یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏06 ص.‏ 3
  • ایک اہم طبّی رُجحان کو نمایاں کرنے والی ویڈیو

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ایک اہم طبّی رُجحان کو نمایاں کرنے والی ویڈیو
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • ملتا جلتا مواد
  • ایک اہم طبّی رُجحان کو نمایاں کرنے والی ویڈیو
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • کیا آپ نے یہ دستاویز پُر کر لی ہے؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • کیا آپ طبی ہنگامی صورتحال کے لئے تیار ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • کیا آپ نے یہ دستاویز پُر کر لی ہے؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
خدم 1/‏06 ص.‏ 3

ایک اہم طبّی رُجحان کو نمایاں کرنے والی ویڈیو

قانون اور صحت کی نگہداشت کے ماہرین مریضوں کے اخلاقی نظریات اور حقوق پر اضافی توجہ دے رہے ہیں۔ اس سے نئے علاج‌معالجے اور طریقۂ‌کار کو فروغ ملا ہے جس سے یہوواہ کے گواہ فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ (‏اعما ۱۵:‏۲۸، ۲۹‏)‏ ویڈیو ٹرانسفیوژن-‏آلٹرنیٹو ہیلتھ کیئر—‏میٹنگ پیشنٹ نیڈز اینڈ رائٹس اسی بات پر توجہ دلاتی ہے۔ اسے دیکھیں اور اسکے بعد جوکچھ آپ نے سیکھا ہے اسکی دُہرائی کریں۔—‏نوٹ:‏ اس ویڈیو میں آپریشن کے کچھ مناظر شامل ہونے کی وجہ سے والدین کو چھوٹے بچوں کیساتھ ویڈیو دیکھنے کے سلسلے میں دانشمندی سے کام لینا چاہئے۔‏

‏(‏۱)‏ کیوں طبّی ماہرین انتقالِ‌خون کے بارے میں پھر سے سوچنے لگے ہیں؟ ‏(‏۲)‏ انتقالِ‌خون کے بغیر کئے جانے والے پیچیدہ آپریشنوں کی تین مثالیں دیں۔ ‏(‏۳)‏ دُنیابھر میں کتنے ڈاکٹروں نے انتقالِ‌خون کے بغیر مریضوں کا علاج کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کی ہے؟ وہ ایسا کرنے کیلئے کیوں تیار ہیں؟ ‏(‏۴)‏ خون کے استعمال کی بابت ہسپتال کی حالیہ تحقیق نے کیا ظاہر کِیا ہے؟ ‏(‏۵)‏ انتقالِ‌خون کیساتھ کونسے طبّی خطرات وابستہ ہیں؟ ‏(‏۶)‏ انتقالِ‌خون کے متبادل طریقۂ‌علاج کے فوائد کی بابت ماہرین کس نتیجے پر پہنچے ہیں؟ ‏(‏۷)‏ خون کی کمی کے اسباب کیا ہیں؟ انسانی جسم میں کس حد تک خون کی کمی کے باوجود انسان زندہ رہ سکتا ہے؟ خون کی کمی کو کیسے پورا کِیا جا سکتا ہے؟ ‏(‏۸)‏ مریض کے جسم میں سُرخ خلیوں کو کیسے بڑھایا جا سکتا ہے؟ ‏(‏۹)‏ آپریشن کے دوران خون کے نقصان کو کم کرنے کیلئے کونسے جدید طریقے استعمال کئے جا رہے ہیں؟ ‏(‏۱۰)‏ کیا انتقالِ‌خون کا متبادل طریقۂ‌علاج بچوں یا ایمرجنسی کی حالت کا سامنا کرنے والے لوگوں کیلئے مفید ہے؟ ‏(‏۱۱)‏ اچھی طبّی نگہداشت کے بنیادی اخلاقی اصولوں میں سے ایک کیا ہے؟ ‏(‏۱۲)‏ مسیحیوں کیلئے خون کے بغیر علاج کے سلسلے میں پہلے ہی سے انتخاب کرنا کیوں اہم ہیں؟ ہم ایسا کیسے کر سکتے ہیں؟‏

ویڈیو میں نمایاں کئے جانے والے بعض علاج قبول کرنا ہر ایک کے بائبل سے تربیت‌یافتہ ضمیر کے مطابق ذاتی فیصلہ ہے۔ کیا آپ نے اس بات کا فیصلہ کر لیا ہے کہ آپ اپنے اور اپنے بچوں کیلئے انتقالِ‌خون کا کونسا متبادل طریقۂ‌علاج قبول کرنے کیلئے تیار ہیں؟ ایسے بہن‌بھائی جو گھر میں اکیلے گواہ ہیں اُنہیں بھی اپنے فیصلوں کی بابت اپنے خاندان کے افراد کو اچھی طرح سے آگاہ کرنا چاہئے اور ان کیساتھ دلائل سے بات‌چیت کرنی چاہئے۔—‏مینارِنگہبانی جون ۱۵، ۲۰۰۴، اور اکتوبر  ۱۵، ۲۰۰۰، کے شماروں میں ”‏سوالات از قارئین“‏ کو پڑھیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں