اپنے وقت کو دانشمندی سے استعمال کریں
۱ یہوواہ خدا کو خوش کرنے کی ہماری خواہش ہمیں روحانی سرگرمیوں کو اپنی زندگیوں کا محور بنانے کی تحریک دیتی ہے۔ اُسکا کلام ہمیں ”پہلے اُسکی بادشاہی . . . کی تلاش“ کرنے اور زیادہ اہم باتوں پر توجہ دینے کی نصیحت کرتا ہے۔ (متی ۶:۳۳؛ فل ۱:۱۰) ہم کیسے بادشاہتی مفادات کیلئے وقت نکال سکتے اور کم اہم باتوں کو دوسرے درجے پر رکھ سکتے ہیں؟—افس ۵:۱۵-۱۷۔
۲ بادشاہتی کاموں کو پہلا درجہ دیں: شیڈول بنانے سے فالتو کاموں میں وقت ضائع کرنے سے بچا جا سکتا ہے۔ بعض نے ہر مہینے کے شروع میں اپنے کیلنڈر پر منادی کیلئے خاص وقت مقرر کِیا ہے۔ وہ اس بات کا یقین کر لیتے ہیں کہ کوئی بھی چیز اس بندوبست کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے۔ ایسا کرنے سے ہم اجلاسوں، ذاتی مطالعے اور کنونشنوں کیلئے بھی وقت نکال سکتے ہیں۔ بیشتر نے ہر دن کے آغاز یا اختتام پر بائبل پڑھائی کا بندوبست بنایا ہے۔ تمام ضروری کارگزاریوں کا شیڈول بنائیں اور غیرضروری باتوں کو رکاوٹ نہ بننے دیں۔—واعظ ۳:۱؛ ۱-کر ۱۴:۴۰۔
۳ دُنیا ہی کے نہ ہو جائیں: بعض ممالک میں کھیل اور تفریحی سہولیات بآسانی دستیاب ہوتی ہیں۔ بہتیرے لوگ ٹیلیویژن دیکھنے اور کمپیوٹر استعمال کرنے پر بہت زیادہ وقت صرف کرتے ہیں۔ تاہم، جو لوگ دُنیا کی نتنئی چیزوں اور فالتو کاموں میں وقت ضائع کرتے ہیں اُنہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ (۱-یوح ۲:۱۵-۱۷) اسی لئے صحائف ہمیں تاکید کرتے ہیں کہ دُنیا ہی کے نہ ہو جائیں۔ (۱-کر ۷:۳۱) اس دانشمندانہ مشورت پر عمل کرنے سے ہم یہوواہ خدا کی پرستش کو اپنی زندگی میں پہلے درجے پر رکھ سکتے ہیں۔—متی ۶:۱۹-۲۱۔
۴ اس دُنیا کا خاتمہ بہت قریب ہے۔ بادشاہتی مفادات کو اپنی زندگیوں میں پہلا درجہ دینے والے لوگ خوش رہیں گے اور خدا کی خوشنودی حاصل کریں گے۔ (امثا ۸:۳۲-۳۵؛ یعقو ۱:۲۵) دُعا ہے کہ ہم اپنے قیمتی وقت کو دانشمندی سے استعمال کریں۔