یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 7/‏06 ص.‏ 3
  • اعلانات

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اعلانات
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
خدم 7/‏06 ص.‏ 3

اعلانات

▪ لٹریچر پیشکش برائے جولائی اور اگست:‏ ۳۲ صفحات پر مشتمل مندرجہ‌ذیل بروشرز میں سے کوئی بھی استعمال کِیا جا سکتا ہے:‏ سب لوگوں کیلئے ایک کتاب،‏ زمین پر ابد تک زندگی کا لطف اُٹھائیں!‏،‏ وہ حکومت جو فردوس لائیگی،‏ ‏”‏دیکھو!‏ مَیں سب چیزوں کو نیا بنا دیتا ہوں،“‏ کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟،‏ مرنے پر ہمارے ساتھ کیا واقع ہوتا ہے؟‏ آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں!‏ اور جاگتے رہو!‏ ستمبر:‏ کتاب علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔‏ اکتوبر:‏ مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ کی انفرادی کاپیاں۔ دلچسپی دکھائے جانے پر تقاضا بروشر بھی پیش کِیا جا سکتا ہے۔‏

▪ ستمبر سے شروع کرکے سرکٹ اوورسیئرز ”‏خدا کیساتھ آپکا رشتہ کیسا ہے؟ کے موضوع پر عوامی تقریر پیش کرینگے۔‏

▪ عظیم‌ترین انسان کتاب کے مطالعے کے بعد ستمبر ۱۸، ۲۰۰۶ کے ہفتے سے شروع کرکے ہم بائبل کہانیوں کی میری کتاب کا مطالعہ کرینگے۔ کلیسیاؤں کو یقین کر لینا چاہئے کہ اُنکے پاس یہ کتاب وافر مقدار میں دستیاب ہو۔‏

▪ اس بات کی سفارش کی جاتی ہے کہ باقاعدہ پائنیر خدمت شروع کرنے سے کم‌ازکم ۳۰ دن دن پہلے اپنی درخواستیں ٹرانسلیشن آفس کو بھیج دیں۔ اس بات کا یقین کرنے کیلئے کہ تمام درخواستیں مکمل ہیں کلیسیا کے سیکرٹری کو تمام فارمز پر نظرثانی کرنی چاہئے۔ اگر درخواستیں دینے والوں کو اپنے بپتسمے کی صحیح تاریخ یاد نہیں تو اُنہیں تاریخ کا اندازہ لگانے کی کوشش کرنی چاہئے اور آئندہ کیلئے اسے اپنے پاس لکھ لینا چاہئے۔ سیکرٹری کو بھی کانگریگیشن پبلشر ریکارڈ کارڈ (‏21-S)‏ پر اس تاریخ کو لکھ لینا چاہئے۔‏

▪ کلیسیا کے سیکرٹریوں کو دیکھنا چاہئے کہ کلیسیا کے تمام ریگولر پائنیرز کیلئے پائنیر اَپائنٹ‌منٹ لیٹر (‏202-S)‏ دستیاب ہو۔ اگر اُنکے پاس یہ نہیں ہیں تو اُنہیں اسکی بابت ٹرانسلیشن آفس سے رابطہ کرنا چاہئے۔‏

▪ کلیسیا کے موجودہ لٹریچر اور رسالوں کی سالانہ گنتی (‏اینوئیل‌انوینٹری)‏ اگست ۳۱، ۲۰۰۶ تک یا پھر جتنی جلدی ہو سکے کر لینی چاہئے۔ یہ گنتی لٹریچر کوارڈی‌نیٹر کے ذریعے ہر مہینے کی جانے والی گنتی کی طرح کی جانی چاہئے اور لٹریچر کی کُل تعداد کو لٹریچر انونیٹری فارم (‏18-S)‏ پر درج کِیا جانا چاہئے۔ رسالوں کی کُل تعداد میگزین سرونٹ سے حاصل کی جانی چاہئے۔ انوینٹری کلیسیا کے سیکرٹری کی نگرانی میں کی جانی چاہئے۔ وہ اور کلیسیا کا صدارتی نگہبان فارم پر دستخط کرینگے۔ ہر کلیسیا کو تین لٹریچر انوینٹری فارمز ملیں گے۔ براہِ‌مہربانی اصل کاپی ٹرانسلیشن آفس کو ستمبر ۶ سے پہلے بھیج دیں۔‏ ایک کاپی اپنی فائل کیلئے رکھیں۔ تیسری کاپی کام کیلئے استعمال کی جا سکتی ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں