دلچسپی دکھانے والے تمام لوگوں کے پاس دوبارہ جائیں
۱ ہم میں سے بہتیرے آج اِسی وجہ سے سچائی میں ہیں کیونکہ کسی نے بادشاہتی پیغام کے لئے ہمارے اچھے جوابیعمل کو دیکھتے ہوئے ہماری دلچسپی کو بڑھانے کی خاطر صبر سے کئی واپسی ملاقاتیں کی تھیں۔ ہمیں بھی خلوصدلی سے اُن لوگوں کے پاس واپس جانا چاہئے جو تھوڑی بہت دلچسپی ظاہر کرتے ہیں۔ واقعی ”شاگرد“ بنانے کے حکم میں واپسی ملاقاتیں کرنا بھی شامل ہے۔—متی ۲۸:۱۹، ۲۰۔
۲ دلچسپی کو پہچانیں: اگر کوئی شخص لٹریچر قبول نہیں کرتا توبھی اُس کے چہرے کے تاثرات، آواز اور الفاظ یہ ظاہر کر سکتے ہیں کہ وہ کس حد تک بادشاہتی پیغام میں دلچسپی رکھتا ہے۔ اسی بنیاد پر ہم اُن سے واپسی ملاقات کر سکتے ہیں۔ ایک بھائی پانچ ہفتوں تک لٹریچر پیش کئے بغیر ایک شخص سے ملاقاتیں کرتا رہا۔ چھٹی ملاقات کے دوران اُس شخص نے لٹریچر قبول کِیا اور آخرکار بائبل مطالعہ شروع ہو گیا۔
۳ اگر آپ کسی شخص میں دلچسپی دیکھتے ہیں تو چند دن بعد ضرور اُس سے دوبارہ ملاقات کریں۔ ”شریر“ یعنی شیطان کو کسی شخص کے دل میں بوئے گئے بیج کو چھینے کا موقع نہ دیں۔ (متی ۱۳:۱۹) اگر آپ دوبارہ ملاقات کا بندوبست بناتے ہیں تو اپنے وعدے کو پورا کریں۔—متی ۵:۳۷۔
۴ گلیکوچوں میں منادی کے دوران: کیا آپ گلیکوچوں میں یا ہر موقع پر گواہی دیتے وقت دکھائی جانے والی دلچسپی کو بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں؟ اپنی باتچیت کے اختتام پر آپ کچھ یوں کہہ سکتے ہیں: ”مجھے آپ سے باتچیت کرنا بہت اچھا لگا۔ مَیں آپ سے دوبارہ کہاں مل سکتا ہوں؟“ اگر مناسب ہو تو مبشر دلچسپی رکھنے والے شخص کو اپنا فون نمبر دے سکتے یا اُس کا فون نمبر لے سکتے ہیں۔ اگر لوگ آپ کو اِسی جگہ کئی مرتبہ منادی کرتے ہوئے دیکھتے ہیں تو شاید وہ اپنا فون نمبر اور پتا دیتے وقت بالکل نہ ہچکچائیں۔ اگر وہ رابطے کی بابت معلومات دینے سے انکار کر دیتے ہیں تو جب آپ اگلی بار اُن سے اِسی جگہ دوبارہ ملتے ہیں تو اُن کی دلچسپی کو بڑھانے کی بھرپور کوشش کریں۔
۵ جس طرح ہم اُن پودوں کو پھلتاپھولتا دیکھ کر خوش ہوتے ہیں جنہیں ہم پانی دیتے ہیں، اُسی طرح ہم واپسی ملاقاتوں کے ذریعے روحانی ترقی کرنے میں دوسروں کی مدد کرکے خوش ہو سکتے ہیں۔ (۱-کر ۳:۶) جہاں تھوڑی بہت دلچسپی دکھائی جاتی ہے اُن سے دوبارہ ملنے کی بھرپور کوشش کریں۔