خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از مارچ ۱۴
گیت ۴۱
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ سب کی حوصلہافزائی کریں کہ اپریل ۴ کے خدمتی اجلاس کی تیاری کیلئے ویڈیو ڈیوڈ—ھی ٹرسٹڈ اِن گاڈ دیکھیں۔ مینارِنگہبانی مارچ ۱۵ اور جنوری-مارچ جاگو! پیش کرنے کیلئے آخری صفحہ کی تجاویز (اگر آپکے علاقے کیلئے موزوں ہیں) استعمال کریں۔ دیگر عملی پیشکشیں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔ ایک پیشکش میں میگزینروٹ سے واپسی ملاقات کرنے کا مظاہرہ پیش کریں۔ پیشکش کے اختتام پر مارچ ۱۵ کے مینارِنگہبانی کے آخری صفحہ کو استعمال کرتے ہوئے صاحبِخانہ کو یسوع مسیح کی موت کی یادگار کے متعلق یاددہانی کرائیں۔
۲۰ منٹ:”بائبل پر زیادہ زور دینا!“a
۱۵ منٹ: ہمیں تقویت بخشنے کیلئے ایک مدد۔ ایک منٹ سے بھی کم تمہید کے بعد ۲۰۰۵ کی ائیربُک پر سامعین سے باتچیت کریں۔ ”گورننگ باڈی کی طرف سے خط“ کے اہم نکات پر نظرثانی کریں۔ آجکل یہوواہ کے حیرتانگیز کاموں پر غوروخوض کرنا ہمیں یہوواہ اور بھائیوں کی عالمگیر برادری کی قربت میں لے آتا ہے۔ (زبور ۷۷:۱۲-۱۴) یہ شیطان کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمارے ”ایمان کو مضبوط“ کرتا ہے۔ (۱-پطر ۵:۸، ۹) یہ یہوواہ کی تنظیم کیلئے نئے اشخاص کی قدردانی کو بڑھاتا ہے۔ سامعین کو ۲۰۰۵ کی ائیربُک کی پڑھائی کے ایسے نکات کو بیان کرنے کی دعوت دیں جن سے اُنہوں نے فائدہ اُٹھایا ہے۔ پہلے سے ایک یا دو مبشروں کو یہ بیان کرنے کی دعوت دیں کہ اُنہوں نے کیسے ائیربُک کی ذاتی پڑھائی کا شیڈول بنایا ہے۔
گیت ۴۲ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از مارچ ۲۱
گیت ۵۱
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔
۱۵ منٹ:”ترقیپسند بائبل مطالعے کرانا—حصہ ۷۔“b اس حصے کو تیار کرتے وقت مینارِنگہبانی جولائی ۱۵، ۲۰۰۲ کے صفحہ ۲۷، پیراگراف ۵، ۶ کو بھی شامل کریں۔
۲۰ منٹ: ہرمجدون کیا ہے؟ ایک منٹ سے بھی کم تمہید کے بعد ریزننگ بُک کے صفحات ۴۴-۴۹ (اُردو میں یہ مواد ہماری بادشاہتی خدمتگزاری برائےماہ فروری ۲۰۰۱ میں دستیاب ہے۔) پر سوالاًجواباً باتچیت کریں۔ سامعین کو حوالہشُدہ اور درج صحائف کو استعمال کرتے ہوئے جلی حروف میں دئے گئے سوالات پر تبصرہ کرنے کی دعوت دیں۔ باتچیت کریں کہ ہم ان معلومات کو میدانی خدمتگزاری میں کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔
گیت ۵۵ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از مارچ ۲۸
گیت ۵۷
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ پڑھیں اور موصول ہونے والے عطیات کے متعلق بتائیں۔ سب کو یاددہانی کرائیں کہ اگلے ہفتے کے خدمتی اجلاس کی تیاری کیلئے ویڈیو ڈیوڈ—ھی ٹرسٹڈ اِن گاڈ دیکھیں۔ سب کی حوصلہافزائی کریں کہ تمام دلچسپی رکھنے والے اشخاص کو اپریل ۱۰ کی خاص عوامی تقریر پر آنے کی دعوت دیں۔ اپریل اور مئی کے مہینوں میں لٹریچر پیشکش کی بابت بیان کریں۔
۱۵ منٹ: مقامی ضروریات۔
۲۰ منٹ:مینارِنگہبانی اور جاگو! کا بھرپور استعمال کریں۔ فروری ۲۰۰۵ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے آخری صفحہ پر رسالوں کی بابت ہدایات کا اعادہ کریں۔ حالیہ شماروں میں سے دلچسپ نکات پر باتچیت کریں۔ خدمتگزاری کے آخری صفحہ کی تجاویز (اگر آپکے علاقے کیلئے موزوں ہے) استعمال کرتے ہوئے اپریل ۱ کے مینارِنگہبانی اور اپریل-جون کے جاگو! کی پیشکش کا مظاہرہ کرائیں۔ دیگر عملی پیشکشیں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔ ہر پیشکش میں یہ واضح کریں کہ ہمارے عالمگیر کام کی کفالت کیسے ہوتی ہے۔—مینارِنگہبانی کے صفحہ ۲ یا جاگو! کے صفحہ ۵ کو دیکھیں۔
گیت ۸۱ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اپریل ۴
گیت ۲۷
۵ منٹ: مقامی اعلانات۔
۱۵ منٹ:آپس میں محبت رکھو۔ (یوح ۱۳:۳۵) ایک بزرگ فروری ۱، ۲۰۰۳ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۱۵-۱۸ پر پیراگراف ۱۰-۲۱ پر مبنی تقریر پیش کریگا۔ جیسےکہ اپریل اور مئی کی لڑیچر پیشکش میں بیان کِیا گیا ہے، ہماری حوصلہافزائی کی جاتی ہے کہ اُن لوگوں کو دوبارہ بائبل مطالعہ کرانے کی کوشش کریں جو پہلے بھی علم کی کتاب اور تقاضا بروشر سے مطالعہ کر چکے ہیں۔ اس بات پر زور دیں کہ کیسے مبشر بزرگوں کیساتھ مل کر روحانی طور پر کمزور لوگوں کی مدد کر سکتے ہیں۔
۲۵ منٹ:”ایک مفید پیغام والی ویڈیو۔“ زبور ۹۱:۲ اور ۳۱:۱۴ پڑھیں اور دونوں پر مختصر تبصرہ کریں۔ اسکے ساتھ ہی سامعین سے ویڈیو ڈیوڈ کی بابت دوسرے اور تیسرے پیراگراف میں دئے گئے سوالات پر باتچیت کریں۔ اسکے بعد خاندانوں سے پوچھیں کہ اُنہوں نے اس ڈیویڈی میں مجوزہ ”تعلیمی سرگرمیوں“ سے کیسے فائدہ اُٹھایا ہے۔ آخر میں زبور ۵۶:۱۱ پڑھیں۔
گیت ۸۸ اور اختتامی دُعا۔
[فٹنوٹ]
a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔