اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے جنوری اور فروری: بروشر ”دیکھو! مَیں سب چیزوں کو نیا بنا دیتا ہوں“ یا آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں! بروشر یہوواہ کے گواہ کون ہیں؟—وہ کیا ایمان رکھتے ہیں؟ کو واپسی ملاقات اور میگزین روٹ پر پیش کِیا جا سکتا ہے۔ مارچ: کتاب علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ اپریل اور مئی: مینارِنگہبانی اور جاگو! کی انفرادی کاپیاں۔
▪ اپریل میں پانچ ویکاینڈز ہوں گے۔ اسلئے یہ مہینہ امدادی پائنیر خدمت کیلئے نہایت موزوں ہوگا۔
▪ فروری سے شروع کرکے مارچ ۵ تک سرکٹ اوورسیئرز کی نئی عوامی تقریر کا عنوان یہ ہوگا ”آپ پُرامن زندگی سے اب اور ہمیشہ تک لطف اُٹھا سکتے ہیں!“
▪ کلیسیاؤں کو اس سال بدھ اپریل ۱۲ کو غروبِآفتاب کے بعد ہونے والی یسوع مسیح کی موت کی یادگار کی تقریب کیلئے مناسب انتظامات کر لینے چاہئیں۔ اگرچہ تقریر جلدی شروع کی جا سکتی ہے توبھی اس تقریب کی علامات کو سورج غروب ہونے کے بعد ہی پیش کِیا جانا چاہئے۔ اپنے علاقے میں سورج غروب ہونے کا صحیح وقت معلوم کرنے کیلئے محکمہِموسمیات سے رابطہ کریں۔ ہر کلیسیا کو یسوع مسیح کی موت کی یادگار کی اپنی الگ تقریب منعقد کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ تاہم، ہمیشہ ایسا ممکن نہیں ہوتا۔ اگر کئی کلیسیائیں ایک ہی کنگڈم ہال استعمال کرتی ہیں تو ایک یا زیادہ کلیسیائیں اُس شام کیلئے کوئی دوسری جگہ استعمال کر سکتی ہیں۔ اگر ممکن ہو تو پروگرام کے درمیان کمازکم ۴۰ منٹ کا وقفہ رکھیں تاکہ سب اس تقریب سے بھرپور فائدہ اُٹھا سکیں۔ لوگوں کو لانے اور لیجانے کے علاوہ، ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل پر بھی توجہ دی جانی چاہئے۔ بزرگوں کی جماعت کو یہ فیصلہ کرنا چاہئے کہ مقامی طور پر کونسے انتظامات بہتر رہیں گے۔
▪ جب آپ کسی دوسرے مُلک جانے کا بندوبست بناتے ہیں اور وہاں کلیسیائی اجلاسوں، اسمبلی یا ڈسٹرکٹ کنونشن پر حاضر ہونا چاہتے ہیں تو تاریخوں، اوقات اور مقامات کی بابت تمام معلومات کیلئے براہِراست اُس مُلک کے برانچ دفتر سے رابطہ کریں۔ تمام برانچ دفاتر کے پتے ائیربُک کے آخری صفحہ پر درج ہیں۔