یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 4/‏06 ص.‏ 6
  • کیا آپ اپنے شیڈول میں ردوبدل کر سکتے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپ اپنے شیڈول میں ردوبدل کر سکتے ہیں؟‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا آپ شام کے وقت مُنادی کر سکتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • کیا آپ نے شام کی گواہی کو آزمایا ہے؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • مستحق اشخاص کی تلاش کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • مُنادی کے دوران وقت کا بہترین اِستعمال کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری 2015
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
خدم 4/‏06 ص.‏ 6

کیا آپ اپنے شیڈول میں ردوبدل کر سکتے ہیں؟‏

۱ سچے مسیحیوں کے طور پر، ہم نے ”‏آدم‌گیر“‏ بننے کی دعوت کو قبول کر لیا ہے۔ (‏متی ۴:‏۱۹‏)‏ ایک ماہی‌گیر کی مانند، ہمارا کام بھی اُس وقت کارگر ثابت ہوگا جب ہم اپنے شیڈول میں ردوبدل کرتے اور ایسے وقت پر منادی کے لئے جاتے ہیں جب لوگ گھروں پر مل سکتے ہیں۔ بہتیرے ممالک میں آنے والے مہینوں میں دن لمبے ہو جائیں گے۔ سہ‌پہر اور شام کے وقت زیادہ‌تر لوگ گھروں پر ہوتے ہیں۔ اکثر اِس وقت وہ خود کو تازہ‌دم محسوس کرتے اور بات سننے کے لئے بھی تیار ہوتے ہیں۔ کیا آپ ایسے اوقات پر منادی کرنے کے لئے اپنے شیڈول میں ردوبدل کر سکتے ہیں؟—‏۱-‏کر ۹:‏۲۳‏۔‏

۲ شام کے وقت منادی کرنا:‏ شام کے وقت منادی کرنے کا بندوبست بنانے سے ہم زیادہ لوگوں تک خوشخبری کا پیغام لیکر جا سکتے ہیں۔ (‏امثا ۲۱:‏۵‏)‏ نوجوان سکول کے بعد منادی کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں اور دیگر لوگ کام سے آنے کے بعد ایسا کر سکتے ہیں۔ بعض کتابی مطالعے کے گروپ مطالعہ سے ایک گھنٹہ پہلے منادی کا بندوبست بنا سکتے ہیں۔‏

۳ سہ‌پہر یا شام کے وقت گھرباگھر منادی کرنے سے ہماری ملاقات ایسے لوگوں سے بھی ہو سکتی ہے جو عموماً گھروں پر نہیں ملتے ہیں۔ بہتیرے علاقوں میں شام کے وقت دُکانوں، بازاروں یا عوامی جگہوں پر منادی کرنا ممکن ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ، بہتیروں نے شام کے وقت دوبارہ ملاقاتیں کرنا اور بائبل مطالعے شروع کرانا مفید پایا ہے۔‏

۴ سمجھداری سے کام لیں:‏ شام کے وقت منادی کرنا خاص طور پر سمجھداری کا تقاضا کرتا ہے۔ اچھا ہوگا کہ اندھیرا ہونے سے پہلے پہلے منادی کا کام ختم کر دیں تاکہ ہماری وجہ سے صاحبِ‌خانہ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ (‏فل ۴:‏۵‏)‏ جب آپ دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں تو بالکل سامنے کھڑے ہوں تاکہ صاحبِ‌خانہ آپ کو آسانی سے دیکھ کر پہچان سکے۔ فوراً سے اپنے آنے کا مقصد بتائیں۔ اگر آپ ایسے وقت پر کسی کے گھر دستک دے دیتے ہیں، مثلاً جب وہ کھانا کھا رہے ہیں تو معذرت کرتے ہوئے کسی اَور وقت آنے کا بندوبست بنائیں۔ ہمیشہ دوسروں کے لئے پاس‌ولحاظ دکھائیں۔—‏متی ۷:‏۱۲‏۔‏

۵ ہمیں مختلف خطرات سے بھی باخبر رہنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ شام کو اندھیرا ہو جانے کے بعد تک کام کرتے ہیں تو اچھا ہوگا کہ دو دو کر کے یا گروپ کی صورت میں کام کریں۔ ایسی جگہوں پر کام کریں جہاں روشنی کا اچھا انتظام ہے اور زیادہ سناٹا بھی نہیں ہے۔ صرف ایسے مقامات پر منادی کریں جہاں آپ خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ اندھیرا ہو جانے کے بعد ایسے علاقوں میں کام کرنے سے گریز کریں جو شاید زیادہ محفوظ نہیں ہیں۔—‏امثا ۲۲:‏۳‏۔‏

۶ شام کی منادی ہمیں زیادہ لوگوں تک خوشخبری پہنچانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ اس سے ہمیں اپنی کلیسیا کے باقاعدہ اور امدادی پائنیروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع بھی مل سکتا ہے۔ (‏روم ۱:‏۱۲‏)‏ کیا آپ شام کے وقت خدمت میں حصہ لینے کے لئے اپنے شیڈول میں ردوبدل کر سکتے ہیں؟‏

‏[‏مطالعے کے سوالات]‏

۱.‏ منادی کرنے کے لئے ہم اپنے شیڈول میں کیسے ردوبدل کر سکتے ہیں؟‏

۲.‏ شام کے وقت منادی کرنا کیوں فائدہ‌مند ہے؟‏

۳.‏ آپ اپنے علاقے میں سہ‌پہر اور شام کے وقت کن طریقوں سے منادی کر سکتے ہیں؟‏

۴.‏ شام کے وقت منادی کرتے وقت سمجھداری کا مظاہرہ کرنا اور پاس‌ولحاظ دکھانا کیوں ضروری ہے؟‏

۵.‏ منادی کے دوران ہم مختلف خطرات سے کیسے بچ سکتے ہیں؟‏

۶.‏ شام میں منادی کرنے کے کیا فوائد ہیں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں