حق پر گواہی دینے والے رسالے پیش کریں
۱. مُنادی کرنے اور شاگرد بنانے کے کام میں مینارِنگہبانی اور جاگو! نے کیا کردار ادا کِیا ہے؟
۱ بادشاہت کی منادی اور شاگرد بنانے کے کام میں مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے اور اِس کے ساتھی رسالے جاگو! نے بھی ہمیشہ اہم کردار ادا کِیا ہے۔ (متی ۲۴:۱۴؛ ۲۸:۱۹، ۲۰) بادشاہتی خدمتگزاری کے مختلف حلقوں میں حصہ لیتے وقت ہم اِن دونوں رسالوں کو باقاعدگی سے پیش کرنے سے خوشی حاصل کرتے ہیں۔
۲. مینارِنگہبانی اور جاگو! میں کونسی تبدیلیاں کی گئی ہیں، اور کیوں؟
۲ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہم نے رسالوں کے سائز، مواد اور اِنہیں پیش کرنے کے طریقوں میں تبدیلیاں دیکھی ہیں۔ یہ تبدیلیاں اِن رسالوں کو زیادہ دلچسپ اور مؤثر بنانے کے لئے کی گئی ہیں۔ یوں بادشاہت کا پیغام ’سب آدمیوں‘ کے دل تک پہنچ کر اُن کے ’نجات پانے اور سچائی کی پہچان تک پہنچنے‘ کا باعث بنا ہے۔—۱-تیم ۲:۴۔
۳. ہم خدمتگزاری میں رسالوں کو کیسے استعمال کریں گے؟
۳ حالیہ سالوں میں ہم ہر تین ماہ بعد آنے والے جاگو! کی مختلف پیشکشوں کو استعمال کرنے میں ماہر ہو گئے ہیں۔ اب ہم اپنی خدمتگزاری میں ہر تین ماہ بعد آنے والے مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے کو پیش کرنے کے لئے بھی مختلف طریقے استعمال کریں گے۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے آخری صفحہ پر ہر رسالے کے لئے مجوزہ پیشکشیں دی جاتی ہیں۔ یہ پیشکشیں عموماً رسالے کے پہلے مضمون پر توجہ دلاتی ہیں۔ لیکن بعضاوقات لوگوں کی دلچسپی کے حامل دیگر مضامین بھی نمایاں کئے جاتے ہیں۔ مجوزہ پیشکش میں دی جانے والی تجاویز کو اِسی صورت میں مؤثر طریقے سے استعمال کِیا جا سکتا ہے جب ہم نمایاں کئے جانے والے مضمون سے اچھی طرح واقف ہوتے ہیں۔ نیز، ہم اِس پیشکش کو اپنے علاقے کے لوگوں کے مطابق بنانے کے لئے اپنے الفاظ میں ڈھالتے ہیں۔
۴. ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں دی جانے والی پیشکشوں کے علاوہ دوسری پیشکشیں استعمال کرنا کیوں فائدہمند ثابت ہو سکتا ہے؟
۴ اگرچہ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں ہر رسالے کو پیش کرنے کے لئے دو تجاویز دی جاتی ہیں توبھی مختلف پیشکشوں کو بھی استعمال کی جا سکتا ہے۔ اِس کی ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ شاید آپ کے علاقے کے لوگوں کے لئے کوئی دوسرا مضمون زیادہ موزوں ہو۔ یا شاید آپ یہ محسوس کریں کہ آپ اپنی دلچسپی کے حامل کسی مضمون کے لئے زیادہ مؤثر پیشکش تیار کر سکتے ہیں۔
۵. رسالے کی پیشکش کو تیار کرنے سے پہلے آپ کو کیا کرنا چاہئے؟
۵ اپنی پیشکش کو تیار کرنے کے طریقے: سب سے پہلے آپ کو اُس مضمون سے اچھی طرح واقف ہونا چاہئے جسے آپ نمایاں کرنا چاہتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ رسالے کو میدانی خدمتگزاری میں استعمال کرنے سے پہلے آپ اِس کے ہر مضمون سے واقف نہ ہوں۔ تاہم، جن مضامین کو آپ نمایاں کرنا چاہتے ہیں اُن میں درج مستند معلومات کو پُرجوش طریقے سے بیان کریں۔ آپ ایسا صرف اُسی صورت میں کر سکتے ہیں جب آپ پیش کی جانے والی معلومات سے اچھی طرح واقف ہوتے ہیں۔
۶. ہم اپنی ذاتی پیشکشیں کیسے تیار کر سکتے ہیں؟
۶ دوسری بات یہ کہ آپ کے ابتدائی الفاظ نہایت موزوں ہونے چاہئیں۔ باتچیت شروع کرنے کے لئے اُس مضمون کے بارے میں کوئی دلچسپ سوال اُٹھایا جا سکتا ہے جسے آپ نمایاں کرنا چاہتے ہیں۔ دلوں پر اثر کرنے کے لئے ہمیشہ خدا کے کلام کی طاقت پر بھروسہ رکھیں۔ (عبر ۴:۱۲) اِس مضمون سے متعلق کسی موزوں صحیفے کا انتخاب کریں۔ کسی ایسے صحیفے کا انتخاب کرنا بہتر ہوگا جس کا حوالہ اُس مضمون میں دیا گیا ہے جس پر آپ توجہ دلا رہے ہیں۔ اِس بات پر سوچبچار کریں کہ آپ مضمون کے ساتھ صحیفے کے تعلق کو کیسے واضح کر سکتے ہیں۔
۷. ہم اپنی پیشکشوں کو مزید بہتر کیسے بنا سکتے ہیں؟
۷ ہر موقع سے فائدہ اُٹھائیں: اگر آپ اپنی پیشکش کو مؤثر بنانا چاہتے ہیں تو اِسے استعمال کرنا بہت ضروری ہے۔ ہفتے کے روز کلیسیا کے ساتھ رسالوں کے ذریعے گواہی دینے میں شریک ہوں۔ اُن لوگوں کو رسالے پیش کریں جو پہلے ہماری مطبوعات کو قبول کر چکے ہیں۔ اپنے بائبل طالبعلموں کو ضرور رسالے دیں۔ نیز، جب آپ دوبارہ ملاقات کے لئے جاتے ہیں تو وہاں موجود دیگر لوگوں کو بھی رسالے پیش کریں۔ اِس کے علاوہ، آپ خریداری کے دوران، سفر میں یا ڈاکٹر کا انتظار کرتے وقت بھی لوگوں کو رسالے پیش کر سکتے ہیں۔ پس، پورا مہینہ پیشکشوں کو استعمال کرنے سے اِن میں بہتری لائیں۔
۸. مینارِنگہبانی اور جاگو! کن طریقوں سے بیشقیمت ہیں؟
۸ مینارِنگہبانی اور جاگو! بیشقیمت رسالے ہیں۔ یہ دونوں رسالے کائنات کے حاکمِاعلیٰ کے طور پر یہوواہ خدا کی بڑائی کرتے ہیں۔ (اعما ۴:۲۴) یہ خدا کی بادشاہت کی خوشخبری کے ذریعے لوگوں کو تسلی دیتے اور یسوع مسیح پر اُن کے اعتماد کو بڑھاتے ہیں۔ (متی ۲۴:۱۴؛ اعما ۱۰:۴۳) اِس کے علاوہ، یہ بائبل پیشینگوئی کی تکمیل میں ہونے والے دُنیا کے واقعات سے بھی باخبر رکھتے ہیں۔ (متی ۲۵:۱۳) ہر مناسب موقع پر رسالوں کو پیش کرنے کے لئے تیار رہنے سے اپنے علاقے کے لوگوں کی اِن سے فائدہ اُٹھانے میں مدد کریں!
۹. ہم واپسی ملاقات کرنے کے لئے کیا کر سکتے ہیں؟
۹ جب آپ رسالہ پیش کرنے یا کسی شخص کے ساتھ بائبل کے کسی موضوع پر بات کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو واپسی ملاقات کرنے اور بائبل کے کسی موضوع پر مزید باتچیت کرنے کے لئے کوئی ایسا سوال پوچھیں یا کسی ایسے بیان پر توجہ دلائیں جو اُس شخص کو سوچنے کی تحریک دے سکتا ہے۔ اگر ہم سرگرمی سے سچائی کا بیج بکھیرتے ہیں تو ہم یقین رکھ سکتے ہیں کہ یہوواہ ایسے لوگوں کے دلوں کو کھولے گا جو خلوصدلی سے اُس کی بابت جاننا اور اُس کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔—۱-کر ۳:۶۔