حصہ ۱۰: طالبعلم کو گھرباگھر منادی کرنا سکھائیں
ترقیپسند بائبل مطالعے کرانا
۱ جب کلیسیا کے بزرگ بائبل طالبعلم کو غیربپتسمہیافتہ مبشر بنانے کا فیصلہ کرتے ہیں تب وہ کلیسیا کیساتھ منادی شروع کر سکتا ہے۔ (دیکھیں آرگنائزڈ ٹو ڈو جیہوواز وِل، ص. ۷۹-۸۱۔) گھرباگھر کی منادی کرنا ایک مشکل کام ہے۔ ہم اس مشکل کا مقابلہ کرنے کیلئے طالبعلم کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
۲ اکٹھے تیاری کریں: اچھی تیاری بہت ضروری ہے۔ طالبعلم کو ہماری بادشاہتی خدمتگزاری اور بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ کتابچے سے پیشکشیں تلاش کرنے کے بارے میں بتائیں اور علاقے کے لئے آسان موضوع منتخب کرنے میں بھی اسکی مدد کریں۔ طالبعلم کو منادی شروع کرنے کیساتھ ہی بائبل استعمال کرنے کی حوصلہافزائی کریں۔—۲-تیم ۴:۲۔
۳ نئے مبشر کیساتھ ریہرسل کرنا فائدہمند ہے۔ طالبعلم کو پیشکش کی باربار ریہرسل کرائیں۔ اُسے علاقے میں کسی عام مسئلے پر سمجھداری سے باتچیت کرنا سکھائیں۔ (کل ۴:۶) اُسے یقین دلائیں کہ ضروری نہیں کہ صاحبِخانہ کے ہر سوال کا جواب اُسے آتا ہو۔ اکثروبیشتر ایسے سوالوں کے لئے تحقیق کرنا اور معاملے پر دوبارہ باتچیت کرنا مفید ہوتا ہے۔—امثا ۱۵:۲۸۔
۴ اکٹھے منادی کریں: جب طالبعلم پہلی بار گھرباگھر منادی کیلئے جاتا ہے تو جو پیغام آپ دونوں نے ملکر تیار کِیا ہے پہلے آپ اُسے پیش کریں تاکہ وہ دیکھ سکے کہ آپ کیسے باتچیت کرتے ہیں۔ اُسے بھی گفتگو میں شامل کریں۔ وہ کوئی آیت پڑھ سکتا ہے یا کسی آیت پر تبصرہ کر سکتا ہے۔ طالبعلم کی شخصیت اور صلاحیتوں کا خیال رکھیں۔ (فل ۴:۵) گھرباگھر منادی کے دوران اُسے سکھانے کیساتھ ساتھ شاباش بھی دیں۔
۵ نئے مبشر کی منادی میں باقاعدہ جانے یعنی اگر اُس کے لئے ممکن ہو تو ہر ہفتے منادی میں جانے میں اس کی مدد کریں۔ (فل ۳:۱۶) اکٹھے منادی کرنے کا بندوبست بنائیں اور کلیسیا کے دوسرے سرگرم مبشروں کیساتھ منادی کرنے کیلئے اسکی ہمت بڑھائیں۔ اِنکے عمدہ نمونے اور رفاقت کی وجہ سے وہ اپنے کام میں ماہر ہونے کیساتھ ساتھ اس سے خوشی بھی حاصل کرے گا۔