یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 6/‏05 ص.‏ 2
  • خدمتی اجلاس کا شیڈول

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدمتی اجلاس کا شیڈول
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • ذیلی عنوان
  • ہفتہ شروع از جون ۱۳
  • ہفتہ شروع از جون ۲۰
  • ہفتہ شروع از جون ۲۷
  • ہفتہ شروع از جولائی ۴
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
خدم 6/‏05 ص.‏ 2

خدمتی اجلاس کا شیڈول

ہفتہ شروع از جون ۱۳

گیت ۱۶۹

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ صفحہ ۶ کی تجاویز (‏اگر آپکے علاقے کیلئے موزوں ہیں)‏ استعمال کرتے ہوئے جون ۱۵ کے مینارِنگہبانی اور اپریل-‏جون کے جاگو!‏ سے مظاہرے کرائیں۔ دیگر عملی تجاویز بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔ کسی ایک پیشکش میں ہر موقع پر گواہی دیتے ہوئے رسالہ پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔‏

۱۵ منٹ:‏ غیربپتسمہ‌یافتہ مبشر بننے میں دوسروں کی مدد کریں۔ ایک بزرگ کے ذریعے آرگنائزڈ ٹو ڈو جیہوواز وِل‏، صفحہ ۷۹-‏۸۱ پر مبنی تقریر اور سامعین کیساتھ بات‌چیت۔ ان انتظامات پر بات‌چیت کریں جن میں آپ یہ تعیّن کرتے ہیں کہ آیا آپکا بائبل طالبعلم صحیفائی تقاضوں کے مطابق کلیسیا کیساتھ منادی کرنے کے لائق ہے۔ اگلے ہفتے اس بات پر غور کِیا جائے گا کہ ہم کیسے اپنے طالبعلم کو غیربپتسمہ‌یافتہ مبشر کے طور پر گھرباگھر کی منادی میں حصہ لینے کی تربیت دے سکتے ہیں۔‏

۲۰ منٹ:‏‏”‏صبر سے دوڑنے کیلئے منادی کے کام میں لگے رہیں۔“‏ اگر وقت ہو تو دی گئی آیات پر سامعین کو تبصرہ کرنے کی دعوت دیں۔‏

گیت ۱۳۵ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از جون ۲۰

گیت ۸۱

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔‏

۱۵ منٹ:‏ خدا کا کلام مؤثر ہے۔ (‏عبر ۴:‏۱۲‏)‏ نومبر ۱۵، ۲۰۰۳ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۱۱ کے پیراگراف ۱۳-‏۱۷ پر مبنی تقریر پیش کریں۔ ایسے تجربے بیان کریں جو ظاہر کریں کہ بائبل تعلیم کیسے لوگوں کی زندگیاں بدل سکتی ہے۔ (‏م۰۰ ۱/‏۱ پ.‏ ۳-‏۵)‏ منادی میں بائبل استعمال کرنے پر زور دیں۔‏

۲۰ منٹ:‏‏”‏ترقی‌پسند بائبل مطالعے کرانا—‏حصہ ۱۰۔“‏ ایک مظاہرہ کرائیں جس میں طالبعلم اور بائبل مطالعہ کرانے والا منادی میں جانے سے پہلے تیاری کر رہے ہیں۔ جب وہ دونوں دئے جانے والے پیغام کی ریہرسل کرتے ہیں تو مطالعہ کرانے والا صاحبِ‌خانہ کا کردار ادا کرتے ہوئے کوئی عام اعتراض اُٹھاتا ہے۔ اگر طالبعلم اسکا جواب نہیں دے پاتا تو واضح کریں کہ ایسی صورتحال میں کیا کِیا جا سکتا ہے۔ اسکے علاوہ سامعین میں سے ایک یا دو کو یہ بتانے کی دعوت دیں کہ جب اُنہوں نے گھرباگھر کی منادی شروع کی تھی تو انہیں کیسے تربیت دی گئی تھی۔‏

گیت ۸۸ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از جون ۲۷

گیت ۱۱۳

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ مبشروں کو جون کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ حسابی رپورٹ اور سوسائٹی کی طرف سے عطیات کے تصدیق ناموں کا ذکر کریں۔ صفحہ ۶ کی تجاویز کو استعمال کرتے ہوئے (‏اگر آپکے علاقے کیلئے موزوں ہیں)‏ جولائی ۱ مینارِنگہبانی اور جولائی-‏ستمبر جاگو!‏ کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔ دیگر عملی پیشکشیں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔ مظاہرے کے بعد ان الفاظ کو پھر سے بیان کریں جو صاحبِ‌خانہ کی دلچسپی کو اُبھارنے کیلئے استعمال کئے گئے تھے۔‏

۱۵ منٹ:‏‏”‏۲۰۰۵ ’‏خدا کی بات مانیں‘‏ یہوواہ کے گواہوں کا ڈسٹرکٹ کنونشن۔“‏ اسے کلیسیا کا سیکرٹری پیش کرے گا۔ سب کو کنونشن پر حاضر ہونے کے سلسلے میں جلدازجلد انتظامات کرنے کی تاکید کریں۔‏

۲۰ منٹ:‏ جولائی اور اگست میں بروشر پیش کریں۔ ضمیمے پر مبنی تقریر اور سامعین سے بات‌چیت۔ مختصراً ضمیمے کے استعمال کی بابت واضح کریں۔ صفحہ ۳ کے بکس کیساتھ جنوری ۲۰۰۵ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۸ پر خاص نکات کو واضح کریں۔ پہلی ملاقات پر بروشر پیش کرنے کے بارے میں مقامی علاقے کیلئے موزوں تجاویز پر بات کریں۔ دو یا تین پیشکشوں کے مظاہرے کرائیں۔ کم‌ازکم ایک مظاہرے میں نوجوان مبشر کو استعمال کریں۔‏

گیت ۱۸۷ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از جولائی ۴

گیت ۲۲۲

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔‏

۱۵ منٹ:‏ کیا آپ خاندانی شیڈول سے فائدہ اُٹھا رہے ہیں؟ مئی ۲۰۰۵ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمے کی تجاویز کی دُہرائی کریں۔ سامعین کو دعوت دیں کہ وہ ان تجاویز پر عمل کرنے والی کوششوں اور حاصل ہونے والے فائدوں کے بارے میں بتائیں۔‏

۲۰ منٹ:‏‏”‏ہر موقع پر مؤثر گواہی دیں۔“‏ اس معلومات کو مقامی علاقے کے لحاظ سے استعمال کریں۔‏

گیت ۱۲۰ اور اختتامی دُعا۔‏

‎[Footnotes]‎

تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں