یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏07 ص.‏ 1
  • ‏”‏وہ تھکے ہوئے کو زور بخشتا ہے“‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏”‏وہ تھکے ہوئے کو زور بخشتا ہے“‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • ملتا جلتا مواد
  • یہوواہ تھکے‌ماندے کو زور بخشتا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
  • یہوؔواہ تھکے‌ماندہ کو زور بخشتا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1996ء
  • ‏’‏اچھی تعلیم سے فائدہ اُٹھائیں‘‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • آزمائشوں اور مایوسی سے نمٹنے کے لئے طاقت
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
خدم 5/‏07 ص.‏ 1

‏”‏وہ تھکے ہوئے کو زور بخشتا ہے“‏

۱ ہم سب اکثراوقات تھک جاتے ہیں۔ اس کی وجہ نہ صرف روزمرّہ کی کارگزاریاں بلکہ ”‏اخیر زمانہ“‏ کی مشکلات بھی ہیں۔ (‏۲-‏تیم ۳:‏۱‏)‏ یہوواہ کے خادموں کے طور پر ہم اپنی خدمتگزاری کو برقرار رکھنے کے لئے روحانی طاقت کیسے حاصل کرتے ہیں؟ ہم ”‏قدرت“‏ میں عظیم خدا یہوواہ پر بھروسا رکھنے سے ایسا کرتے ہیں۔ (‏یسع ۴۰:‏۲۶‏)‏ وہ ہماری ضروریات سے واقف ہے اور ہماری مدد کرنے میں حقیقی دلچسپی رکھتا ہے۔—‏۱-‏پطر ۵:‏۷‏۔‏

۲ یہوواہ کی فراہمیاں:‏ یہوواہ اپنی پاک رُوح کے ذریعے ہمیں طاقت بخشتا ہے۔ اُس نے کائنات کو بناتے وقت بھی اسی پُرزور قوت کو استعمال کِیا تھا۔ اگر ہم تھک جاتے ہیں تو یہوواہ کی رُوح ”‏ازسرِنو زور“‏ حاصل کرنے میں ہماری مدد کرتی ہے۔ (‏یسع ۴۰:‏۳۱‏)‏ خود سے پوچھیں:‏ ’‏مَیں نے آخری مرتبہ کب یہ دُعا کی تھی کہ مسیحی ذمہ‌داریوں کو پورا کرنے کے لئے پاک رُوح میری مدد کرے؟‘‏—‏لو ۱۱:‏۱۱-‏۱۳‏۔‏

۳ ہر روز خدا کے الہامی کلام بائبل کو پڑھنے، اُس پر غوروخوض کرنے اور باقاعدہ مسیحی کتابوں اور رسالوں کا مطالعہ کرنے سے ہم روحانی طور پر تقویت پاتے ہیں۔ یوں ہم اُس درخت کی مانند ہوں گے ”‏جو پانی کی ندیوں کے پاس لگایا گیا ہے۔ جو اپنے وقت پر پھلتا ہے اور جس کا پتا بھی نہیں مُرجھاتا۔“‏—‏زبور ۱:‏۲، ۳‏۔‏

۴ یہوواہ ہمیں ”‏تسلی“‏ فراہم کرنے کے لئے ساتھی ایمانداروں کو بھی استعمال کرتا ہے۔ (‏کل ۴:‏۱۰، ۱۱‏)‏ ساتھی ایماندار کلیسیائی اجلاسوں پر اپنی حوصلہ‌افزا بات‌چیت، تبصروں اور تقاریر کے ذریعے ہمیں مضبوط کرتے ہیں۔ (‏اعما ۱۵:‏۳۲‏)‏ خاص طور پر، مسیحی بزرگ ہمارے لئے روحانی مدد اور حوصلہ‌افزائی کا باعث بنتے ہیں۔—‏یسع ۳۲:‏۱، ۲‏۔‏

۵ خدمتگزاری:‏ تھکاوٹ کے باوجود منادی کرنا بند نہ کریں!‏ کیونکہ دوسرے کاموں کی نسبت منادی میں باقاعدہ حصہ لینا ہمیں تازگی بخشتا ہے۔ (‏متی ۱۱:‏۲۸-‏۳۰‏)‏ دوسروں کو خوشخبری سنانا ہمیں خدا کی بادشاہت اور اُس سے حاصل ہونے والی ابدی برکات پر نظریں جمائے رکھنے میں مدد دیتا ہے۔‏

۶ اس بدکار نظام کے خاتمے سے پہلے بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ ہمارے پاس ’‏اُس طاقت کے مطابق جو خدا دیتا ہے‘‏ اپنی خدمت میں ثابت‌قدم رہنے کی ہر معقول وجہ موجود ہے۔ (‏۱-‏پطر ۴:‏۱۱‏)‏ یہوواہ کی مدد سے ہم اپنا کام مکمل کرنے کے قابل ہوں گے کیونکہ ”‏وہ تھکے ہوئے کو زور بخشتا ہے۔“‏—‏یسع ۴۰:‏۲۹‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں