یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 12/‏05 ص.‏ 2
  • خدمتی اجلاس کا شیڈول

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدمتی اجلاس کا شیڈول
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • ذیلی عنوان
  • ہفتہ شروع از دسمبر ۱۲
  • ہفتہ شروع از دسمبر ۱۹
  • ہفتہ شروع از دسمبر ۲۶
  • ہفتہ شروع از جنوری ۲
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
خدم 12/‏05 ص.‏ 2

خدمتی اجلاس کا شیڈول

ہفتہ شروع از دسمبر ۱۲

گیت ۱۴۳

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ آخری صفحہ کی تجاویز کو استعمال کرتے ہوئے (‏اگر آپکے علاقے کیلئے موزوں ہیں)‏ دسمبر ۱۵ کے مینارِنگہبانی اور اکتوبر-‏دسمبر کے جاگو!‏ کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔ دیگر مفید پیشکشیں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔ ہر مظاہرے کے بعد، تبصرہ کریں کہ پیشکش میں ایک صحیفے کا استعمال کتنی آسانی سے کِیا جا سکتا ہے۔‏

۱۵ منٹ:‏ ”‏سکول جو عملی اطلاق کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔“‏ سکول اوورسیئر کے ذریعے ایک تقریر۔ اکتوبر ۲۰۰۵ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمے سے تبصروں کو شامل کریں۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏ہمیشہ کی زندگی کا باعث بننے والی تعلیم۔“‏a خدائی تعلیم سے حاصل ہونے والے فوائد پر تبصرہ کرنے کیلئے پہلے سے ایک یا دو مبشروں کا بندوبست کریں۔‏

گیت ۱۶۵ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از دسمبر ۱۹

گیت ۱۶۹

۵ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ دسمبر ۲۵ اور یکم جنوری کو میدانی خدمتگزاری کے خاص بندوبست کے بارے میں بتائیں۔‏

۱۵ منٹ:‏ ”‏لچکدار بنتے ہوئے دوسروں میں ذاتی دلچسپی دکھائیں۔“‏b ایک مختصر مظاہرہ کرائیں کہ کیسے ایک مبشر اپنی رسائی کو صاحبِ‌خانہ کی بات‌چیت کے مطابق ڈھالتا ہے۔‏

۲۵ منٹ:‏ ”‏کیا آپکا بچہ بڑوں کی طرح پُختہ فیصلہ کر سکتا ہے؟“‏c اس حصے کو ایک بزرگ پیش کرے گا۔ کسی لائق قاری سے ہر پیراگراف کی پڑھائی کرائیں۔ تمام حوالہ‌شُدہ صحائف پر بات‌چیت کریں۔ پیراگراف ۲ پر بات‌چیت کرنے کے بعد مینارِنگہبانی نومبر ۱۹۹۱ کے صفحہ ۳۰، ۳۱ کے پیراگراف ۱۶، ۱۷ اور صفحہ ۳۱ کے بکس میں جن نوعمروں کا ذکر کِیا گیا ہے ان دونوں کی صورتحال کا موازنہ کریں۔ اس حصے کے آخر میں، مینارِنگہبانی میں آنے والے اس مضمون کا اعادہ کریں اور بچوں کیساتھ خون کے سلسلے میں بائبل کے حکم پر بات‌چیت کرنے اور اسکی مشق کرنے کیلئے والدین کی حوصلہ‌افزائی کریں تاکہ انکے بچے پورے اعتماد کیساتھ اپنے اعتقادات کا اظہار کر سکیں۔ گھر کے سردار کو اس بات کا یقین کر لینا چاہئے کہ ہر بپتسمہ‌یافتہ بچے کے پاس پیشگی طبّی ہدایات کی دستاویز اور غیربپتسمہ‌یافتہ بچے کے پاس ایڈنٹیٹی کارڈ موجود ہے۔ جب کوئی ہسپتال میں زیرِعلاج ہے اور اُسے انتقالِ‌خون کا مسئلہ درپیش ہے تو بزرگوں کو مدد کیلئے ٹرانسلیشن آفس سے رابطہ کرنا چاہئے۔‏

گیت ۵۵ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از دسمبر ۲۶

گیت ۸۱

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ اور سوسائٹی کی طرف سے عطیات کے تصدیق ناموں کا ذکر کریں۔ مبشروں کو دسمبر کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ اگر آپکی کلیسیا نئے سال سے اجلاسوں کا وقت تبدیل کرے گی تو وقت کی تبدیلی کا اعلان کریں۔ جنوری کیلئے لٹریچر پیشکش کا ذکر کریں اور یہ بتائیں کہ مجوزہ پیشکشیں کہاں مل سکتی ہیں۔‏

۱۵ منٹ:‏ مقامی ضروریات۔‏

۲۰ منٹ:‏ جاگو!‏ رسالے کی نئی خصوصیات۔ تقریر اور سامعین سے بات‌چیت۔ جاگو!‏ کے انگریزی رسالے میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں بتائیں جنکے متعلق مارچ ۲۰۰۵ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۱ کے پیراگراف ۵، ۶ میں بتایا گیا تھا۔ جاگو!‏ جنوری-‏مارچ ۲۰۰۶ میں صفحہ ۳، ۴ کے مضمون ”‏قارئین کے نام“‏ سے تبصروں کو شامل کریں۔ اس میں سے مثالیں دیکر سمجھائیں کہ کیسے یہ رسالہ قارئین کی براہِ‌راست توجہ بائبل پر دلاتا ہے۔ سامعین کو جاگو!‏ کے صفحہ ۳۱ پر نئے حصے کے بارے میں تبصرہ کرنے کی دعوت دیں۔ اُردو میں جاگو!‏ رسالہ ہر تین ماہ بعد آتا رہے گا۔ جیساکہ اُوپر بیان کِیا گیا ہے کہ اس سہ‌ماہی شمارے کے مضامین بائبل پر زیادہ زور دیں گے۔‏

گیت ۲۲۲ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از جنوری ۲

گیت ۱۵

۱۵ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ مبشروں کو خدمتگزاری میں حاصل ہونے والے دلچسپ تجربات بیان کرنے کی دعوت دیں۔‏

۱۵ منٹ:‏ ”‏بائبل پر مبنی مطبوعات کا دانشمندی سے استعمال کریں۔“‏d ستمبر ۲۰۰۲ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۱ سے تبصروں کو شامل کریں۔‏

۱۵ منٹ:‏ آپ خود کو کیسا خیال کرتے ہیں؟ جنوری ۱۵، ۲۰۰۰ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۲۰-‏۲۲ پر مبنی تقریر اور سامعین سے بات‌چیت۔‏

گیت ۵۱ اور اختتامی دُعا۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

c تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

d تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں