یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏07 ص.‏ 3-‏4
  • گورننگ باڈی کی طرف سے خط

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • گورننگ باڈی کی طرف سے خط
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
خدم 3/‏07 ص.‏ 3-‏4

گورننگ باڈی کی طرف سے خط

یسوع مسیح کی طرح ہم بھی خدا سے خلوصدلی کے ساتھ یہ دُعا کرتے ہیں:‏ ”‏تیرا نام پاک مانا جائے۔“‏ جب ہم اپنی زندگیاں یہوواہ کے گواہوں کے طور پر گزارتے ہیں تو ہم اِس دُعا کی مطابقت میں زندگی بسر کرنے کی اپنی دلی خواہش کا اظہار کرتے ہیں۔ یقیناً، ہمیں یہوواہ کے نام کو جاننے سے زیادہ کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں خدا کے نام کی بڑائی کرنے کے ہر موقع سے فائدہ اُٹھانا چاہئے۔ یہوواہ کے نام سے کہلانے سے بڑا اَور کوئی شرف نہیں۔—‏متی ۶:‏۹؛‏ یسع ۴۳:‏۱۰‏۔‏

زبور ۱۱۰:‏۳ کے مطابق یہوواہ کے لوگ خوشی سے اُس کام کو پورا کر رہے ہیں جس کا اُنہیں حکم دیا گیا ہے۔ مختلف قوموں سے تعلق رکھنے والے ہر عمر کے لوگ کیوں خود کو منادی کے کام کے لئے وقف کر رہے ہیں؟ اِس کی بنیادی وجہ خدا کے لئے اُن کی محبت اور عقیدت ہے۔ استثنا ۶:‏۵، ۶ میں ہمیں خدا سے ’‏سارے دل، جان اور طاقت‘‏ سے محبت رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ایسی محبت ہمیں اپنے وقت، توانائی اور وسائل کو بادشاہتی کاموں کو ترقی دینے کے لئے استعمال کرنے کی تحریک دیتی ہے۔ اِس میں اپنے حالات کے مطابق منادی میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرنا بھی شامل ہے۔‏

یہوواہ خدا انسانوں سے محبت رکھتا ہے اس لئے وہ پوری زمین پر بادشاہی کی خوشخبری کا اعلان کروا رہا ہے۔ خدا کسی کی ہلاکت نہیں چاہتا بلکہ یہ چاہتا ہے کہ سب لوگ اپنی بُری روش سے باز آئیں اور اپنے خالق کی طرف رجوع کرنے سے زندگی پائیں۔ (‏۲-‏پطر ۳:‏۹‏)‏ خدا فرماتا ہے کہ ”‏شریر کے مرنے میں مجھے کچھ خوشی نہیں بلکہ اِس میں ہے کہ شریر اپنی راہ سے باز آئے اور زندہ رہے۔“‏ (‏حز ۳۳:‏۱۱)‏ ہمارا منادی کرنا دراصل اس بات کا مُنہ بولتا ثبوت ہے کہ یہوواہ خدا ہمارے ساتھی انسانوں سے محبت کرتا ہے۔ بِلاشُبہ، یہی حقیقت ہمارے منادی کے اہم کام کو کرنے سے خوشی اور تسکین حاصل کرنے کا باعث بنتی ہے۔‏

خدا کے لئے ہماری گہری محبت کا اظہار اس بات سے بھی ہوتا ہے کہ ہم اُس کے الہامی کلام کو کیسا خیال کرتے ہیں۔ بائبل کے بغیر ہم نہ تو خدا کو جان سکتے اور نہ ہی اُس کے نزدیک جا سکتے تھے۔ یعقوب ۴:‏۸ خدا کے نزدیک جانے کے لئے ہماری حوصلہ‌افزائی کرتی ہے۔ خدا کے کلام کے بغیر ہم کبھی بھی یہ نہیں سمجھ سکتے تھے کہ ہمیں کیوں پیدا کِیا گیا ہے اور یہ کہ مستقبل میں کیا واقع ہوگا۔ ہمارے لئے یہ جاننا بھی مشکل ہوتا کہ پہلا انسان آدم ہی تمام مشکلات کا سبب ہے۔ (‏روم ۵:‏۱۲‏)‏ اس کے علاوہ، ہم خدا کی اُس عظیم محبت کو بھی کبھی نہیں جان سکتے تھے جو اُس نے اپنے پہلوٹھے بیٹے کو ہمارے لئے بطور فدیہ فراہم کرنے سے ظاہر کی تھی۔ یہوواہ خدا ہمیں مختلف طریقوں سے اپنا علم، حکمت اور سمجھ عطا کر رہا ہے۔ ہم خدا کے عطاکردہ الہامی کلام کو بہت عزیز خیال کرتے ہیں!‏ اِس شاندار تحفے کے لئے قدردانی ہمیں بائبل کو پڑھنے، اِس کا گہرا مطالعہ کرنے اور اِس پر عمل کرنے کے لئے ”‏وقت کو غنیمت“‏ جاننے کی تحریک دیتی ہے۔ (‏افس ۵:‏۱۵، ۱۶؛‏ زبور ۱:‏۱-‏۳‏)‏ ہمیں کبھی بھی خدا کے کلام کی روزانہ پڑھائی کو بوجھ خیال نہیں کرنا چاہئے۔ اِس کے برعکس، خدا کے لئے ہماری محبت کو ہمیں اُس کے کلام پر توجہ دینے کے قابل بنانا چاہئے۔ اِس سے ہماری سمجھ میں اضافہ ہوگا اور خدا کے لئے ہماری محبت بڑھے گی۔‏

ہم نے بائبل سے یہ سیکھ لیا ہے کہ آدم نے یہوواہ خدا کے خلاف گناہ کرنے سے اپنی تمام اولاد کو جس میں ہم سب بھی شامل ہیں سخت تکلیف اور نااُمیدی کی حالت میں دھکیل دیا۔ تاہم، خدا انسانوں کے لئے راہ مہیا کر سکتا تھا اور اُس نے زمین کے لئے اپنے مقصد کو پورا کرنے کے لئے کچھ اقدام اُٹھانے سے ایسا کِیا بھی ہے۔—‏پید ۳:‏۱۵‏۔‏

اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم سب خدا کے نام کی تقدیس کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں۔ جب ہم یہ سمجھ جاتے ہیں کہ یہوواہ کیسا عظیم خدا ہے تو ہم اُس کے بلندوبالا نام اور شاندار مقصد کو مشہور کرنے کے لئے خدا اور اُس کی تنظیم کے ساتھ تعاون کرنے کی تحریک پاتے ہیں۔ ہم اب اور آنے والی نئی دُنیا میں اُس کی حمایت اور برکت کا یقین رکھ سکتے ہیں۔‏

عزیز بہنوں اور بھائیوں ہماری محبت کا یقین رکھیں۔ ہم آپ کی اُن کوششوں کی بھی قدر کرتے ہیں جو آپ ”‏بڑی مصیبت“‏ سے پہلے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک خوشخبری پہنچانے کے لئے کرتے ہیں۔ (‏مکا ۷:‏۱۴‏)‏ یوں آپ اپنی طرح اُنہیں بھی موقع فراہم کرتے ہیں کہ وہ خدا اور یسوع مسیح کی بابت علم حاصل کرنے سے ہمیشہ کی زندگی حاصل کر سکیں۔—‏یوح ۱۷:‏۳‏۔‏

آپ کے بھائی،‏

یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں