رسالوں کی بابت کیا کہیں
مینارِنگہبانی جولائی ۱۵
”انسانی تاریخ یہ ظاہر کرتی ہے کہ ہزاروں سال سے انسان مختلف اعتقادات پر ایمان رکھتے ہیں۔ آپکے خیال میں کیا یہ جاننا ممکن ہے کہ کون سے اعتقادات درست ہیں اور کون سے غلط؟ [جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ اس بات پر توجہ دلاتا ہے کہ آپ ایسی سچی تعلیم کہاں حاصل کر سکتے ہیں جو خدا کو خوش کرتی ہے۔“—پڑھیں ۲-تیمتھیس ۳:۱۶۔
جاگو! جولائی-ستمبر
”بہتیرے لوگوں نے ضرور سنا ہے کہ ورزش اچھی صحت کیلئے بہت ضروری ہے۔ تاہم بیشتر لوگ تسلیم کرتے ہیں کہ وہ زیادہ ورزش نہیں کرتے۔ کیا یہ بات درست نہیں ہے؟ [جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ باقاعدہ ورزش کے فوائد پر باتچیت کرتا ہے۔ اسکے علاوہ یہ ایسے طریقے بیان کرتا ہے جن پر ہم مصروف ہونے کے باوجود عمل کر سکتے ہیں۔“
مینارِنگہبانی اگست ۱
”آجکل بہتیرے لوگ محسوس کرتے ہیں کہ اُن کی کوئی قدر نہیں۔ آپکے خیال میں ایسے لوگوں کی مدد کیلئے کیا کِیا جا سکتا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ بائبل ایسے لوگوں کی حقیقی خوشی حاصل کرنے میں کیسے مدد کر سکتی ہے۔ بائبل خوشی حاصل کرنے میں آپکی مدد کر سکتی ہے مضمون میں نسخ عبارت میں دئے گئے صحیفوں کو نمایاں کریں۔“
جاگو! جولائی-ستمبر
”بہتیرے لوگ صافستھرے ماحول میں رہنا چاہتے ہیں۔ آپکے خیال میں اپنے اردگرد کی حالتوں کو بہتر بنانے کیلئے کیا کِیا جا سکتا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ اپنے گھر اور اردگرد کے ماحول کو بہتر بنانے کے سلسلے میں کچھ عملی مشورے دیتا ہے۔ یہ بیان کرتا ہے کہ خاندان کے تمام افراد گھر اور اردگرد کے ماحول کو صافستھرا رکھنے میں حصہ لے سکتے ہیں۔“