یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏07 ص.‏ 1
  • ‏”‏میری یادگاری کے لئے یہی کِیا کرو“‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏”‏میری یادگاری کے لئے یہی کِیا کرو“‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏یہی کِیا کرو“‏ یسوع مسیح کی یادگاری تقریب ۵ اپریل کو منائی جائے گی
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • یہوواہ یادگاری تقریب منانے کی ہماری کوششوں کو کامیاب کرتا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2023ء
  • فدیے سے فائدہ اُٹھانے میں دوسروں کی مدد کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • ہمیں یسوع مسیح کی موت کی یادگاری تقریب میں کیوں حاضر ہونا چاہیے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2022ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
خدم 3/‏07 ص.‏ 1

‏”‏میری یادگاری کے لئے یہی کِیا کرو“‏

یسوع مسیح کی موت کی یادگار اپریل ۲ کو منائی جائے گی

۱.‏ اپریل ۲، ۲۰۰۷ ایک خاص تاریخ کیوں ہے؟‏

۱ پوری دُنیا میں لاکھوں لوگ اپریل ۲ کو یسوع مسیح کی موت کی یادگار منانے کے لئے جمع ہوں گے۔ یسوع نے اپنے آسمانی باپ کی حاکمیت کو سربلند کرنے کے لئے اپنی جان قربان کر دی۔ یوں اُس نے شیطان ابلیس کو جھوٹا ثابت کِیا جس نے انسانوں پر الزام لگایا تھا کہ وہ خودغرضی کی وجہ سے خدا کی خدمت کرتے ہیں۔ (‏ایو ۲:‏۱-‏۵‏)‏ عشائے‌خداوندی ہمیں یہ بھی یاد دلاتی ہے کہ یسوع نے کامل انسان کے طور پر موت کے ذریعے ”‏اپنی جان بہتیروں کے بدلے فدیہ میں دے“‏ دی۔ (‏متی ۲۰:‏۲۸‏)‏ اس لئے اُس نے اپنے شاگردوں کو یہ حکم دیا:‏ ”‏میری یادگاری کے لئے یہی کِیا کرو۔“‏ (‏لوقا ۲۲:‏۱۹‏)‏ کیا خدا کی اس بخشش کے لئے شکرگزاری آپ کو اُس کی عظیم محبت کے اظہار کی یادگار منانے کے لئے پہلے ہی سے تیاریاں شروع کرنے کی تحریک نہیں دیتی؟—‏یوح ۳:‏۱۶‏۔‏

۲.‏ ہم میموریل کے لئے اپنے دلوں کو کیسے تیار کر سکتے ہیں؟‏

۲ اپنے دلوں کو تیار کریں:‏ یسوع مسیح کی انسانی زندگی کے آخری دنوں میں جوکچھ واقع ہوا اُس پر غور کرنے سے ہم میموریل کے لئے اپنے دلوں کو تیار کر سکتے ہیں۔ (‏عز ۷:‏۱۰‏)‏ اِس سلسلے میں ہماری مدد کے لئے کتابچہ روزبروز کتابِ‌مُقدس کی تحقیق کرنا—‏۲۰۰۷ میں اور ۲۰۰۷ کے کیلنڈر پر خاص بائبل پڑھائی کا شیڈول دیا گیا ہے۔ شیڈول کی پڑھائی کو کیلنڈر پر اُسی طرح ترتیب دیا گیا ہے جس طرح یسوع کی موت سے تعلق رکھنے والے واقعات رونما ہوئے تھے۔ بائبل واقعات کا حوالہ یہودی کیلنڈر کے دن اور تاریخ کے مطابق دیا گیا ہے۔ اُن کا دن غروبِ‌آفتاب سے شروع کرکے اگلے غروبِ‌آفتاب پر ختم ہو جاتا تھا۔ میموریل کی بائبل پڑھائی کو ترتیب دیتے وقت اِس فرق کو ذہن میں رکھا گیا ہے۔ اِن واقعات کی پڑھائی کرنے اور خدا کی پُرمحبت بخشش پر دُعائیہ غوروفکر کرنے سے ہمیں میموریل کی تقریب سے بھرپور فائدہ اُٹھانے میں مدد ملے گی۔‏

۳.‏ ہم دلچسپی رکھنے والوں اور سُست پڑ جانے والوں کی میموریل سے فائدہ اُٹھانے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں؟‏

۳ دوسروں کو آنے کی دعوت دیں:‏ فروری کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں لوگوں کو اِس اہم موقع کی دعوت دینے کے لئے ایک خاص مہم کا اعلان کِیا گیا تھا۔ کیا آپ نے اِس مہم میں بھرپور حصہ لینے کا بندوبست کر لیا ہے؟ کیا آپ نے واقف‌کاروں کی فہرست تیار کر لی ہے جنہیں آپ میموریل کی دعوت دیں گے؟ کیا آپ نے اُن سے ملاقات کرنا شروع کر دی ہے؟ میموریل کی شام وقت سے پہلے کنگڈم ہال پہنچنے کا منصوبہ بنائیں تاکہ جنہیں آپ نے دعوت دی ہے اور دیگر دلچسپی رکھنے والوں کو خوش‌آمدید کہہ سکیں۔ آپ اُن کے ساتھ بیٹھ سکتے اور اُن کے لئے بائبل اور گیت کی کتاب کا بندوبست کر سکتے ہیں۔ اُنہیں کلیسیا کے دیگر بہن‌بھائیوں سے بھی ملوائیں۔ میموریل کی تقریب ختم ہونے کے بعد اُن کے سوالوں کے جواب دینے کے لئے وقت نکالیں۔ اس کے علاوہ، اُنہیں اپریل ۱۵ کو پیش کی جانے والی خاص تقریر پر حاضر ہونے کی دعوت دیں۔ کلیسیا کے بزرگوں کو خاص طور پر اس بات کا یقین کر لینا چاہئے کہ سُست پڑ جانے والوں کو میموریل اور خاص تقریر کی دعوت دے دی گئی ہے۔‏

۴.‏ ہم میموریل کی تقریب ختم ہونے کے بعد لوگوں کو روحانی طور پر ترقی کرنے میں کیسے مدد دے سکتے ہیں؟‏

۴ نئے دلچسپی لینے اور سُست پڑ جانے والوں کی ترقی کرنے میں مدد کریں:‏ میموریل کی تقریر پیش کرنے والا بھائی مُفت گھریلو بائبل مطالعے کے بندوبست کے بارے میں مختصراً بتائے گا اور نئے دلچسپی رکھنے والے اشخاص کی حوصلہ‌افزائی کرے گا کہ وہ یہوواہ خدا کی بابت سیکھنا جاری رکھیں۔ آپ مقرر کے الفاظ کو استعمال کرتے ہوئے نئے اشخاص کو روحانی ترقی کرنے میں مدد دینے کی پیشکش کر سکتے ہیں۔ اگر اُنہوں نے ابھی تک بائبل مطالعہ شروع نہیں کِیا تو میموریل کے فوراً بعد اُن سے ملیں اور مُفت گھریلو بائبل مطالعے کا مظاہرہ کرکے دکھائیں۔ یہ بھی بتائیں کہ بائبل علم اور ایمان میں ترقی کرنے کے لئے اُنہیں کلیسیائی اجلاسوں پر حاضر ہونے کی ضرورت ہے۔ (‏عبر ۱۰:‏۲۴، ۲۵‏)‏ ایسا کرنے کے لئے آپ اُن کی باقاعدہ اجلاسوں پر حاضر ہونے کی حوصلہ‌افزائی کریں۔ بزرگ سُست پڑ جانے والے ایسے مسیحیوں سے ملنے کا بندوبست بنا سکتے ہیں جو میموریل پر حاضر ہوئے تھے۔ وہ اُن کی توجہ تقریر میں پیش کئے جانے والے خاص نکات پر دلا سکتے ہیں جس سے اُنہیں اپنی کلیسیائی کارگزاری کو دوبارہ شروع کرنے کی حوصلہ‌افزائی ملے گی۔‏

۵.‏ میموریل پر حاضر ہونا ہمارے لئے کیوں مفید ہے؟‏

۵ میموریل کی تقریب پر حاضر ہونا ہمیں یہوواہ خدا اور یسوع مسیح کی محبت پر سنجیدگی کے ساتھ غوروفکر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ایسا غوروفکر خدا اور یسوع کے لئے ہماری محبت کو بڑھاتا اور ہمارے چال‌چلن پر اثرانداز ہوتا ہے۔ (‏۲-‏کر ۵:‏۱۴، ۱۵؛‏ ۱-‏یوح ۴:‏۱۱‏)‏ ابھی سے خود کو اور دلچسپی رکھنے والے لوگوں کو اِس اہم موقع کے لئے تیار کریں جس میں ہم ”‏خداوند کی موت کا اظہار“‏ کریں گے۔—‏۱-‏کر ۱۱:‏۲۶‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں