یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏07 ص.‏ 1
  • کیا آپ خدا کے کلام کی پُرجوش حمایت کرتے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپ خدا کے کلام کی پُرجوش حمایت کرتے ہیں؟‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • ملتا جلتا مواد
  • لوگوں کو قائل کرنے کے طریقے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • ‏”‏خدا کا کلام .‏ .‏ .‏ مؤثر ہے“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2017ء
  • رسالے کی پیشکش تیار کرنے کا طریقہ
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • ‏”‏رُوح کی تلوار“‏ کو مہارت سے استعمال کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
خدم 5/‏07 ص.‏ 1

کیا آپ خدا کے کلام کی پُرجوش حمایت کرتے ہیں؟‏

۱ ایک ایسی دُنیا میں جہاں اکثر لوگ بائبل پر اعتماد نہیں رکھتے، سچے مسیحی پُرجوش طریقے سے خدا کے کلام کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم یہ ایمان رکھتے ہیں کہ ”‏ہر ایک صحیفہ .‏ .‏ .‏ خدا کے الہام سے ہے۔“‏ اس طرح ہم یسوع مسیح کے ساتھ متفق ہیں جس نے یہوواہ خدا سے دُعا میں اس بات کی تصدیق کی تھی:‏ ”‏تیرا کلام سچائی ہے۔“‏ (‏۲-‏تیم ۳:‏۱۶؛‏ یوح ۱۷:‏۱۷‏)‏ ہم پُرجوش طریقے سے خدا کے کلام کی حمایت کیسے کر سکتے ہیں؟‏

۲ صحائف کو یاد رکھیں:‏ اس میں کوئی شک نہیں کہ یسوع مسیح نے سرگرمی سے خدا کے کلام سے تعلیم پائی تھی۔ اس چیز نے اُسے اپنی خدمتگزاری میں صحائف سے تعلیم دینے کے قابل بنا دیا تھا۔ (‏لو ۴:‏۱۶-‏۲۱؛‏ ۲۴:‏۴۴-‏۴۶‏)‏ ہم کیسے زیادہ سے زیادہ صحائف کو یاد رکھ سکتے ہیں؟ ہم ہر روز بائبل پڑھنے اور خدمتگزاری کے لئے حوصلہ‌افزا یا مفید آیت پر غوروخوض کرنے سے ایسا کر سکتے ہیں۔ اجلاسوں کی تیاری کرتے وقت ہمیں حوالہ‌شُدہ صحائف کو براہِ‌راست بائبل سے پڑھنا اور اگر ممکن ہو تو اُن پر تبصرہ تیار کرنا چاہئے۔ اجلاسوں کے دوران بھی ہمیں مقرر کے ساتھ اپنی بائبل سے صحائف کو کھول کر پڑھنا چاہئے۔ صحائف کو یاد رکھنا ہمیں ”‏حق کے کلام کو دُرستی سے کام میں“‏ لانے کے لئے تیار کرے گا۔—‏۲-‏تیم ۲:‏۱۵‏۔‏

۳ بائبل سے جواب دیں:‏ منادی کے دوران ہمیں بائبل سے جواب دینا چاہئے۔ مثال کے طور پر، اگر حالات اجازت دیں تو ہمیں صاحبِ‌خانہ کے ساتھ بائبل میں سے ایک صحیفہ پڑھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ اگر وہ کوئی سوال پوچھتا یا کسی بات پر اعتراض کرتا ہے تو بہتر ہوگا کہ جواب دینے کے لئے بائبل استعمال کریں۔ جب صاحبِ‌خانہ مصروف ہو تو اُس وقت بھی اُسے بائبل سے کچھ بتانے کے لئے آپ کہہ سکتے ہیں:‏ ”‏جانے سے پہلے مَیں آپ کے ساتھ بائبل کی ایک آیت پڑھنا چاہوں گا۔“‏ جب بھی ممکن ہو براہِ‌راست بائبل سے پڑھیں اور صاحبِ‌خانہ کو اپنے ساتھ آیت پڑھنے کی دعوت دیں۔‏

۴ جب ایک شخص کو تثلیث کے نظریے کو جھوٹا ثابت کرنے والے صحائف دکھائے گئے تو اُس نے بے‌ساختہ کہا:‏ ”‏مَیں عمربھر چرچ جاتا رہا لیکن مَیں نہیں جانتا تھا کہ بائبل تثلیث کی بابت یہ کہتی ہے!‏“‏ نتیجتاً اُس نے خوشی سے بائبل مطالعے کی پیشکش قبول کر لی۔ یسوع مسیح نے کہا تھا کہ اُس کی بھیڑیں اُس کی آواز سنیں گی۔ (‏یوح ۱۰:‏۱۶،‏ ۲۷‏)‏ خلوصدل لوگوں کو سچائی سکھانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اُنہیں براہِ‌راست بائبل سے دکھایا جائے کہ اس میں کیا لکھا ہے۔ پس آئیے خدا کے کلام کی پُرجوش حمایت کرتے رہیں!‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں