رسالے کی پیشکش تیار کرنے کا طریقہ
۱. خدمتگزاری میں دی گئی پیشکشوں کو ہوبہو استعمال کرنے کی بجائے رسالے کی ذاتی پیشکش تیار کرنا کیوں مفید ہے؟
۱ ’اگر ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں رسالے کی پیشکشیں دی جاتی ہیں توپھر ہمیں پیشکش کی تیاری کرنے کی کیا ضرورت ہے؟‘ یہ سچ ہے کہ بعض نے ایسی پیشکشوں کو مفید پایا ہے لیکن ذاتی تیاری پھر بھی ضروری ہے۔ شاید یہ پیشکشیں ایک علاقے کے لئے تو مؤثر ہو لیکن دوسرے کے لئے عملی نہ ہو۔ اِس لئے، ہمیں رسالے پیش کرتے وقت نمونے کی پیشکشوں کو ہوبہو استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ اگر ہم نمونے کی پیشکشیں استعمال کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو اچھا ہوگا کہ اِنہیں اپنے الفاظ میں بیان کریں۔
۲. اس بات کا فیصلہ کرنے میں کیا کچھ شامل ہے کہ آپ منادی میں کونسا مضمون نمایاں کریں گے؟
۲ ایک مضمون کا انتخاب کریں: رسالہ پڑھنے کے بعد جو مضمون آپ کو خاص طور پر دلچسپ لگا ہے اور آپ کے علاقے کے لئے بھی موزوں ہے اُس کا انتخاب کریں۔ کسی مضمون کے بارے میں آپ کا اعتماد اور جوشوخروش کے ساتھ بات کرنا صاحبِخانہ کو اِسے پڑھنے کی تحریک دے سکتا ہے۔ اگرچہ آپ اپنے علاقے کی ضرورت کے مطابق کسی ایک مضمون کو نمایاں کرنا چاہتے ہیں توبھی رسالے کے باقی مضامین کو بھی ضرور پڑھیں۔ اس طرح اگر آپ کو کوئی ایسا شخص مل جاتا ہے جو کسی اَور مضمون میں دلچسپی دکھاتا ہے تو آپ بآسانی اپنی پیشکش میں ردوبدل کرنے کے قابل ہوں گے۔
۳. آپ اچھے نتائج حاصل کرنے کے لئے کس قسم کا تعارف استعمال کر سکتے ہیں؟
۳ سوال پوچھیں: مضمون کا انتخاب کرنے کے بعد احتیاط کے ساتھ تیاری کریں کہ آپ کیسے بات شروع کریں گے۔ آپ کا تعارف بہت اہم ہے۔ آپ نے جس مضمون کا انتخاب کِیا ہے اُس میں صاحبِخانہ کی دلچسپی کو اُبھارنے کے لئے سوال پوچھنا مفید ہو سکتا ہے۔ عموماً نظریاتی سوال پوچھنا اچھا ہوتا ہے۔ ایسے سوال پوچھنے سے گریز کریں جو صاحبِخانہ کو پریشان کر سکتے ہیں۔
۴. اگر صاحبِخانہ کے حالات اجازت دیں تو اُس کے سامنے صحیفہ پڑھنے کے کیا فوائد ہوں گے؟
۴ بائبل سے صحیفہ پڑھیں: آخر میں، اگر صاحبِخانہ کے حالات اجازت دیں تو جس مضمون کا آپ نے انتخاب کِیا ہے اُس میں سے کوئی صحیفہ پڑھ کر سنائیں۔ صاحبِخانہ کے سامنے صحیفہ پڑھنے سے اُسے یہ بات سمجھنے میں مدد ملے گی کہ ہمارا پیغام خدا کے کلام سے ہے۔ (۱-تھس ۲:۱۳) اگر وہ رسالہ لینے سے انکار کر دیتا ہے تو صحیفہ اُسے گواہی دینے کا باعث ہو سکتا ہے۔ بعض مبشروں نے سوال پوچھنے سے پہلے ایک صحیفہ استعمال کرنے سے صاحبِخانہ کی دلچسپی کو اُبھارا ہے۔ آپ صحیفہ پڑھنے سے پہلے یوں کہہ سکتے ہیں: ”مَیں بائبل کے اِس صحیفے کے بارے میں آپ کی رائے جاننا چاہتا ہوں۔“ اِس کے فوراً بعد صاحبِخانہ کی توجہ رسالے میں صحیفے سے تعلق رکھنے والے نکتے کی طرف دلائیں۔ رسالہ پیش کرنے سے پہلے صاحبِخانہ کی دلچسپی کو اُبھارنے کے لئے مختصر تبصرہ کریں۔
۵. رسالے کی پیشکش تیار کرتے وقت آپ کو کن بنیادی باتوں کو ذہن میں رکھنا چاہئے؟
۵ رسالے پیش کرنے کی بابت کوئی خاص قوانین نہیں دئے گئے۔ یہ اچھا ہوگا کہ اپنی پیشکش کو سادہ اور مختصر رکھیں۔ ایسی پیشکش استعمال کریں جو آپ کے لئے آسان ہے اور جس کے اچھے نتائج ہو سکتے ہیں۔ رسالے کی اہمیت پر توجہ دلائیں اور پُرجوش انداز میں بات کریں۔ اگر آپ کی تیاری اچھی ہے تو آپ ”ہمیشہ کی زندگی کے لئے مقرر کئے گئے“ لوگوں کو مؤثر طریقے سے مینارِنگہبانی اور جاگو! رسالے پیش کرنے کے قابل ہوں گے۔—اعما ۱۳:۴۸۔