خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از جولائی ۱۰
گیت ۴
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ آخری صفحہ کی تجاویز یا اپنے علاقے کیلئے موزوں پیشکشیں استعمال کرتے ہوئے جولائی ۱ کے مینارِنگہبانی اور جولائی-ستمبر کے جاگو! کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔ ایک پیشکش میں امکانی قاطعِگفتگو سے نپٹنے کا مظاہرہ کریں جو یہ کہتا ہے کہ ”ہم تو پہلے ہی سے مسیحی ہیں۔“—دیکھیں بائبل مباحثے کتابچہ صفحہ ۱۱۔۱۵ منٹ: کلیسیا کیسے کام کرتی ہے۔ آرگنائزڈ ٹو ڈو جیہوواز وِل کتاب کے باب ۴ پر مبنی تقریر اور سامعین کے ساتھ باتچیت۔
۲۰ منٹ: ”یہوواہ کی بےمثال صفات کے لئے قدردانی کو بڑھائیں۔“a
گیت ۸۸ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جولائی ۱۷
گیت ۲۹
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ اگست ۱۵، ۲۰۰۰ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۳۲ پر مختصراً غوروخوض کریں۔ چھٹیوں کے دوران یا معمول سے ہٹ کر کئے جانے والے کاموں کے باوجود، باقاعدہ بائبل پڑھائی کے پروگرام کو برقرار رکھنے کے فوائد بیان کریں۔
۱۵ منٹ: محبت اور فروتنی—خدمتگزاری کے لئے اہم خوبیاں۔ اگست ۱۵، ۲۰۰۲ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۱۸-۲۰، پیراگراف ۱۳-۲۰ کے مواد پر مبنی تقریر۔
۲۰ منٹ: ”’خدایِمبارک‘ یہوواہ کی نقل کریں۔“b سامعین کو اس بات پر تبصرہ کرنے کی دعوت دیں کہ اپنے علاقے میں خوشی اور مثبت رُجحان کے ساتھ منادی کرنے میں کیا چیز اُن کی مدد کر سکتی ہے۔
گیت ۱۸۷ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جولائی ۲۴
گیت ۲۲۲
۱۵ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ اور سوسائٹی کی طرف سے عطیات کے تصدیقنامے پڑھ کر سنائیں۔ آخری صفحہ کی تجاویز یا اپنے علاقے کے لئے موزوں پیشکشوں کو استعمال کرتے ہوئے اگست۱ کے مینارِنگہبانی اور جولائی-ستمبر کے جاگو! کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔ ہر مظاہرے کے آخر پر صاحبِخانہ کی دلچسپی کو بڑھانے کے لئے وہی الفاظ دہرائیں جو شروع میں استعمال کئے گئے تھے۔
۱۰ منٹ: ”اُنہوں نے وفاداری کی مثال قائم کر دی۔“ مطبوعات میں آنے والے سپیشل پائنیروں کے تجربات کو تقریر میں شامل کریں یا اپنی کلیسیا کے کسی سپیشل پائنیر کا انٹرویو لیں۔—واچ ٹاور پبلیکیشنز انڈیکس میں ”سپیشل پائنیرز“ کے تحت حصے کو دیکھیں۔
۲۰ منٹ: ثابتقدم اور قائم رہو۔ (۱-کر ۱۵:۵۸) کئی سالوں سے وفاداری کے ساتھ خدمت کرنے والے دو یا تین مبشروں یا پھر پائنیرز کے انٹرویو لیں۔ اُنہوں نے سچائی کیسے سیکھی؟ جب اُنہوں نے منادی شروع کی تو اُنہیں یہ کام کیسا لگتا تھا؟ اُنہیں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ سچی پرستش کے لئے ثابتقدمی کے نتیجہ میں اُنہیں کونسی برکات حاصل ہوئی ہیں؟
گیت ۱۴ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جولائی ۳۱
گیت ۲۸
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ مبشروں کو جولائی کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ اگست کے لئے لٹریچر پیشکش کی بابت بتائیں۔
۱۵ منٹ: مقامی ضروریات۔
۲۰ منٹ: ”اچھی روحانی عادات پیدا کرنے کے بےشمار فوائد۔“c سامعین کو یہ بتانے کی دعوت دیں کہ اُنہوں نے اچھی روحانی عادات پیدا کرنے اور اِنہیں قائم رکھنے کے لئے کونسی کوششیں کیں اور اِس کے بدلے میں اُنہیں کونسی برکتیں ملی ہیں۔
گیت ۱۳۵ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اگست ۷
گیت ۱۹۵
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں دی جانے والی مجوزہ پیشکشوں کی مختصراً دہرائی کریں جنہیں مقامی علاقے کی ضرورت کے مطابق ڈھالا جا سکتا ہے۔—جنوری ۲۰۰۵ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۸ کو دیکھیں۔
۱۵ منٹ: محبت اور نیک کاموں کی تحریک دینے والے اجلاس۔ مارچ ۱۵، ۲۰۰۲ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۲۴، ۲۵ پر مبنی تقریر۔ ایک مبشر سے مختصر انٹرویو لیں جس سے ظاہر ہو کہ اُسے اجلاسوں پر باقاعدہ حاضر ہونے کے لئے کیا کوشش کرنی پڑی اور اس سے کیا فائدہ ہوا۔
۲۰ منٹ: اپنی خدمتگزاری میں لچکدار اور ترقیپسند بنیں۔ ۱، ۲۰۰۵ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۲۸-۳۰ پر مبنی تقریر اور سامعین سے باتچیت۔ پیراگراف ۶-۱۱ پر مبنی تقریر میں نمایاں کریں کہ پولس رسول منادی اور تعلیم دینے کے کام میں کیسے دوسروں کا خیال رکھنے والا، لچکدار اور موقعشناس تھا۔ اس کے بعد مقامی اطلاق کرتے ہوئے سامعین کو پیراگراف ۱۲-۱۴ پر دئے گئے سوالات پر تبصرہ کرنے کی دعوت دیں۔ ایک مظاہرہ کرائیں جس میں بیان کریں کہ کیسے مبشر منادی کے دوران اپنی پیشکش کو اپنے علاقے کی ضرورت، حالات اور پسمنظر کے مطابق ڈھال سکتے ہیں۔
گیت ۸۱ اور اختتامی دُعا۔
[فٹنوٹ]
a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
c تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔