یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 7/‏05 ص.‏ 4
  • زیادہ سے زیادہ لوگوں تک خوشخبری پہنچائیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • زیادہ سے زیادہ لوگوں تک خوشخبری پہنچائیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • ملتا جلتا مواد
  • بادشاہتی مناد تمام دنیا میں سرگرم‌عمل
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1994ء
  • ‏”‏سب کچھ انجیل کی خاطر“‏ کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • یہوواہ راہ تیار کرتا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
  • مُنادی کے عالم‌گیر کام میں یہوواہ کی رہنمائی
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
خدم 7/‏05 ص.‏ 4

زیادہ سے زیادہ لوگوں تک خوشخبری پہنچائیں

۱.‏ ابتدائی مسیحیوں نے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک خوشخبری پہنچانے کیلئے کیا کِیا؟‏

۱ یسوع مسیح کے ابتدائی شاگردوں نے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک خوشخبری کو پہنچانے کیلئے عملی قدم اُٹھائے تھے۔ اُنہیں خوشخبری پھیلانے کا دلی شوق تھا۔ اُس زمانے میں رومی حکومت کی بین‌الاقوامی زبان یونانی تھی۔ لہٰذا، بائبل کتابیں لکھنے والوں نے انہیں اسی زبان میں تحریر کِیا۔ غالباً دوسری اور تیسری صدی کے سرگرم مُنادوں ہی نے ان پاک نوشتوں کو کتابی شکل دینے کا کام شروع کِیا۔ حوالہ‌جات دیکھنے کیلئے طوماروں کی نسبت انکا استعمال آسان تھا۔‏

۲، ۳ (‏ا)‏ ہمارے زمانے میں یسعیاہ ۶۰:‏۱۶ کی تکمیل کیسے ہو رہی ہے؟ (‏ب)‏ سچی پرستش کے فروغ کیلئے ٹیکنالوجی کو کیسے استعمال کِیا جا رہا ہے؟‏

۲ ٹیکنالوجی کا استعمال:‏ یہوواہ نے یسعیاہ نبی کے ذریعے فرمایا:‏ ”‏تُو قوموں کا دودھ بھی پی لے گی۔“‏ (‏یسع ۶۰:‏۱۶‏)‏ اس پیشینگوئی کی تکمیل میں ہمارے زمانے میں یہوواہ کے گواہ قوموں کے قیمتی وسائل کو منادی کے کام کی ترقی کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ مثال کے طور پر، جب شروع شروع میں فلمیں دُنیا میں اتنی کامیاب نہیں ہوئی تھیں تو اُس وقت ۱۹۱۴ میں بائبل اسٹوڈنٹس نے ”‏فوٹو ڈرامہ آف کریئیشن“‏ کے ذریعے گواہی دینا شروع کر دی۔ یہ آٹھ گھنٹے پر مشتمل فلم تھی۔ اسے فوٹوگرافی، رنگین تصویروں اور آواز کیساتھ پیش کِیا گیا۔ اس فلم نے ہزاروں لوگوں کو زبردست گواہی دی۔‏

۳ آجکل یہوواہ کے گواہ بائبل اور بائبل پر مبنی مطبوعات کو ہزاروں زبانوں میں چھاپنے کیلئے تیزترین پرنٹنگ پریس اور جدید کمپیوٹر استعمال کر رہے ہیں۔ بائبل مطبوعات کو دُنیا کے ۲۳۵ ممالک تک پہنچانے کیلئے آمدورفت کے تیز رفتار ذرائع استعمال کئے جا رہے ہیں۔ یہوواہ نے اپنی روح کی بدولت یہ سب ممکن بنایا ہے کہ اسکے خادم ٹیکنالوجی کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک بائبل سچائی پہنچا سکیں۔ ماضی میں اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا۔‏

۴.‏ بعض اشخاص نے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک خوشخبری پہنچانے کیلئے اپنی زندگی میں کون سی تبدیلیاں کی ہیں؟‏

۴ ذاتی تبدیلیاں لانا:‏ سچے پرستوں نے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک خوشخبری پہنچانے کے لئے اپنی زندگیوں کو تبدیل کِیا ہے۔ بہتیروں نے منادی میں بھرپور شرکت کرنے کیلئے اپنی زندگیوں کو سادہ بنا لیا ہے۔ بعض بادشاہتی مُنادوں کے طور پر زیادہ ضرورت والے علاقوں میں منتقل ہو گئے ہیں۔ دیگر نے غیرملکی زبان سیکھنے سے اپنی خدمت کو بڑھایا ہے۔‏

۵، ۶.‏ اپنے علاقے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک خوشخبری پہنچانے کیلئے کیا کِیا جا سکتا ہے؟‏

۵ اسکے علاوہ ہم خوشخبری کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکتے ہیں۔ اس کیلئے ہم گھرباگھر یا ایسی جگہوں پر منادی کر سکتے ہیں جہاں لوگ آسانی سے مل سکتے ہیں۔ اگر آپکے علاقے میں لوگ صبح کے وقت گھر پر نہیں ہوتے تو کیا آپ اپنے شیڈول کو تبدیل کرتے ہوئے شام کے وقت منادی کر سکتے ہیں؟ کیا ایسی جگہوں پر منادی کرنا ممکن ہے جہاں زیادہ لوگ مل سکتے ہیں؟ کیا آپ نے کبھی ٹیلی‌فون پر اور کاروباری علاقوں میں گواہی دینے کی کوشش کی ہے؟ کیا آپ ہر موقع پر گواہی دینے کیلئے تیار رہتے ہیں؟‏

۶ یہوواہ کے نام اور اُسکی بادشاہت کی بابت دوسروں کو گواہی دینا کتنا بڑا شرف ہے!‏ دُعا ہے کہ ہم خدا کے کلام سے زندگی‌بخش پیغام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچاتے رہیں۔—‏متی ۲۸:‏۱۹، ۲۰‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں