خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از دسمبر ۱۱
گیت ۲۹
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ آخری صفحہ کی تجاویز یا اپنے علاقے کے لئے موزوں پیشکشیں استعمال کرتے ہوئے دسمبر کے مینارِنگہبانی اور اکتوبر-دسمبر کے جاگو! کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔ کسی ایک پیشکش میں امکانی قاطعِگفتگو (جب کوئی ہماری بات کاٹ دیتا ہے) سے نپٹنے کا مظاہرہ کرائیں جو یہ کہتا ہے کہ ”مَیں دلچسپی نہیں رکھتا۔“—دیکھیں کتابچہ بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ صفحہ ۸۔
۱۵ منٹ: مسیحی خدمتی سکول کا شیڈول برائے ۲۰۰۷۔ سکول کے نگہبان کے ذریعے تقریر اور انٹرویوز۔ اکتوبر ۲۰۰۶ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمے سے مقامی کلیسیا کی ضرورت کے مطابق اہم نکات کو اُجاگر کریں۔ وضاحت کریں کہ طالبعلم جس نکتے پر کام کر رہا ہے سکول کے نگہبان کو اُس کے بارے میں پہلے سے بتانے کی ضرورت نہیں۔ ہم سن ۲۰۰۷ کے دوران عبرانی صحائف سے یسعیاہ کی کتاب کے ۲۴ باب سے لے کر ملاکی کی کتاب تک پڑھائی ختم کر لیں گے۔ اِس سال بھائیوں کو بائبل کے اہم نکات تیار کرنے کے لئے اور دوسرے بہنبھائیوں کو تبصرے پیش کرنے کے لئے ان نبوّتی کتابوں پر روشنی ڈالنے والی ہماری مطبوعات کو استعمال کرنے کا موزوں وقت ہوگا۔ دو یا تین مبشروں سے انٹرویو لیں۔ ان میں ایک نیا طالبعلم، دوسرا اچھی ترقی کرنے والا نوجوان طالبعلم اور تیسرا تجربہکار طالبعلم ہو سکتا ہے۔ اُنہیں یہ بتانے کی دعوت دیں کہ سکول نے اُن کے منادی کے کام اور روحانیت پر کیا اثر ڈالا ہے۔ ہفتہوار بائبل پڑھائی کے اہم نکات میں حصہ لینے اور سکول میں ملنے والی تفویضات کو سرگرمی سے پورا کرنے کے علاوہ فنِتقریروتعلیم کو بہتر بنانا کتابچے کے مشوروں کا اطلاق کرنے کے لئے سب کی حوصلہافزائی کریں۔
۲۰ منٹ: ”اپنی پہلی سی محبت نہ چھوڑیں۔“a اگر وقت اجازت دیں تو سامعین کو حوالہشُدہ صحائف پر تبصرہ کرنے کی دعوت دیں۔
گیت ۳۳ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از دسمبر ۱۸
گیت ۱۴۳
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ سوالی بکس پر نظرثانی کریں۔ دسمبر ۲۵ اور یکم جنوری کے لئے میدانی خدمت کے خاص انتظامات کے بارے میں بتائیں۔
۱۵ منٹ: ”دلچسپی دکھانے والے تمام لوگوں کے پاس دوبارہ جائیں۔“b سامعین کو یہ بتانے کی دعوت دیں کہ وہ اِن معلومات کو ہر موقع پر گواہی دیتے وقت یا گلیکوچوں میں منادی کے دوران دلچسپی ظاہر کرنے والے لوگوں کے لئے کیسے استعمال کرنے کے قابل ہوئے ہیں اور اِن سے واپسی ملاقاتوں کے نتیجے میں اُنہیں کون سے عمدہ تجربے حاصل ہوئے ہیں۔ پہلے سے ایک یا دو تبصروں کا بندوبست کریں۔
۲۰ منٹ: ”رضاکارانہ خدمت کا جذبہ برکات کا باعث بنتا ہے۔“c رضاکارانہ خدمت کا جذبہ رکھنے والے ایک یا دو مبشروں کا انٹرویو لیں۔ اُنہوں نے اِس جذبے کا مظاہرہ کیسے کِیا ہے؟ اُنہیں اِس سلسلے میں کونسی ضروری تبدیلیاں کرنے پڑی ہیں؟ وہ ایسا کرنے کے قابل کیسے ہوئے ہیں؟ اِس کے نتیجے میں اُنہیں کونسی برکات حاصل ہوئی ہیں؟
گیت ۱۶۵ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از دسمبر ۲۵
گیت ۱۴
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ اور سوسائٹی کی طرف سے عطیات کے تصدیقنامے پڑھ کر سنائیں۔ آخری صفحہ کی تجاویز یا اپنے علاقے کے لئے موزوں پیشکشیں استعمال کرتے ہوئے جنوری کے مینارِنگہبانی اور جنوری-مارچ کے جاگو! کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔ ہر پیشکش کے آخر پر سوچ کو اُبھارنے والا سوال پوچھیں۔ جس کا جواب اگلی ملاقات پر علم کی کتاب سے دیا جا سکتا ہے۔
۱۵ منٹ: مقامی ضروریات۔
۲۰ منٹ: ”کیا آپ کے پاس منادی کیلئے ذاتی علاقہ ہے؟“d خدمتی نگہبان کو کلیسیا کے علاقے کی حدود کے بارے میں، علاقے میں کس حد تک کام ہو چکا ہے اور ذاتی علاقے کی دستیابی کے بارے میں مختصراً تبصرہ کرنے کی دعوت دیں۔
گیت ۱۵ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جنوری ۱
گیت ۴۱
۵ منٹ: مقامی اعلانات۔ مبشروں کو دسمبر کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔
۱۵ منٹ: خدمتگزاری کی ترقی کی بابت رپورٹ پیش کریں۔ آرگنائزڈ ٹو ڈو جیہوواز وِل کتاب کے صفحہ ۸۳ کے ذیلی عنوان سے شروع کرکے باب کے آخر تک کے مواد پر مبنی تقریر اور سامعین سے باتچیت۔
۲۵ منٹ: کیا بائبل تعلیم آپکے طالبعلموں کے دل تک پہنچ رہی ہے؟ فروری ۱، ۲۰۰۵ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۲۸-۳۱ کے مواد پر مبنی تقریر اور سامعین سے باتچیت۔
گیت ۴۲ اور اختتامی دُعا۔
[فٹنوٹ]
a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
c تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
d تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔