یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 11/‏07 ص.‏ 8
  • بائبل مطالعہ کرانے سے نہ ہچکچائیں!‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • بائبل مطالعہ کرانے سے نہ ہچکچائیں!‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • ملتا جلتا مواد
  • دلیری سے خدا کا کلام سنائیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2004ء
  • نبیوں کی مثال پر عمل کریں—‏عاموس۔‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
  • یوایل اور عاموس کی کتاب سے اہم نکات
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2007ء
  • ‏”‏مصروفیت کی وجہ سے دوسروں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرنے سے نہ ہچکچائیں۔“‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
خدم 11/‏07 ص.‏ 8

بائبل مطالعہ کرانے سے نہ ہچکچائیں!‏

۱.‏ ہم کس لحاظ سے ”‏دریغ“‏ نہیں کرتے یا ہچکچاتے نہیں؟‏

۱ سرگرمی کے ساتھ خدا کی بادشاہت کی منادی کرنے کے لئے ہم اپنے تفویض‌شُدہ علاقے میں موجود لوگوں کے پاس جانے سے ”‏دریغ“‏ نہیں کرتے یا ہچکچاتے نہیں۔ (‏امثا ۳:‏۲۷‏)‏ انسانوں کے لئے اِس سے بہتر اَور کوئی پیغام نہیں کہ بہت جلد خدا کی حکمرانی کے تحت اچھا وقت آنے والا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ پہلے ہی لوگوں کو بادشاہتی اُمید کی بابت غیررسمی گواہی دینے یا مطبوعات پیش کرنے کے کام میں سرگرمی سے حصہ لے رہے ہوں۔ لیکن اگر آپ ابھی تک بائبل مطالعہ نہیں کروا رہے تو ایسا کرنے کو اپنا نصب‌العین بنائیں۔‏

۲.‏ کیا چیز ہمارے بائبل مطالعے شروع کرانے کی راہ میں حائل ہو سکتی ہے؟‏

۲ بعض‌اوقات ہمارا میلان بائبل مطالعے کرانے کی راہ میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ ہوتا ہے۔ بعض اعتماد کی کمی یا اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے بائبل مطالعے کرانے سے ہچکچاتے ہیں۔ ذیل میں دی گئی تجاویز آپ کو بائبل مطالعے کرانے کے سلسلے میں درپیش ہچکچاہٹ پر قابو پانے میں مدد دے سکتی ہیں۔—‏متی ۲۸:‏۱۹؛‏ اعما ۲۰:‏۲۰‏۔‏

۳.‏ ہم دوسروں کو بائبل کی تعلیم دینے کے قابل کیوں ہیں؟‏

۳ اعتماد کی کمی:‏ شاید کم پڑھے‌لکھے ہونے یا کسی اَور وجہ سے آپ کے اندر بائبل مطالعہ کرانے کے لئے اعتماد کی کمی ہے۔ پہلی صدی میں بھرپور طریقے سے خدمت انجام دینے والے مسیحی خادم بھی ”‏اَن‌پڑھ اور ناواقف“‏ تھے۔ توپھر کس چیز نے اُنہیں دوسروں کو سچائی سکھانے کے قابل بنایا؟ دراصل وہ ”‏یسوع کے ساتھ“‏ رہ چکے تھے۔ (‏اعما ۴:‏۱۳‏)‏ اُنہوں نے عظیم اُستاد یسوع سے سیکھا تھا جس کی تعلیمات اور تعلیم دینے کے مؤثر طریقے ہمارے لئے بائبل میں محفوظ ہیں۔ اگرچہ آپ کم پڑھے‌لکھے ہیں توبھی آپ روحانی تعلیم حاصل کر رہے ہیں جس کا مقابلہ کوئی بھی دوسرا علم نہیں کر سکتا۔—‏یسع ۵۰:‏۴؛‏ ۲-‏کر ۳:‏۵‏۔‏

۴.‏ ہم عاموس کی مثال سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏

۴ بعض‌اوقات یہوواہ خدا نے مغرور حکمرانوں اور اعلیٰ مرتبہ رکھنے والے دیگر لوگوں کو تنبیہ کرنے کے لئے اپنے نبیوں کو استعمال کِیا۔ مثال کے طور پر، عاموس کا تعلق کسی اُونچے گھرانے سے نہیں تھا۔ عاموس نے خود تسلیم کِیا:‏ ”‏مَیں نہ نبی ہوں نہ نبی کا بیٹا بلکہ چرواہا اور گولر کا پھل بٹورنے والا ہوں۔“‏ (‏عامو ۷:‏۱۴)‏ اِس کے باوجود، عاموس بچھڑے کی پوجا کرنے والے امصیاہ کاہن کو یہوواہ کا عدالتی پیغام سنانے سے نہ ہچکچایا۔ (‏عامو ۷:‏۱۶، ۱۷)‏ ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ ہم یہوواہ خدا کا کام کر رہے ہیں اس لئے وہی ہمیں اِس کام کو اچھی طرح انجام دینے کے قابل بنائے گا۔—‏۲-‏تیم ۳:‏۱۷‏۔‏

۵.‏ مصروف شیڈول کے باوجود ہمیں بائبل مطالعہ شروع کرانے کی کوشش کیوں کرنی چاہئے؟‏

۵ مصروف شیڈول:‏ اگرچہ آپ کا شیڈول بہت مصروف ہے توبھی آپ باقاعدگی سے منادی میں شرکت کرنے کے لئے وقت نکالتے ہوں گے۔ بائبل مطالعہ کرانا خدمتگزاری کے مختلف پہلوؤں میں سے ایک انتہائی خوشگوار پہلو ہو سکتا ہے۔ یہوواہ خدا کے کلام کو کسی شخص کی زندگی پر اثرانداز ہوتے دیکھنا ایک شاندار شرف ہے۔ (‏عبر ۴:‏۱۲‏)‏ کسی شخص کو ”‏سچائی کی پہچان تک“‏ پہنچنے میں مدد دینے کے لئے ہم جو قربانیاں دیتے ہیں یہوواہ خدا اُن سے خوش ہوتا ہے۔ (‏۱-‏تیم ۲:‏۴‏)‏ حتیٰ‌کہ فرشتے بھی اُس وقت خوشی مناتے ہیں جب کوئی شخص اپنی بُری روش سے توبہ کرتا اور روحانی طور پر ترقی کرتا ہے۔—‏لو ۱۵:‏۱۰‏۔‏

۶.‏ خدا کی مرضی پوری کرنے کے سلسلے میں ہمیں کونسا شاندار شرف حاصل ہے؟‏

۶ یہوواہ خدا ”‏چاہتا ہے کہ سب آدمی نجات پائیں اور سچائی کی پہچان تک پہنچیں۔“‏ (‏۱-‏تیم ۲:‏۴‏)‏ یہ کتنا بڑا شرف ہے کہ ہم خدا کی مرضی کے مطابق کام کرتے ہوئے بِلاہچکچاہٹ بائبل مطالعے کراتے ہیں!‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں