اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے نومبر: بائبل کہانیوں کی میری کتاب۔ اگر کوئی شخص کہتا ہے کہ میرے بچے نہیں ہیں تو اُسے جاگتے رہو! بروشر پیش کریں۔ دسمبر: کتاب عظیمترین انسان جو کبھی ہو گزرا۔ جنوری: کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں سے بائبل مطالعے شروع کرانے کی بھرپور کوشش کریں۔ فروری: کتاب خاندانی خوشی کا راز۔
▪ چونکہ دسمبر میں پانچ ہفتے اور پانچ اتوار ہیں اِس لئے یہ مہینہ امدادی پائنیر خدمت کے لئے نہایت موزوں ہوگا۔
▪ بائبل پر مبنی بہت سی ایسی مطبوعات دستیاب ہیں جو مختلف تہذیبوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو گواہی دینے کیلئے تیار کی گئی ہیں۔ لٹریچر کی دیکھبھال کرنے والے بھائی کے پاس اِن مفید مطبوعات کی فہرست موجود ہے۔
▪ ڈسٹرکٹ کنونشنوں پر عالمگیر کام کیلئے بھیجے جانے والے عطیات اور ٹرانسلیشن آفس کو بھیجے جانے والے عطیات ”واچٹاور بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی“ کے نام ہونے چاہئیں۔
▪ اگر مبشروں نے ابھی تک ”خون سے میرے علاج کے سلسلے میں پیشگی ہدایات“ کی دستاویز کو پُر نہیں کِیا تو اُن کی حوصلہافزائی کی جاتی ہے کہ اِسے ضرور پُر کر لیں۔ پیشگی ہدایات کی یہ دستاویز انتقالِخون سے انکار کرنے کے آپ کے حق کی حفاظت کرے گی۔ اِس سلسلے میں اگر آپ کو مدد کی ضرورت ہے تو بزرگوں سے رابطہ کریں۔—نومبر ۲۰۰۶ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمے کو دیکھیں۔
▪ اب مبشروں کو ہر مہینے اپنے بائبل مطالعوں کی رپورٹ ڈالنے کے لئے سٹڈی رپورٹ (S-3) فارم کو پُر کرنے کی ضرورت نہیں۔ تاہم، اُنہیں میدانی خدمت کے رپورٹ (S-4) فارم کے مخصوص کالم میں اپنے بائبل مطالعوں کی تعداد ضرور لکھنی چاہئے۔ اب سے فارم 3-S صرف کلیسیائی اجلاسوں کی حاضری کا ریکارڈ رکھنے کے لئے استعمال کِیا جائے گا۔