خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از جنوری ۹
گیت ۴۲
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ آخری صفحہ کی تجاویز یا اپنے علاقے کیلئے موزوں پیشکشیں استعمال کرتے ہوئے جنوری ۱۵ کے مینارِنگہبانی اور جنوری-مارچ کے جاگو! کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔ کسی ایک مظاہرے میں مبشر کو کاروباری علاقے میں منادی کرتے ہوئے دکھائیں۔
۱۵ منٹ: ”مصیبتزدہ کیلئے تسلی۔“a
۲۰ منٹ: بشارت کے کام میں خوشی پانا۔ ایک بزرگ مینارِنگہبانی ستمبر ۱۹۸۷ کے صفحہ ۲۷، ۲۸ کے مواد پر مبنی تقریر پیش کرے گا۔ اُن عملی طریقوں کو نمایاں کریں جن سے ہم مشکلات کے باوجود اپنی خدمت سے خوشی حاصل کر سکتے ہیں۔
گیت ۵۱ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جنوری ۱۶
گیت ۵۵
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ دو ہفتے کے بعد خدمتی اجلاس میں ہونے والے حصے کی تیاری کے سلسلے میں سب کی ویڈیو ٹرانسفیوژن-آلٹرنیٹو ہیلتھ کیئر—میٹنگ پیشنٹ نیڈز اینڈ رائٹس دیکھنے کیلئے حوصلہافزائی کریں۔
۱۵ منٹ: یہوواہ کی مرضی پوری کرنے کیلئے متحد۔ آرگنائزڈ ٹو ڈو جیہوواز وِل کتاب کے صفحہ ۴-۷ پر مبنی تقریر اور سامعین سے باتچیت۔ صفحہ ۴ پر مبنی تمہید کو تین منٹ سے بھی کم رکھیں پھر صفحہ ۵ سے لیکر صفحہ ۷ کے ذیلی عنوان تک سامعین سے باتچیت کریں۔ آرگنائزڈ کتاب کے دیگر حصوں پر آئندہ خدمتی اجلاسوں کے دوران غوروخوض کِیا جائے گا۔
۲۰ منٹ: ”چراغوں کی مانند چمکنے والے نوجوان۔“b نوجوانوں کو یہ بیان کرنے کی دعوت دیں کہ وہ سکول میں گواہی دینے کے قابل کیسے ہوئے ہیں۔ پہلے سے ایک یا دو تبصروں کا بندوبست کِیا جا سکتا ہے۔
گیت ۸۱ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جنوری ۲۳
گیت ۱۳۵
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ اور سوسائٹی کی طرف سے عطیات کے تصدیق ناموں کا ذکر کریں۔ آخری صفحہ کی تجاویز یا اپنے علاقے کیلئے موزوں پیشکشیں استعمال کرتے ہوئے فروری ۱ کے مینارِنگہبانی اور جنوری-مارچ کے جاگو! کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔ ایک مظاہرہ کسی نوجوان سے کرائیں۔
۱۵ منٹ: مقامی ضروریات۔
۲۰ منٹ: ”سوال پوچھنے اور دوسروں کی بات سننے سے ذاتی دلچسپی دکھائیں۔“c پیراگراف ۲ پر باتچیت کرتے وقت سامعین سے پوچھیں کہ اُنہوں نے گفتگو شروع کرنے کیلئے کن سوالوں کو مؤثر پایا ہے۔ اس بات کو نمایاں کریں کہ کیسے کسی شخص کے دل کی بات جاننے کیلئے باموقع سوالات کو استعمال کِیا جاتا اور اُسکی بات کو غور سے سنا جاتا ہے۔
گیت ۱۴۳ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جنوری ۳۰
گیت ۱۹۵
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ مبشروں کو جنوری کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ فروری کی لٹریچر پیشکش کی بابت بتائیں اور جون ۲۰۰۵ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۳ پر دی گئی تجاویز کو استعمال کرتے ہوئے ایک مظاہرہ کرائیں۔
۱۵ منٹ: زندہ خدا کی راہنمائی قبول کریں۔ ایک بزرگ مینارِنگہبانی جون ۱۵، ۲۰۰۴، کے صفحہ ۱۹-۲۲، کے پیراگراف ۱-۱۲ پر مبنی مواد پر تقریر پیش کرے گا۔ اس بات کو نمایاں کریں کہ ہمیں کیوں یہوواہ خدا کے قوانین اور اصولوں پر اعتماد رکھنا چاہئے۔
۲۰ منٹ: ”ایک اہم طبّی رُجحان کو نمایاں کرنے والی ویڈیو۔“ اعمال ۱۵:۲۸، ۲۹ پڑھیں اور مختصراً بیان کریں کہ یہ اصول خون کے تقدس کے سلسلے میں خدا کے قانون کا احترام کرنے کیلئے مسیحیوں کے انتقالِخون سے انکار کرنے کی وجہ بیان کرتا ہے۔ اسکے فوراً بعد پیشنٹ نیڈز اینڈ رائٹس ویڈیو کے مضمون میں دئے گئے سوالات کو استعمال کرتے ہوئے باتچیت کریں۔ آخری پیراگراف کی پڑھائی کیساتھ اس حصے کو ختم کریں۔
گیت ۴۱ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از فروری ۶
گیت ۲۷
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔
۲۰ منٹ: منادی کرنے کی اپنی مہارتوں کو بہتر بنائیں۔ سامعین کیساتھ نومبر ۱۵، ۲۰۰۳ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۱۹-۲۲، پیراگراف ۷-۱۷ پر مبنی باتچیت۔
۱۵ منٹ: امدادی پائنیر خدمت برکات کا باعث بنتی ہے۔ (امثا ۱۰:۲۲) گزشتہ موسمِبہار میں امدادی پائنیر خدمت کرنے والوں کو یہ بتانے کی دعوت دیں کہ وہ ایسا کرنے کے قابل کیسے ہوئے اور اسکے بدلے انہیں کونسی خوشیاں اور برکات حاصل ہوئیں۔ سب کی اس بات پر دُعائیہ غوروفکر کرنے کیلئے حوصلہافزائی کریں کہ آیا وہ مارچ، اپریل اور مئی کے دوران امدادی پائنیر خدمت کر سکتے ہیں۔
گیت ۲۹ اور اختتامی دُعا۔
[فٹنوٹ]
a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
c تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔