”خدایِمبارک“ یہوواہ کی نقل کریں
۱ یہوواہ خدا تمام لوگوں کو خوش دیکھنا چاہتا ہے۔ بائبل ہمیں اُمید دیتی ہے کہ خدا نے انسانوں کے لئے بےشمار برکات کا بندوبست کِیا ہے۔ (یسع ۶۵:۲۱-۲۵) دوسروں پر یہ ظاہر ہونا چاہئے کہ ہم اُنہیں ’خدایِمبارک کے جلال کی خوشخبری‘ سنا کر بہت خوش ہیں۔ (۱-تیم ۱:۱۱) جس طرح ہم بادشاہتی پیغام سناتے ہیں اُس سے سچائی کے لئے ہماری محبت اور لوگوں میں ہماری حقیقی دلچسپی بھی ظاہر ہونی چاہئے۔—روم ۱:۱۴-۱۶۔
۲ یہ سچ ہے کہ بعضاوقات خوشی سے پیغام سنانا ایک چیلنج ہو سکتا ہے۔ بعض علاقوں میں ہمیں کم ہی ایسے لوگ ملتے ہیں جو بادشاہتی پیغام کے لئے مثبت جوابیعمل دکھاتے ہیں۔ تاہم، اکثراوقات ہمیں اپنی زندگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسی صورتحال میں بادشاہتی خوشخبری سناتے وقت ہمیں اپنی خوشی کو برقرار رکھنے کے لئے یہ یاد رکھنا چاہئے کہ ہمارے علاقے کے لوگوں کو اِس پیغام کو سننے اور سمجھنے کی اشد ضرورت ہے۔ (روم ۱۰:۱۳، ۱۴، ۱۷) اِن باتوں پر غور کرنے سے ہمیں خوشی کے ساتھ یہوواہ کے نجات کے پُرمحبت بندوبست کا اعلان کرنے میں مدد ملے گی۔
۳ مثبت باتوں پر توجہ دلائیں: ہمیں اپنی گفتگو پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اگرچہ ہم اپنی گفتگو کا آغاز لوگوں کے کسی مسئلے یا حالیہ خبر سے کرتے ہیں۔ توبھی، ہمیں افسردہ کرنے والی غیرضروری باتوں سے گریز کرنا چاہئے۔ ہمیں دوسروں کو ”خیریت کی خبر“ سنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ (یسع ۵۲:۷؛ روم ۱۰:۱۵) اِس خوشخبری کے پیغام کی بنیاد مستقبل کی بابت خدا کے وعدوں پر ہے۔ (۲-پطر ۳:۱۳) اِس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایسے صحائف استعمال کریں جو ”شکستہدلوں کو تسلی“ فراہم کر سکتے ہیں۔ (یسع ۶۱:۱، ۲) اِس سے ہم سب کو خوشخبری سناتے وقت خوشگوار اور مثبت انداز برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔
۴ جب ہم خوشگوار انداز میں منادی کرتے ہیں تو لوگ اِس بات کو یقیناً محسوس کریں گے۔ پس، آئیے ہم اپنے علاقے کے لوگوں کو بادشاہتی خوشخبری سناتے وقت ہمیشہ اپنے ”خدایِمبارک“ یہوواہ کی نقل کریں۔