یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 6/‏08 ص.‏ 9-‏10
  • سن ۲۰۰۸ یہوواہ کے گواہوں کا ڈسٹرکٹ کنونشن

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سن ۲۰۰۸ یہوواہ کے گواہوں کا ڈسٹرکٹ کنونشن
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • ملتا جلتا مواد
  • یہوواہ کے گواہوں کا ڈسٹرکٹ کنونشن ۲۰۰۹
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • ۲۰۰۷ ”‏مسیح کی پیروی کریں“‏ یہوواہ کے گواہوں کا ڈسٹرکٹ کنونشن
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • ‏”‏خدا کیساتھ ساتھ چلیں“‏ ۲۰۰۴ یہوواہ کے گواہوں کا ڈسٹرکٹ کنونشن
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
  • ۲۰۰۵ ”‏خدا کی بات مانیں“‏ یہوواہ کے گواہوں کا ڈسٹرکٹ کنونشن
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
خدم 6/‏08 ص.‏ 9-‏10

سن ۲۰۰۸ یہوواہ کے گواہوں کا ڈسٹرکٹ کنونشن

۱.‏ (‏ا)‏ عبرانی مسیحیوں کے نام پولس رسول کی مشورت آجکل اہمیت کی حامل کیوں ہے؟ (‏ب)‏ ہمیں پولس کی مشورت پر عمل کرنے کا کونسا موقع ملے گا؟‏

۱ پولس رسول نے عبرانی مسیحیوں کو تاکید کی:‏ ”‏ایک دوسرے کے ساتھ جمع ہونے سے باز نہ آئیں .‏ .‏ .‏ بلکہ ایک دوسرے کو نصیحت کریں اور جس قدر اُس دن کو نزدیک ہوتے ہوئے دیکھتے ہو اُسی قدر زیادہ کِیا کرو۔“‏ (‏عبر ۲۴۱۰، ۲۵‏)‏ اِس بات کا ٹھوس ثبوت موجود ہے کہ پولس نے جس ”‏دن“‏ کا ذکر کِیا وہ بہت ہی نزدیک ہے!‏ لہٰذا، ہم اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ جمع ہونے کے مواقع کے منتظر رہتے ہیں تاکہ ہم اُس روحانی تعلیم اور ہدایت کو حاصل کر سکیں جو اِس ”‏اخیر زمانہ“‏ میں ہماری راہنمائی کر سکتی ہے۔ (‏۲-‏تیم ۳:‏۱‏)‏ ہمیں ایسا ہی ایک موقع ۲۰۰۸ کے ڈسٹرکٹ کنونشن پر ملے گا۔‏

۲.‏ (‏ا)‏ کنونشن کے تینوں دن پر حاضر ہونا اتنا اہم کیوں ہے؟ (‏ب)‏ ہمیں کنونشن پر حاضر ہونے کیلئے کونسی تیاریاں کرنی چاہئیں؟‏

۲ تینوں دن حاضر ہوں:‏ ہم آپ کی حوصلہ‌افزائی کرتے ہیں کہ ڈسٹرکٹ کنونشن کے تینوں دن پر حاضر ہوں۔ ”‏ایک دوسرے کے ساتھ جمع ہونے سے باز نہ“‏ آنے سے ہم کنونشن پر اہم روحانی خوراک کو حاصل کرنے کے قابل ہوں گے۔ (‏عبر ۱۰:‏۲۵‏)‏ جلدازجلد اِس کے لئے تیاریاں شروع کر دیں۔ آپ کو اپنے مالک کو پہلے سے بتانے کی ضرورت ہوگی تاکہ وہ ضروری انتظامات کر سکے۔ اگر کنونشن کے دنوں میں آپ کے بچوں کو سکول سے چھٹیاں نہیں ہوں گی تو اُن کے اساتذہ سے اِس سلسلے میں بات کریں۔ اُنہیں بتائیں کہ کنونشن آپ کی پرستش کا ایک اہم حصہ ہے۔ یقین رکھیں کہ یہوواہ خدا بادشاہتی کاموں کو پہلا درجہ دینے کی آپ کی کوششوں کو ضرور برکت دے گا۔—‏متی ۶:‏۳۳‏۔‏

۳.‏ ہم دوسروں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟‏

۳ کنونشن پر حاضر ہونے میں دوسروں کی بھی مدد کریں:‏ پولس رسول نے بہن‌بھائیوں کو یہ بھی تاکید کی کہ ‏”‏ایک دوسرے کا لحاظ رکھیں۔“‏ (‏عبر ۱۰:‏۲۴‏)‏ کیا آپ کے کلیسیائی کتابی مطالعے میں بہن‌بھائیوں کو کنونشن پر حاضر ہونے کے سلسلے میں مدد کی ضرورت ہے؟ کیا آپ اپنے بائبل مطالعوں کی کنونشن پر حاضر ہونے کے لئے مدد کر سکتے ہیں؟ اگر اُن کے لئے تینوں دن حاضر ہونا مشکل ہے تو کیا آپ ایک دن حاضر ہونے میں اُن کی مدد کر سکتے ہیں؟ آپ اپنے خاندان کے اُن افراد کو بھی کنونشن پر حاضر ہونے کی دعوت دے سکتے ہیں جو گواہ نہیں ہیں۔ آپ کی پُرمحبت کوششیں شاندار برکات کا باعث بن سکتی ہیں۔‏

۴.‏ رہائش کے خصوصی بندوبست کا فارم جمع کرانے کے حوالے سے بعض یاددہانیاں کونسی ہیں؟‏

۴ خاص ضروریات والے بہن‌بھائیوں کے لئے رہائش کا بندوبست:‏ اگر کسی مبشر کو رہائش کے سلسلے میں مدد کی ضرورت ہے تو کلیسیا کی خدمتی کمیٹی کو مبشر کی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے اِس بات کا فیصلہ کرنا چاہئے کہ آیا وہ مبشر رہائش کے خصوصی بندوبست ‏(‏سپیشل نیڈز روم ریکوسٹ)‏ کا فارم پُر کر سکتا ہے یا نہیں۔ کلیسیا کے سیکرٹری کو اِس فارم کو کنونشن پر رہائش کا بندوبست کرنے والے شعبے کو بھیجنے سے پہلے اِس پر درج ہدایات کو پڑھنا چاہئے۔‏

۵.‏ (‏ا)‏ جب ہم کنونشن پر حاضر ہوتے ہیں تو ہم یہوواہ خدا کو کیسے جلال دے سکتے ہیں؟ (‏ب)‏ ہمارے بہن‌بھائیوں کے اچھے چال‌چلن کو دیکھ کر ہوٹل کے مینیجروں نے کیا تبصرے کئے؟‏

۵ اچھے کام:‏ یہوواہ خدا کے حکم کے مطابق پرستش کے لئے جمع ہونا ہمارے لئے ’‏فائدہ‌مند‘‏ ہے۔ سب سے بڑھکر اِس سے ہمیں یہوواہ خدا کے نام کی بڑائی کرنے کا موقع ملتا ہے۔ (‏یسع ۴۸:‏۱۷‏)‏ ڈسٹرکٹ کنونشن پر حاضر ہونے والے لوگ ہمارے ’‏اچھے کاموں‘‏ کو دیکھ کر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی تحریک پائیں گے۔ (‏۱-‏تیم ۵:‏۲۵‏)‏ اِس سلسلے میں دو مثالوں پر غور کریں۔ ایک شہر میں کئی سال سے ہمارے کنونشن منعقد ہو رہے ہیں۔ یہاں کے ایک ہوٹل کے مینیجر نے کہا:‏ ”‏اِس شہر میں بہت سے لوگ یہوواہ کے گواہوں اور اُن کے کنونشنوں کے بارے میں بات‌چیت کرتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ آپ لوگ ہال اور پارکنگ کی جگہ کو بہت صاف رکھتے ہیں۔ یہ بات ہمارے لئے باعثِ‌مسرت ہے کہ آپ لوگ موسمِ‌گرما میں ہمارے ساتھ ہیں۔ ہمیں اُمید ہے کہ آئندہ سالوں میں بھی آپ یہاں آتے رہیں گے۔“‏ ایک اَور ہوٹل کے مینیجر نے ہوٹل میں قیام کے دوران دوسرے لوگوں اور گروہوں کے سلسلے میں درپیش مشکلات بتانے کے بعد ہمارے بہن بھائیوں کے تعاون اور صبر کے متعلق یوں کہا:‏ ”‏کاش ہمارے تمام مہمان یہوواہ کے گواہوں جیسے ہوتے!‏“‏ ہمارے بہن بھائیوں کے اچھے چال‌چلن کی وجہ سے دیگر لوگوں کو بھی ایسے ہی تبصرے کرنے کی تحریک ملتی ہے۔ سب سے بڑھکر اِس سے یہوواہ خدا کا دل شاد ہوتا ہے!‏

۶.‏ متی ۴:‏۴ کنونشن پر پروگرام کے ہر حصے کو توجہ سے سننے کی اہمیت پر کیسے زور دیتی ہے؟‏

۶ یسوع مسیح نے کہا کہ ہماری زندگی کا دارومدار ’‏خدا کے مُنہ سے نکلنے والی ہر بات‘‏ کو سننے پر ہے۔ (‏متی ۴:‏۴‏)‏ یہوواہ خدا سالانہ کنونشنوں پر ہمیں ”‏دیانتدار اور عقلمند نوکر“‏ کے ذریعے تیارکردہ روحانی خوراک ”‏وقت پر“‏ فراہم کرتا ہے۔ (‏متی ۲۴:‏۴۵‏)‏ اِس روحانی ضیافت کی تیاری اور فراہمی کے لئے بہت زیادہ محنت کی جاتی ہے۔ پس دُعا ہے کہ ہم کنونشن پر حاضر ہونے اور پروگرام کے ہر حصے کو توجہ کے ساتھ سننے سے یہوواہ کی پُرمحبت فکرمندی کے لئے شکرگزاری کا اظہار کریں۔‏

‏[‏صفحہ ۱۰ پر بکس]‏

پروگرام کے اوقات

جمعہ اور ہفتہ صبح

۲۰:‏۹ تا شام ۵۵:‏۴

اتوار صبح

۲۰:‏۹ تا شام ۰۰:‏۴

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں