اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے جون: کتاب خاندانی خوشی کا راز۔ جولائی اور اگست: ذیل میں درج ۳۲ صفحات کے بروشروں میں سے کوئی بھی بروشر استعمال کِیا جا سکتا ہے: سب لوگوں کے لئے ایک کتاب، کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟، زمین پر ابد تک زندگی کا لطف اُٹھائیں!، جاگتے رہو!، ”دیکھو مَیں سب چیزوں کو نیا بنا دیتا ہوں،“ وہ حکومت جو فردوس لائےگی، مرنے پر ہمارے ساتھ کیا واقع ہوتا ہے؟، اور آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں! ستمبر اور اکتوبر: کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں۔
▪ صدارتی نگہبان یا اُس کی طرف سے نامزد کسی شخص کو مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں کے حسابات کی جانچپڑتال کر لینی چاہئے۔ جب جانچپڑتال مکمل ہو جائے تو اگلی حسابی رپورٹ کے پڑھنے کے بعد کلیسیا کے سامنے اس کا اعلان کریں۔—نسڑکشنز فار کانگریگیشن اکاؤنٹنگ (S-27) کو دیکھیں۔
▪ ہم بائبل کہانیوں کی میری کتاب کے ختم ہونے کے بعد نومبر ۵، ۲۰۰۷ سے شروع ہونے والے ہفتے میں کلیسیائی کتابی مطالعہ پر کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں سے مطالعہ کریں گے۔ کلیسیاؤں کے پاس یہ کتاب کافی تعداد میں موجود ہونی چاہئے۔