یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏06 ص.‏ 4
  • چراغوں کی مانند چمکنے والے نوجوان

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • چراغوں کی مانند چمکنے والے نوجوان
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏’‏چراغوں کی طرح چمکنا‘‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • ‏’‏اپنی روشنی چمکائیں‘‏ تاکہ یہوواہ کی بڑائی ہو
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2018ء
  • ‏”‏تمہاری روشنی آدمیوں کے سامنے چمکے“‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • عمدہ چال‌چلن کے ذریعے گواہی دینا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
خدم 1/‏06 ص.‏ 4

چراغوں کی مانند چمکنے والے نوجوان

۱ یسوع نے اپنے شاگردوں سے کہا:‏ ”‏تم دُنیا کے نُور ہو۔“‏ (‏متی ۵:‏۱۴،‏ ۱۶‏)‏ پہاڑ پر بسے شہر کی مانند جو سورج کی روشنی میں چمکتا ہوا دکھائی دیتا ہے یسوع کے شاگردوں کو دوسروں سے فرق نظر آنا تھا۔ آجکل، بہتیرے مسیحی نوجوان اپنے نیک چال‌چلن اور سرگرمی سے گواہی دینے کی وجہ ”‏دُنیا میں چراغوں“‏ کی مانند چمک رہے ہیں۔—‏فل ۲:‏۱۵؛‏ ملا ۳:‏۱۸۔‏

۲ سکول میں:‏ آپ سکول میں گواہی کیسے دے سکتے ہیں؟ بعض نوجوانوں نے کلاس میں منشیات، ارتقا اور دہشت‌گردی جیسے موضوعات پر گفتگو کرنے کے موقعوں کو گواہی دینے کیلئے استعمال کِیا ہے۔ ایک بہن کو دہشت‌گردی پر مضمون لکھنے کیلئے کہا گیا۔ اُس نے گواہی دینے کیلئے اپنے مضمون میں خدا کی بادشاہت کو انسانوں کی حقیقی اُمید کے طور پر پیش کِیا۔ اُسکی ٹیچر ان عمدہ معلومات سے بہت متاثر ہوئی اور یوں اُسے مزید گواہی دینے کا موقع ملا۔‏

۳ چراغوں کی مانند چمکنے کا ایک اَور طریقہ ہمارا چال‌چلن، حیادار لباس اور بناؤسنگھار ہے۔ (‏۱-‏کر ۴:‏۹؛‏ ۱-‏تیم ۲:‏۹‏)‏ جب ٹیچرز اور طالبعلم یہ دیکھتے ہیں کہ آپ دوسرے بچوں سے فرق ہیں تو ہو سکتا ہے کہ اُن میں سے بعض آپکے عمدہ چال‌چلن کی وجہ بائبل سچائی کی طرف مائل ہو جائیں۔ اسطرح آپکو انہیں بائبل سچائیاں بتانے کا موقع ملے گا۔ (‏۱-‏پطر ۲:‏۱۲؛‏ ۳:‏۱، ۲‏)‏ خدا کی مرضی کے مطابق زندگی گزارنا اتنا آسان نہیں لیکن یہوواہ آپکو اسکے بدلے بہت سی برکات دے گا۔ (‏۱-‏پطر ۳:‏۱۶، ۱۷؛‏ ۴:‏۱۴‏)‏ خوشخبری کیلئے دوسروں کی دلچسپی کو اُبھارنے کیلئے آپ سکول میں وقفے کے دوران بائبل پر مبنی لٹریچر پڑھ سکتے ہیں یا پھر اسے ایسی جگہ رکھ سکتے ہیں جہاں لوگ اِسے آسانی سے دیکھ سکیں۔‏

۴ سکول میں اپنی روشنی چمکانے سے آپکا ایمان مضبوط ہوتا ہے اور یہوواہ کی خدمت پر فخر کرنے میں آپکی مدد ہوتی ہے۔ (‏یرم ۹:‏۲۴‏)‏ یہوواہ کی خدمت باعثِ‌تحفظ ہے۔ ایک بہن کہتی ہے، ”‏اپنے اعتقادات کی بابت دوسروں کو بتانے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ دیگر طالبعلم مجھ پر ایسے کام کرنے کیلئے دباؤ نہیں ڈالتے جن سے بائبل منع کرتی ہے۔“‏

۵ اپنی خدمت کو بڑھائیں:‏ چراغوں کی مانند چمکنے کا ایک دوسرا طریقہ اپنی خدمت کو بڑھانا ہے۔ ایک بھائی ثانوی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ایسے علاقے میں منتقل ہو گیا جہاں مُنادوں کی بہت زیادہ ضرورت تھی۔ وہاں ایک چھوٹی سی کلیسیا تھی اور صرف ایک بزرگ تھا۔ اُس نے اپنے دوست کو لکھا:‏ ”‏یہاں پر مَیں نے اپنی زندگی کا سب سے اچھا وقت گزارا ہے۔ یہاں کام کرنا بہت تازگی‌بخش ہے!‏ ہم ہر دروازے پر تقریباً ۲۰ منٹ بات کرتے ہیں کیونکہ لوگ وہ سب کچھ سننا چاہتے ہیں جو ہم اُنہیں بتاتے ہیں۔“‏ وہ مزید کہتا ہے:‏ ”‏میری دلی خواہش ہے کہ تمام نوجوان یہ کام کریں اور میری طرح خوشی حاصل کریں۔ یہوواہ کی خدمت کرنے سے بڑھکر اَور کوئی چیز نہیں۔“‏

۶ ہم آپ نوجوانوں پر فخر کرتے ہیں جو دُنیا میں چراغوں کی مانند چمک رہے ہیں۔ (‏۱-‏تھس ۲:‏۲۰‏)‏ جب آپ اپنے پورے دل، جان، عقل اور طاقت سے یہوواہ کی خدمت کرتے ہیں تو آپ ”‏اب اِس زمانہ میں سو گنا .‏ .‏ .‏ اور آنے والے عالم میں ہمیشہ کی زندگی“‏ حاصل کریں گے۔—‏مر ۱۰:‏۲۹، ۳۰؛‏ ۱۲:‏۳۰‏۔‏

‏[‏مطالعے کے سوالات]‏

۱.‏ بائبل مسیحیوں کے دوسروں سے فرق ہونے کو کیسے ظاہر کرتی ہے، اور آجکل مسیحی نوجوانوں پر اِن الفاظ کا اطلاق کیسے ہوتا ہے؟‏

۲.‏ کن چند طریقوں سے آپ اپنے ٹیچرز اور کلاس کے بچوں کو گواہی دے سکتے ہیں؟‏

۳.‏ آپ سکول میں اپنے چال‌چلن کے ذریعے چراغوں کی مانند کیسے چمک سکتے ہیں؟‏

۴.‏ سکول میں گواہی دینے کے چند فوائد کونسے ہیں؟‏

۵.‏ (‏ا)‏ بعض نوجوان اپنی خدمت کو کیسے بڑھا رہے ہیں؟ (‏ب)‏ آپکے روحانی نشانے کیا ہیں؟‏

۶.‏ کونسی بات آپکو اپنی کلیسیا کے نوجوانوں پر فخر کرنے کی تحریک دیتی ہے؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں