قوموں میں یہوواہ کے جلال کا بیان کریں
۱ زبورنویس نے بیان کِیا: ”اَے سب اہلِزمین! خداوند کے حضور گاؤ۔ قوموں میں اُسکے جلال کا۔ سب لوگوں میں اُسکے عجائب کا بیان کرو۔“ جب ہم اُن سب کاموں پر غور کرتے ہیں جو یہوواہ خدا نے ہمارے لئے کئے ہیں اور اِس وقت کر رہا ہے اور آنے والے وقت میں کرے گا تو ہمارے دل ہمیں اُسکے جلال کا بیان کرنے کی تحریک دیتے ہیں!—زبور ۹۶:۱، ۳۔
۲ منادی کے ذریعے: یہوواہ کے گواہوں کو خدا کے نام سے کہلانے اور ساری زمین پر اُسکے نام کی تمجید کرنے کا شرف حاصل ہے۔ (ملا ۱:۱۱) اسکے برعکس، دُنیائےمسیحیت کے پادری طبقے نے بڑی دیدہدلیری سے اپنے بائبل ترجموں سے خدا کا نام نکال دیا ہے! لوگوں کو خدا کے نام سے واقف کرانا بہت ضروری ہے کیونکہ خدا کا نام لیکر ایمان کیساتھ دُعا کرنے والے لوگ ہی آنے والی بڑی مصیبت سے بچنے کے قابل ہوں گے۔ (روم ۱۰:۱۳-۱۵) اسکے علاوہ، عالمی امن اور تمام رنگونسل کے لوگوں کے درمیان صلح کا انحصار بھی خدا کے نام کی تقدیس کرنے پر ہے۔ واقعی، خدا کے تمام کاموں کا تعلق اسکے نام سے ہے۔
۳ ”خداوند بزرگ اور نہایت ستایش کے لائق ہے۔“ اگر لوگ خدا کی ”ایسی تمجید“ کرنا چاہتے ہیں ”جو اُسکے نام کے شایان ہے“ تو اُنہیں خدا کی بابت سچائی جاننے کی ضرورت ہے۔ (زبور ۹۶:۴، ۸) تاہم، کچھ لوگ خدا کے وجود سے انکار کرتے ہیں۔ (زبور ۱۴:۱) دیگر اُسے ایک کمزور ہستی خیال کرتے یا اُس پر یہ الزام لگاتے ہیں کہ اُسے انسانی معاملات میں کوئی دلچسپی نہیں۔ خلوصدل لوگوں کو اپنے خالق، اُسکے مقاصد اور اُسکی دلکش شخصیت کے بارے میں صحیح علم حاصل کرنے میں مدد دینے سے ہم خدا کے جلال کا بیان کرتے ہیں۔
۴ چالچلن کے ذریعے: یہوواہ کے راست معیاروں کے مطابق زندگی گزارنا اُسے جلال بخشتا ہے۔ ہمارا اچھا چالچلن دوسروں کی نظروں سے چھپتا نہیں۔ (۱-پطر ۲:۱۲) مثال کے طور پر، ہماری صافستھری وضعقطع دوسروں کی طرف سے عمدہ تبصروں کا باعث بنتی اور ہمیں اُنہیں خدا کے کلام کے اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کے فوائد کی بابت بتانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ (۱-تیم ۲:۹، ۱۰) اُس وقت ہم کتنے خوش ہوتے ہیں جب دوسرے ہمارے ”نیک کاموں کو دیکھ کر“ ہمارے آسمانی باپ کی تمجید کرتے ہیں!—متی ۵:۱۶۔
۵ آئیے اپنے کلام اور کام دونوں سے ہر روز اپنے عظیم خدا کی ستائش کرتے رہیں اور اِس شاندار پکار کیلئے جوابیعمل دکھائیں: ”خداوند کے حضور گاؤ۔ اُسکے نام کو مبارک کہو۔ روزبروز اُسکی نجات کی بشارت دو۔“—زبور ۹۶:۲۔