سنبھال کر رکھیں
ترقیپسند بائبل مطالعے کرانا
یہ ضمیمہ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں ترقیپسند بائبل مطالعے کرانا کے تحت آنے والے سلسلہوار مضامین کے خاص نکات پر مشتمل ہے۔ سب کی حوصلہافزائی کی جاتی ہے کہ اس ضمیمے کو سنبھال کر رکھیں اور بائبل مطالعے کراتے وقت اسے استعمال کریں۔ اسکے علاوہ، میدانی خدمت کے اجلاس میں اس ضمیمے میں سے نکات کو نمایاں کِیا جا سکتا ہے۔ خدمتی نگہبان بھی کتابی مطالعوں پر تقریر پیش کرتے وقت اسکے بنیادی نکات کو استعمال کر سکتا ہے۔
حصہ ۱: بائبل مطالعہ کیا ہے؟
اگر آپ باقاعدگی کیساتھ بائبل یا کسی مجوزہ اشاعت کی مدد سے بائبل موضوعات پر باتچیت کرتے ہیں تو آپ ایک بائبل مطالعہ کرا رہے ہیں۔ خواہ باتچیت مختصر ہی ہو اسے ایک بائبل مطالعہ شمار کِیا جائے گا۔ مطالعے کے بندوبست کی وضاحت کرنے کے بعد اگر دو مرتبہ مطالعہ کرایا جاتا ہے اور مطالعے کے جاری رہنے کی اُمید ہے تو آپ اسکی رپورٹ ڈال سکتے ہیں۔—کےایم ۰۴/۷ ص. ۱۔
مجوزہ مطبوعات
▪ خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟
▪ علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے
▪ ورشپ دی اونلی ٹرو گاڈ
▪ آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں! یہ بروشر کم تعلیمیافتہ لوگوں کو مطالعہ کرانے کیلئے استعمال کِیا جا سکتا ہے۔
حصہ ۲: مطالعہ کرانے کیلئے تیاری کرنا
ہمیں معلومات کو ایسے طریقے سے پیش کرنے کی ضرورت ہے جو طالبعلم کے دل پر اثر کرے۔ اس کیلئے طالبعلم کو ذہن میں رکھ کر تیاری کریں۔—کےایم ۰۴/۸ ص. ۱۔
کیسے تیاری کریں
▪ موضوع کو واضح طور پر سمجھنے کیلئے باب یا سبق کے عنوان، ذیلی سرخیوں، تصاویر اور عبارتوں وغیرہ پر غور کریں۔
▪ شائعشُدہ سوالات کے جواب تلاش کریں اور خاص الفاظ اور جزوِجملہ پر نشان لگا لیں۔
▪ اس بات کا تعیّن کریں کہ آپ مطالعے کے دوران کونسے صحائف پڑھیں گے۔ مطالعے کی کتاب کے حاشیہ میں مختصر نوٹس لکھ لیں۔
▪ مختصر اعادہ کیلئے خاص نکات تیار کریں۔
سبق کو طالبعلم کی ضرورت کے مطابق ترتیب دیں
▪ طالبعلم اور اُسکی ضروریات کیلئے دُعا کریں۔
▪ یہ جاننے کی کوشش کریں کہ اُسے کونسے سوال اور نکات سمجھنا یا قبول کرنا مشکل لگے گا۔
▪ خود سے پوچھیں: روحانی ترقی کرنے کیلئے اُسے کس بات کو سمجھنے یا کس نکتے پر کام کرنے کی ضرورت ہے؟ مَیں اُسکے دل تک کیسے پہنچ سکتا ہوں؟
▪ بعضاوقات ہو سکتا ہے کہ طالبعلم کو مختلف سوالات کے جواب دینے یا کسی خاص نکتے یا صحیفے کی وضاحت کرنے کیلئے آپکو کوئی تمثیل یا تفصیل بیان کرنے کی ضرورت پڑے۔
حصہ ۳: صحائف کا مؤثر استعمال
بائبل مطالعے کرانے کا ہمارا مقصد لوگوں کو خدا کے کلام کی تعلیمات کو سمجھنے میں مدد دینا ہے تاکہ وہ اسے قبول کرکے اپنی زندگیوں پر عائد کرنے سے ”شاگرد“ بنیں۔ (متی ۲۸:۱۹، ۲۰؛ ۱-تھس ۲:۱۳) لہٰذا مطالعہ کراتے وقت صحائف پر خاص توجہ دی جانی چاہئے۔—کےایم ۰۴/۱۱ ص. ۴۔
خدا کے کلام سے تعلیم دیں
▪ طالبعلم کو اُسکی اپنی بائبل میں سے صحیفہ نکالنا سکھائیں۔
▪ ایسے صحائف کو نکال کر پڑھیں اور اُن پر باتچیت کریں جو ہمارے عقائد کی صحیفائی بنیاد ظاہر کرتے ہیں۔
▪ سوالات کا استعمال کریں۔ صحیفے کی وضاحت کرنے کی بجائے طالبعلم سے پوچھیں کہ وہ اس آیت سے کیا سمجھتا ہے۔
▪ سادہ رکھیں۔ صحیفے کے ہر پہلو کی وضاحت کرنے سے گریز کریں۔ صرف زیرِبحث نکتے کو واضح کرنے کی کوشش کریں۔
▪ عملی اطلاق بیان کریں۔ طالبعلم کی یہ سمجھنے میں مدد کریں کہ بائبل آیات کا اُس پر کیسے اطلاق ہوتا ہے۔
حصہ ۴: طالبعلموں کو تیاری کرنا سکھائیں
ایک طالبعلم جو مطالعہ کرنے سے پہلے سبق پڑھکر جوابات پر نشان لگاتا اور اپنے لفظوں میں جواب دینے کی مشق کرتا ہے وہ عموماً تیزی سے روحانی ترقی کرتا ہے۔ لہٰذا جب ایک باقاعدہ مطالعہ شروع ہو جاتا ہے تو مطالعے کا طریقہ واضح کرنے کیلئے اس کیساتھ ملکر ایک سبق تیار کریں۔ زیادہتر طالبعلموں کے سلسلے میں پورا باب یا سبق تیار کرنا مددگار ہو سکتا ہے۔—کےایم ۰۴/۱۲ ص. ۱۔
جوابات پر نشان لگانا اور حاشیہ میں لکھنا
▪ پیراگراف کے نیچے دئے گئے سوالات کے براہِراست جواب تلاش کرنے کا طریقہ بیان کریں۔
▪ طالبعلم کو اپنی مطالعہ کی کتاب دکھائیں جس میں آپ نے خاص الفاظ اور جملوں پر نشان لگائے ہیں۔
▪ طالبعلم کی یہ سمجھنے میں مدد کریں کہ ہر حوالہشُدہ آیت پیراگراف میں بیان کئے گئے کسی نہ کسی نکتے کی حمایت کرتی ہے اور اُسے بتائیں کہ وہ اپنے مطالعے کی کتاب کے حاشیے میں مختصر نوٹ کیسے لکھ سکتا ہے۔
مختصر دُہرائی کریں
▪ مواد کی مفصل تیاری کرنے سے پہلے طالبعلم کو بتائیں کہ کسی باب یا سبق کے عنوان، ذیلی سرخیوں اور تمثیلوں کا جائزہ کیسے لیا جا سکتا ہے۔
▪ طالبعلم کو تیاری ختم کرنے سے پہلے اہم نکات کی دہرائی کرنے کی حوصلہافزائی کریں۔
حصہ ۵: اس بات کا فیصلہ کرنا کہ طالبعلم کیساتھ کتنے پیراگراف کا مطالعہ کِیا جائے
طالبعلم کیساتھ کتنے پیراگراف کا مطالعہ کِیا جائے اس بات کا انحصار مطالعہ کرانے والے اور کرنے والے کے حالات اور صلاحیت پر ہے۔—کےایم ۰۵/۱ ص. ۱۔
مضبوط ایمان پیدا کریں
▪ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ پیراگراف کا مطالعہ کرانے کی بجائے طالبعلم کو خدا کے کلام کی سمجھ عطا کرنا زیادہ ضروری ہے۔
▪ طالبعلم کیساتھ کچھ وقت صرف کریں تاکہ آپ اُسے خدا کے کلام سے حاصل ہونے والے علم کو سمجھنے اور قبول کرنے میں مدد دے سکیں۔
▪ بنیادی تعلیم فراہم کرنے والے خاص صحائف پر غوروفکر کرنے کیلئے وقت نکالیں۔
مطالعے پر دھیان دیں
▪ اگر طالبعلم ذاتی معاملات پر بہت زیادہ باتچیت کرنا چاہتا ہے تو مطالعے کے بعد اس موضوع پر باتچیت کرنے کیلئے وقت نکالیں۔
▪ مطالعے کے دوران بہت زیادہ بولنے سے گریز کریں۔ ایک حد تک کسی نکتے یا تجربے پر بات کرنا مناسب ہے لیکن اسے طالبعلم کے بنیادی بائبل علم کی راہ میں رُکاوٹ نہیں بننے دینا چاہئے۔
حصہ ۶: جب کوئی بائبل طالبعلم سوال پوچھتا ہے
جب ایک بائبل مطالعہ حقیقی معنوں میں شروع ہو جاتا ہے تو مختلف مختلف مضامین کو زیرِبحث لانے کی بجائے بائبل تعلیمات پر ترتیبوار غوروخوض کرنا زیادہ بہتر ہوگا۔ اس سے طالبعلم کی صحیح علم کیلئے اچھی بنیاد قائم کرنے اور روحانی طور پر ترقی کرنے میں مدد ہوگی۔—کےایم ۰۵/۲ ص. ۶۔
سمجھداری سے کام لیں
▪ مطالعے سے تعلق رکھنے والے سوالات کے جواب فوراً دئے جا سکتے ہیں۔
▪ ایسے سوالات جنکا مطالعے سے کوئی تعلق نہیں یا جن پر تحقیق کرنے کی ضرورت ہے وہ بعد کے کسی وقت میں زیرِغور لائے جا سکتے ہیں۔ ایسے سوالات کو اپنے پاس لکھ لینا مددگار ہو سکتا ہے۔
▪ اگر طالبعلم بعض تعلیمات کو قبول کرنا مشکل پاتا ہے تو اضافی مواد پر غور کرنا مفید ہو سکتا ہے جو اس موضوع پر تفصیلی بات کرتا ہے۔
▪ اگر طالبعلم قائل نہیں ہوتا تو اس موضوع کو بعد کے کسی وقت کیلئے چھوڑ دیں اور مطالعے کو جاری رکھیں۔
حقیقتپسند بنیں
▪ اگر آپ کسی سوال کا درست جواب نہیں جانتے تو غلط جواب دینے یا ذاتی رائے پیش کرنے سے گریز کریں۔
▪ طالبعلم کو تحقیق کرنا بھی سکھائیں۔
حصہ :۷ مطالعے کے شروع اور آخر پر دُعا کرنا
بائبل طالبعلموں کی روحانی ترقی کیلئے یہوواہ کی برکت بہت ضروری ہے۔ لہٰذا مطالعے کے شروع اور آخر پر دُعا کرنا مناسب ہے۔—کےایم ۰۵/۳ ص. ۶۔
دُعا کی اہمیت واضح کریں
▪ مذہب میں دلچسپی رکھنے والے اشخاص کیساتھ پہلے مطالعے پر دُعا کی جا سکتی ہے۔
▪ دیگر کے معاملے میں ہمیں دُعا کی اہمیت واضح کرنے کیلئے مناسب وقت کا انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔
▪ اس بات کو سمجھانے کیلئے کہ دُعا کرنا کیوں ضروری ہے، زبور ۲۵:۴، ۵ اور ۱-یوحنا ۵:۱۴ کو استعمال کِیا جا سکتا ہے۔
▪ یسوع مسیح کے وسیلے سے یہوواہ سے دُعا کرنے کی اہمیت کو واضح کرنے کیلئے یوحنا ۱۵:۱۶ کو استعمال کِیا جا سکتا ہے۔
کن باتوں کے متعلق دُعا کی جا سکتی ہے
▪ ہدایت اور راہنمائی فراہم کرنے والے کے طور پر یہوواہ کی حمدوتعریف کرنا مناسب ہے۔
▪ طالبعلم میں حقیقی دلچسپی ظاہر کرنے والے اظہارات استعمال کریں۔
▪ تنظیم کیلئے قدردانی ظاہر کریں جسے یہوواہ استعمال کر رہا ہے۔
▪ سیکھی ہوئی باتوں پر عمل کرنے کی طالبعلم کی کوششوں پر یہوواہ کی برکت کیلئے دُعا کریں۔
حصہ ۸: بائبل مطالعہ کرنے والوں کی یہوواہ کی تنظیم کی طرف راہنمائی کرنا
بائبل مطالعے کرانے کا ہمارا مقصد عقائد پر مبنی تعلیم دینے کے علاوہ طالبعلموں کو مسیحی کلیسیا کا حصہ بننے میں مدد دینا بھی ہے۔ ہر ہفتے مطالعے کے دوران یا مطالعے کے بعد یہوواہ کی تنظیم کی بابت باتچیت کریں۔—کےایم ۰۵/۴ ص. ۶۔
کلیسیائی اجلاس
▪ اُسے تمام کلیسیائی اجلاسوں کے بارے میں بتائیں۔ پہلے ہی بائبل مطالعے پر اجلاس پر حاضر ہونے کی دعوت دیں۔
▪ اُسے اجلاسوں پر پیش کئے جانے والے اہم نکات کے بارے میں بتائیں۔
▪ میموریل، اسمبلیوں اور سرکٹ اوورسیئر کے دورے کیلئے اسکی دلچسپی کو اُبھاریں۔
▪ انہیں یہ سمجھانے کیلئے کہ ہمارے اجلاس کیسے منعقد کئے جاتے ہیں مطبوعات میں موجود تصویریں دکھائیں۔
▪ بروشر یہوواہ کے گواہ کون ہیں؟—وہ کیا ایمان رکھتے ہیں؟ پڑھنے کیلئے اُنکی حوصلہافزائی کریں۔
قدردانی کو بڑھانے کیلئے ویڈیوز کا استعمال کریں
▪ جیہوواز وٹنسز—دی آرگنائزیشن بیہائنڈ دی نیم
▪ آور ہول ایسوسی ایشن آف برادرز
▪ یونائٹیڈ بائے ڈیوائن ٹیچنگ
▪ ٹو دی اینڈز آف دی ارتھ
حصہ ۹: طالبعلموں کو ہر موقع پر گواہی دینے کے لئے تیار کرنا
جب بائبل طالبعلم سیکھی ہوئی باتوں پر ایمان لے آتے ہیں تو وہ دوسروں کو بھی انکی بابت بتانے کی تحریک پاتے ہیں۔—کےایم ۰۵/۵ ص. ۱۔
دوسروں سے باتچیت کرنے کیلئے اسکی حوصلہافزائی کریں
▪ کیا اُس نے اپنے دوستوں اور خاندان کے افراد کو بائبل مطالعے میں بیٹھنے کی دعوت دی ہے؟
▪ کیا اُسکے کسی ساتھی کارکُن، ہمجماعت یا واقفکار نے دلچسپی ظاہر کی ہے؟
اپنے اعتقادات کی بابت دوسروں سے باتچیت کرنا سکھائیں
▪ بائبل مطالعے کے دوران کچھ نکات کا انتخاب کریں اور طالبعلم سے پوچھیں، آپ اپنے خاندان کو یہ سچائی بتاتے وقت بائبل کو کیسے استعمال کریں گے؟
▪ یہ بات سمجھنے میں طالبعلم کی مدد کریں کہ وہ خدا اور اُسکے مقاصد کی بابت دوسروں سے بات کرتے وقت بااحترام اور مہربانہ طریقے سے پیش آئے۔
▪ طالبعلم اپنے دوستوں اور خاندان کے افراد کو بائبل معیاروں اور کارگزاریوں کو سمجھانے کیلئے بروشر یہوواہ کے گواہ کون ہیں؟—وہ کیا ایمان رکھتے ہیں؟ استعمال کر سکتا ہے۔
حصہ ۱۰: طالبعلم کو گھرباگھر منادی کرنا سکھائیں
جب کلیسیا کے بزرگ بائبل طالبعلم کو غیر بپتسمہیافتہ مبشر بنانے کا فیصلہ کرتے ہیں تب وہ کلیسیا کیساتھ منادی شروع کر سکتا ہے۔—کےایم ۰۵/۶ ص. ۱۔
اکٹھے تیاری کریں
▪ نئے مبشر کو بتائیں کہ وہ مجوزہ پیشکشیں کہاں سے تلاش کر سکتا ہے۔
▪ اپنے علاقے کیلئے آسان موضوع منتخب کرنے میں اُسکی مدد کریں۔
▪ منادی میں بائبل استعمال کرنے کیلئے اسکی حوصلہافزائی کریں۔
▪ ملکر ریہرسل کریں۔ اُسے علاقے میں کسی عام اعتراض پر سمجھداری سے باتچیت کرنا سکھائیں۔
اکٹھے منادی کریں
▪ جو پیغام آپ دونوں نے ملکر تیار کِیا ہے پہلے آپ اُسے پیش کریں تاکہ طالبعلم دیکھ سکے کہ آپ کیسے باتچیت کرتے ہیں۔
▪ طالبعلم کی شخصیت اور صلاحیتوں کا خیال رکھیں۔ اُسے بھی گفتگو میں شامل کریں۔
▪ نئے مبشر کی منادی میں باقاعدہ جانے میں مدد کریں۔
حصہ ۱۱: واپسی ملاقاتیں کرنے میں نئے مبشر کی مدد کرنا
واپسی ملاقات کی تیاری پہلی ملاقات ہی سے شروع ہو جاتی ہے۔ طالبعلم کی حوصلہافزائی کریں کہ جن لوگوں سے وہ باتچیت کرتا ہے اُن میں حقیقی دلچسپی لے۔ اُسے یہ بھی سکھائیں کہ لوگوں کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع دینا چاہئے اور جب وہ اپنی فکروں کا اظہار کرتے ہیں تو اُنکی بات کو غور سے سننا چاہئے۔—کےایم ۰۵/۷ ص. ۱۔
واپسی ملاقات کی تیاری کرنا
▪ اُن تمام معلومات کی دُہرائی کریں جو پہلی ملاقات پر لکھی تھیں اور طالبعلم کی صاحبِخانہ کیلئے کوئی دلچسپ موضوع منتخب کرنے میں مدد کریں۔
▪ مطالعے کی کسی کتاب میں سے بائبل صحیفے پر مبنی ایک مختصر تعارف تیار کریں۔
▪ ایک سوال بھی تیار کریں جو باتچیت ختم کرتے وقت اُٹھایا جا سکتا ہے۔
اپسی ملاقات کرنے کو اپنا فرض سمجھیں
▪ طالبعلم کی حوصلہافزائی کریں کہ دلچسپی رکھنے والے اشخاص سے جلد از جلد واپسی ملاقات کرے۔
▪ طالبعلم کی گھروں پر نہ ملنے والے لوگوں سے ملاقات کرنے کیلئے بار بار کوشش کرنے میں مدد کریں۔
▪ نئے مبشر کو واپسی ملاقات کا بندوبست بنانا سکھائیں اور وعدہ پورا کرنے میں اُسکی مدد کریں۔
حصہ ۱۲: طالبعلموں کی بائبل مطالعے شروع کرانے اور جاری رکھنے میں مدد کرنا
یسوع مسیح نے اپنی خدمتگزاری میں ایک اچھا نمونہ قائم کِیا۔ آپکو بھی اُسکی نقل کرنی چاہئے۔ جب طالبعلم آپکو سرگرمی سے منادی کرتے ہوئے دیکھتا ہے تو وہ اس بات کو سمجھنے کے قابل ہوگا کہ بائبل مطالعے شروع کرانے کیلئے واپسی ملاقاتیں کرنا ضروری ہے۔—کےایم ۰۵/۸ ص. ۱۔
بائبل مطالعے کی پیشکش کرنا
▪ طالبعلم پر یہ بات واضح کریں کہ مطالعے کی پیشکش کرتے وقت تمام تفصیلات بتانا ضروری نہیں۔
▪ مطالعے کیلئے استعمال ہونے والی مطبوعات میں سے ایک یا دو پیراگراف سے بائبل مطالعہ کرانے کا طریقہ بیان کریں۔
▪ بائبل مطالعہ شروع کرانے کیلئے دئے گئے مشوروں میں سے کسی ایک کا اعادہ یا اور ریہرسل کریں۔—کےایم ۰۵/۸ ص. ۸؛ کےایم ۰۲/۱ ص. ۶۔
اُستاد بننے کیلئے طالبعلم کی تربیت کریں
▪ طالبعلم کی مسیحی خدمتی سکول میں نام لکھوانے کیلئے حوصلہافزائی کریں۔
▪ طالبعلم کو اپنے ساتھ دوسرے بائبل مطالعوں پر لے جانے کا بندوبست بنائیں اور مطالعے میں حصہ لینے کی دعوت دیں۔