رسالوں کی بابت کیا کہیں
مینارِنگہبانی اکتوبر ۱۵
”بہتیرے لوگ تعلیم کو کامیابی کا راز خیال کرتے ہیں؟ آپکے خیال میں کیا ایسی تعلیم ہے جو کسی شخص کو ایک بہتر انسان بننے اور زندگی کی مشکلات کو حل کرنے میں مدد دے سکتی ہے؟ [جواب دینے دیں۔ پڑھیں رومیوں ۱۲:۲۔] یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ ہم بہترین تعلیم سے کیسے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔“
جاگو! اکتوبر-دسمبر
”قدرتی آفات سے ہونے والی تباہی نہایت تکلیفدہ ہوتی ہے۔ [مقامی واقعہ کی مثال دیں۔] آپکے خیال میں ان آفتوں میں روزبروز اضافہ نہیں ہوتا جا رہا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ اس سوال کا جواب فراہم کرتا ہے۔ یہ ایسے المناک واقعات میں اپنے عزیزوں کو کھو دینے والوں کو تسلی بھی فراہم کرتا ہے۔“ پڑھیں یوحنا ۵:۲۸، ۲۹۔
مینارِنگہبانی نومبر ۱
”بہتیرے لوگ دُنیا میں پائی جانے والی ناانصافی کے باعث پریشان ہیں۔ آپکے خیال میں کیا واقعی کوئی اس دُنیا کو بدل سکتا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ ایسی رکاوٹوں پر بات کرے گا جو ختم ہو جائیں گی۔ یہ اس بات کو بھی واضح کرے گا کہ کون ان پر قابو پائے گا اور وہ کیسے دُنیا میں حقیقی امنوسکون اور تحفظ لائے گا۔“ پڑھیں زبور ۷۲:۱۲-۱۴۔
جاگو! اکتوبر-دسمبر
”حالیہ سالوں میں قدرتی آفات نے پوری دُنیا میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔ آپکے خیال میں اس تکلیف کو کیسے ختم کِیا جا سکتا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ بائبل سے انکی وجہ اور حل بیان کرتا ہے۔“ پڑھیں مکاشفہ ۲۱:۳، ۴۔