خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از ستمبر ۱۲
گیت ۱۸۷
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ آخری صفحہ کی تجاویز کو استعمال کرتے ہوئے (اگر آپکے علاقے کیلئے موزوں ہیں) مینارِنگہبانی ستمبر ۱۵ اور جاگو! جولائی-ستمبر کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔ دیگر عملی تجاویز بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔ ایک مظاہرہ بزرگ اور دوسرا مظاہرہ ایک نوجوان کے ذریعے پیش کِیا جانا چاہئے۔ مظاہروں کے بعد پیشکش کے اہم نکات کو واضح کریں۔
۲۰ منٹ:”اپنے وقت کو دانشمندی سے استعمال کریں۔“a سامعین کو یہ بیان کرنے کی دعوت دیں کہ اُنہوں نے ہر روز بائبل پڑھائی کیلئے کیسے وقت مقرر کِیا ہے۔ خاندانوں اور انفرادی طور پر سب کی حوصلہافزائی کریں کہ روحانی کارگزاریوں کا شیڈول ترتیب دینے کیلئے مئی ۲۰۰۵ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمہ کو استعمال کریں۔
۱۵ منٹ:”ترقیپسند بائبل مطالعے کرانا۔“b سامعین کیساتھ ضمیمے کے حصہ ۱ اور ۲ پر مبنی باتچیت۔ اگست ۲۰۰۴ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۱ کے مواد کو بھی استعمال کریں۔ بائبل مطالعہ کرانے سے پہلے ہر مرتبہ اچھی تیاری کرنا کیوں ضروری ہے؟ اس میں کیا کچھ شامل ہے؟ سامعین کو یہ بیان کرنے کی دعوت دیں کہ اُنہوں نے ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں دی جانے والی تجاویز کو کیسے استعمال کِیا ہے۔ آخر میں ضمیمے کے پہلے صفحے پر اُوپر دئے گئے بکس پر بات کریں۔
گیت ۵۱ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از ستمبر ۱۹
گیت ۴۱
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ مبشروں کو منادی میں حاصل ہونے والے چند حالیہ تجربات بیان کرنے کی دعوت دیں۔
۲۰ منٹ: پچھلے سال کی ہماری کارکردگی کیسی رہی؟ خدمتی نگہبان پچھلے خدمتی سال کے مثبت پہلوؤں کو نمایاں کرتے ہوئے کلیسیا کو شاباش دیں۔ ایک یا دو حلقوں پر توجہ دلائیں جن پر کلیسیا اگلے سال کام کر سکتی ہے۔ پائنیروں کو اُنکی سخت محنت کیلئے شاباش دیں۔ سُست پڑ جانے والوں کی مدد کرنے کیلئے جو کوششیں کی گئی ہے اُنکا ذکر کریں۔
۱۵ منٹ:”ایک دوسرے کی ترقی کا باعث بنو۔“c سامعین کو اس بات پر تبصرہ کرنے کی دعوت دیں کہ کیسے اُنہوں نے دوسروں کی پُرمحبت فکرمندی سے استفادہ کِیا ہے۔
گیت ۱۹۵ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از ستمبر ۲۶
گیت ۴۲
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ اور سوسائٹی کی طرف سے عطیات کے تصدیق ناموں کا ذکر کریں۔ مبشروں کو ستمبر کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ اگست ۲۰۰۵، کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۷ کے عنوان کیا آپ ایک باقاعدہ بادشاہتی مُناد ہیں کے اہم نکات پر نظرثانی کریں۔
۱۵ منٹ:”باہم ملکر کام کرنا۔“d اگر وقت اجازت دے تو ایسے سامعین کو تبصرہ کرنے کی دعوت دیں جنہیں بائبل اصولوں کا اطلاق کرنے سے دوسرے مبشروں کیساتھ باہم ملکر چلنے میں مدد ملی ہے۔
۲۰ منٹ:رسالوں کے ذریعے خوشخبری پھیلانا۔ اکتوبر کے دوران ہم مینارِنگہبانی اور جاگو! پیش کریں گے۔ تقریر کے شروع میں فروری ۲۰۰۵، کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری صفحہ ۸، پیراگراف ۳-۶ کی ان تجاویز پر گفتگو کی جا سکتی ہے: (۱) رسالوں کا سیٹ پیش کریں۔ (۲) ہفتے میں کسی ایک دن رسالے پیش کرنے کا بندوبست بنائیں۔ (۳) ہر مہینے مخصوص تعداد میں رسالے پیش کرنے کا نشانہ بنائیں۔ (۴) رسالے پیش کرنے کے ہر موقع سے فائدہ اُٹھائیں۔ (۵) پُرانے شماروں کا بھی اچھا استعمال کریں۔ ان تجاویز کا مقامی اطلاق کریں۔ آخری صفحہ کی تجاویز کو استعمال کرتے ہوئے (اگر آپکے علاقے کیلئے موزوں ہیں) مینارِنگہبانی اکتوبر ۱ اور جاگو! جولائی-ستمبر کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔ دیگر عملی تجاویز بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔ اسکے علاوہ، مقامی علاقے کے لوگوں کی دلچسپی کو اُبھارنے والے دوسرے مضامین پر بھی توجہ دلائیں اور انکا مظاہرہ کرائیں۔ مظاہروں کے بعد پیشکش کے اہم نکات کو واضح کریں۔
گیت ۳ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اکتوبر ۳
گیت ۵۵
۵ منٹ: مقامی اعلانات۔
۲۰ منٹ:”دل سے فرمانبرداری کرنے میں دوسروں کی مدد کریں۔“e اگر وقت اجازت دیں تو سامعین کو حوالہشُدہ صحائف پر تبصرہ کرنے کی دعوت دیں۔
۲۰ منٹ: یہوواہ کے دل کو شاد کرنا۔ (امثا ۲۷:۱۱) ایسے دو یا تین مبشروں سے انٹرویو لیں جو کافی عرصے سے یہوواہ کے وفادار خادم ہیں۔ سب کو ایک یا دو ایسی باتیں بیان کرنے کی دعوت دیں جنکی مدد سے وہ یہوواہ کی فرمانبرداری کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔ اس میں ذاتی بائبل مطالعہ، اجلاسوں پر باقاعدہ حاضری، وفادار بہنبھائیوں کی رفاقت، پورے دلوجان سے منادی میں حصہ لینا، دلی دُعا اور نامناسب تفریح سے گریز کرنا شامل ہو سکتا ہے۔ اُنہیں اس سلسلے میں کن آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ان آزمائشوں کا مقابلہ کرنے میں کیسے کامیاب ہوئے ہیں؟ اُنہیں فرمانبرداری کے بدلے میں کونسی برکات حاصل ہوئی ہیں؟
گیت ۵۷ اور اختتامی دُعا۔
[فٹنوٹ]
a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
c تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
d تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
e تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔