”مصروفیت کی وجہ سے دوسروں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرنے سے نہ ہچکچائیں۔“
۱. کچھ بہنبھائی لوگوں کو بائبل کا مطالعہ کرنے کی پیشکش کرنے سے کیوں ہچکچاتے ہیں؟
۱ کچھ بہنبھائی لوگوں کو بائبل کا مطالعہ کرنے کی پیشکش کرنے سے اِس لئے ہچکچاتے ہیں کیونکہ اُن کی زندگی بہت مصروف ہے۔ کسی کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرنے میں واقعی بہت وقت لگتا ہے۔ مطالعے کی تیاری کرنے اور مطالعہ کرانے کے لئے وقت نکالنا پڑتا ہے۔ اِس کے علاوہ مطالعہ کرنے والے شخص کی مدد کرنے کے لئے بھی وقت نکالنا پڑتا ہے تاکہ وہ اپنی زندگی میں تبدیلیاں لا سکے۔ پولس رسول نے تھسلنیکیوں کی مدد کی تاکہ وہ یہوواہ خدا کو جان سکیں۔ اِس مقصد کے لئے وہ اپنی جان تک دے دینے کو تیار تھے۔ (۱-تھس ۲:۷، ۸) ہم کیا کر سکتے ہیں تاکہ ہم مصروفیت کے باوجود کسی شخص کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کر سکیں؟
۲. اگر ہم یہوواہ خدا سے محبت کرتے ہیں تو ہم اپنا وقت کیسے استعمال کریں گے؟
۲ یہوواہ خدا کی خدمت کے لئے وقت کی ضرورت ہے: ہم یہوواہ خدا کی خدمت کرنے کے لئے وقت نکالتے ہیں۔ مثال کے طور پر ہم اجلاسوں پر جانے، مُنادی کے کام میں حصہ لینے، بائبل پڑھنے اور دُعا کرنے کے لئے باقاعدگی سے وقت نکالتے ہیں۔ اگر ایک شادیشُدہ شخص مصروف ہونے کے باوجود بھی اپنے جیونساتھی کے لئے وقت نکال سکتا ہے تو پھر ہمیں تو یہوواہ خدا کے لئے اِس سے کہیں زیادہ وقت نکالنا چاہئے کیونکہ ہم اُس سے محبت کرتے ہیں۔ (افس ۵:۱۵-۱۷؛ ۱-یوح ۵:۳) یسوع مسیح نے کہا کہ شاگرد بنانے کا کام یہوواہ خدا کی خدمت کا ایک اہم پہلو ہے۔ (متی ۲۸:۱۹، ۲۰) اِس بات پر غور کرنے سے ہم دوسروں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے۔
۳. اگر ملازمت، بیماری یا کلیسیا کی ذمہداریوں کی وجہ سے ہم بہت مصروف ہیں تو پھر ہم کیا کر سکتے ہیں؟
۳ اگر ملازمت، بیماری یا کلیسیا کی ذمہداریوں کی وجہ سے ہم بہت مصروف ہیں تو پھر ہم کیا کر سکتے ہیں؟ کچھ مبشر جن کو اکثر ملازمت یا کلیسیا کی ذمہداریوں کی وجہ سے کہیں جانا پڑتا ہے، وہ فون پر یا کمپیوٹر پر بائبل کا مطالعہ کراتے ہیں۔ جو بہنبھائی بیماری کی وجہ سے کسی کے گھر جا کر اُس کے ساتھ بائبل کا مطالعہ نہیں کر سکتے، وہ اُس شخص کو اپنے گھر بلا کر اُس کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرتے ہیں۔ کچھ بہنبھائی اگر کسی ہفتے ایک شخص کے ساتھ بائبل کا مطالعہ نہیں کر پاتے تو وہ کسی اَور بھائی یا بہن کو کہتے ہیں کہ وہ اُن کی جگہ اُس شخص کو بائبل کا مطالعہ کرائے۔
۴. لوگوں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرنے سے ہمیں کونسی برکتیں حاصل ہوتی ہیں؟
۴ پولس رسول نے دوسروں کو سچائی سکھانے کے لئے بڑی خوشی سے اپنا وقت اور توانائی استعمال کی۔ (اعما ۲۰:۳۵) جب اُنہوں نے تھسلنیکے میں اپنی محنت کا پھل دیکھا تو اُنہوں نے یہوواہ خدا کا شکریہ ادا کِیا۔ (۱-تھس ۱:۲) اگر ہم مصروفیت کے باوجود لوگوں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہماری خوشی اور اِطمینان میں اضافہ ہوگا۔