خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از مارچ ۱۲
گیت ۵۷
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ آخری صفحہ کی تجاویز یا اپنے علاقے کے لئے موزوں پیشکشیں استعمال کرتے ہوئے مارچ کے مینارِنگہبانی اور جنوری-مارچ کے جاگو! کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔
۱۵ منٹ: خاندان کی روحانی ضروریات کو پورا کریں۔ ایک بزرگ کے ذریعے مینارِنگہبانی جون ۱۵، ۲۰۰۵، صفحہ ۲۰-۲۲، پیراگراف ۱۰-۱۶ کے مواد پر مبنی تقریر۔
۲۰ منٹ: ”میری یادگاری کے لئے یہی کِیا کرو۔“a پیراگراف ۳ پر باتچیت کرتے ہوئے مارچ ۲۰۰۶ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۱ پیراگراف ۳ سے تبصروں کو شامل کریں اور یہ بتائیں کہ میموریل پر حاضر ہونے کی دعوت دیتے وقت بائبل مطالعہ کیسے شروع کرا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ بھی واضح کریں کہ دلچسپی رکھنے والے لوگوں کو میموریل کی تقریب کی بابت بتانے کے لئے علم کی کتاب کو کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔
گیت ۸۱ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از مارچ ۱۹
گیت ۱۶۹
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ صفحہ ۵ کے بکس ”میموریل کے لئے یاددہانیاں“ کے اہم نکات کی دُہرائی کریں۔
۲۰ منٹ: اپنی خدمتگزاری کو وسیع کرنے کے طریقے۔ آرگنائزڈ ٹو ڈو جیہوواز وِل کتاب کے باب نمبر ۱۰ کے مواد پر مبنی تقریر اور سامعین سے باتچیت۔
۱۵ منٹ: ”اپنے علم کو پرکھیں۔“ b ایک مختصر سے مظاہرے میں دکھائیں کہ اِس حصے کو خاندانی مطالعے کے لئے کیسے استعمال کِیا جا سکتا ہے۔
گیت ۳۳ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از مارچ ۲۶
گیت ۸۸
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ مبشروں کو مارچ کے مہینے کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرانے کے ساتھ ساتھ یہ بھی بیان کریں کہ اگر گزشتہ مہینوں میں اُنہوں نے کوئی رپورٹ نہیں ڈالی تو وہ بھی ڈال دیں۔ حسابی رپورٹ اور سوسائٹی کی طرف سے عطیات کے تصدیقنامے پڑھ کر سنائیں۔ آخری صفحہ کی تجاویز یا اپنے علاقے کے لئے موزوں پیشکشیں استعمال کرتے ہوئے میموریل کے دعوتنامے کے ساتھ اپریل کے مینارِنگہبانی اور اپریل-جون کے جاگو! کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔
۱۵ منٹ: مقامی ضروریات۔
۲۰ منٹ: مجھے اپنے مستقبل کی بابت کیا فیصلہ کرنا چاہئے؟ اکتوبر-دسمبر ۲۰۰۶ کے جاگو! کے صفحہ ۱۵-۱۷ کے مواد پر مبنی تقریر۔ ایک یا دو ایسے مبشروں کا انٹرویو لیں جنہوں نے سکول کے بعد کُلوقتی خدمت اختیار کی ہے۔ اُنہوں نے کُلوقتی خدمت کا انتخاب کیوں کِیا؟ اُنہیں کونسی برکات حاصل ہوئی ہیں؟
گیت ۱۱۳ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اپریل ۲
گیت ۲۹
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ مینارِنگہبانی مارچ ۱، ۲۰۰۷ کے آخری صفحہ پر دئے گئے دعوتنامے کی دُہرائی کریں اور مبشروں کی حوصلہافزائی کریں کہ وہ دلچسپی رکھنے والے لوگوں کو اپریل ۱۵ کو پیش کی جانے والی خاص تقریر پر حاضر ہونے کی دعوت دیں۔
۲۰ منٹ: میموریل پر حاضر ہونے والوں کی مدد کرنا جاری رکھیں۔ ایک بزرگ کے ذریعے تقریر۔ مقامی کلیسیا کی میموریل کی حاضری کا اعلان کریں اور اندازاً دلچسپی رکھنے والے لوگوں کی تعداد بھی بتائیں۔ میموریل کے دعوتنامے قبول کرنے والوں یا اِس پروگرام کے بعد حاضرباشوں کو بائبل مطالعوں کی درخواست کرنے والوں کے خاص تجربات بیان کریں۔ میموریل پر حاضر ہونے والوں کو روحانی مدد فراہم کرنے سے متعلق تجاویز پیش کریں۔ (دیکھیں ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۰۶/۳، ص. ۱، پیرا. ۵؛ ۰۵/۲ ص. ۴، پیرا. ۹؛ ۰۴/۲ ص. ۵، پیرا. ۱۶۔) مبشروں کی حوصلہافزائی کریں کہ وہ جلدازجلد اِن لوگوں کے پاس جائیں۔
۱۵ منٹ: ”گورننگ باڈی کی طرف سے خط“ کے خاص نکات کی دُہرائی کریں۔ مینارِنگہبانی فروری ۱، ۲۰۰۷ کی ”عالمی رپورٹ“ کے اہم نکات کو نمایاں کریں۔
گیت ۱۸۷ اور اختتامی دُعا۔
[فٹنوٹ]
a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔