اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے ستمبر: بروشر جاگتے رہو! اکتوبر: مینارِنگہبانی اور جاگو! کی انفرادی کاپیاں پیش کی جا سکتی ہیں۔ نومبر: کتاب علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ بائبل مطالعے شروع کرانے کی کوشش کریں۔ دسمبر: کتاب عظیمترین انسان جو کبھی ہو گزرا۔ جنوری اور فروری: ”دیکھو! مَیں سب چیزوں کو نیا بنا دیتا ہوں“ یا آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں! یہوواہ کے گواہ کون ہیں؟—وہ کیا ایمان رکھتے ہیں؟ بروشر کو واپسی ملاقات اور میگزین روٹ پر پیش کِیا جا سکتا ہے۔
▪ ٹرانسلیشن آفس لٹریچر کے سلسلے میں پبلشروں کی انفرادی درخواستوں کو پورا نہیں کرتا۔ لٹریچر کے لئے کلیسیا کی درخواست ٹرانسلیشن آفس کو بھیجنے سے پہلے صدارتی نگہبان کو ہر ماہ اعلان کرانا چاہئے تاکہ ذاتی لٹریچر حاصل کرنے کے خواہاں اشخاص لٹریچر کی ذمہداری سنبھالنے والے بھائی کو اپنا آرڈر دے سکیں۔ براہِمہربانی یہ بھی یاد رکھیں کہ کونسی مطبوعات سپیشل ریکیوسٹ آئٹمز ہیں۔
▪ براہِمہربانی اس بات کو نوٹ کر لیں کہ نئے خدمتی سال سے تمام کلیسیاؤں کے رسالے اور دیگر لٹریچر براہِراست برٹن برانچ سے آئے گا۔ تاہم، تمام لٹریچر ریکیوسٹ آرڈر پاکستان ٹرانسلیشن آفس کو بھیجیں اسکے بعد وہ انہیں برٹن برانچ کو ارسال کرے گا۔
▪ ایسے خارجشُدہ یا کلیسیا سے الگ ہو جانے والے اشخاص کی مدد کے لئے جو واپس آنا چاہتے ہیں، بزرگوں کو مینارِنگہبانی اکتوبر ۱۹۹۱ کے شمارے میں صفحہ ۱۵-۱۷ پر دی گئی ہدایات پر عمل کرنے کی یاددہانی کرائی جاتی ہے۔
▪ سن ۲۰۰۶ میں میموریل کے مہینوں میں خاص تقریر اتوار، اپریل ۳۰ کو پیش کی جائے گی۔ اس تقریر کا عنوان بعد میں بتایا جائے گا۔ جن کلیسیاؤں میں اُس اتوار سرکٹ کا دَورہ یا اسمبلی ہوگی اُن میں یہ تقریر اس سے اگلے اتوار پیش کی جائے گی۔ کسی بھی کلیسیا میں یہ تقریر اتوار اپریل ۳۰، ۲۰۰۶ سے پہلے پیش نہیں کی جانی چاہئے۔
▪ اکتوبر میں پانچ ہفتے ہیں اسلئے یہ مہینہ امدادی پائنیر خدمت کیلئے بہترین وقت ہوگا۔
▪ کلیسیائیں مینارِنگہبانی اور جاگو! رسالوں کی مجلد جِلدوں کیلئے اور سن ۲۰۰۵ کی واچٹاور لائبریری ۲۰۰۵ ایڈیشن جو سیڈی روم پر ہے اس کیلئے اگلے لٹریچر آرڈر کیساتھ درخواست کر سکتے ہیں۔ براہِمہربانی اس بات کو یاد رکھیں کہ واچٹاور لائبریری ۲۰۰۵ ایڈیشن صرف بپتسمہیافتہ مبشروں کیلئے دستیاب ہے اور یہ صرف کلیسیا کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔
▪ سن ۲۰۰۶ کے خدمتی سال کے دوران، ایسے اشخاص جو سرکٹ وزٹ والے مہینوں میں امدادی پائنیر خدمت کر رہے ہوں گے وہ وزٹ والے ہفتے میں پائنیروں کیلئے منعقد ہونے والے اجلاس میں پہلے آدھے گھنٹے کے لئے شرکت کر سکتے ہیں۔ آپ سب کی اس خاص بندوبست سے فائدہ اُٹھانے کیلئے حوصلہافزائی کی جاتی ہے۔