یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏05 ص.‏ 1
  • بائبل پر زیادہ زور دینا!‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • بائبل پر زیادہ زور دینا!‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • ملتا جلتا مواد
  • ہمارے قارئین کے نام
    جاگو!‏—‏2006ء
  • مینارنگہبانی اور جاگو!‏ سچائی کے برمحل جریدے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1994ء
  • گھرباگھر اپنے رسالے استعمال کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • حق پر گواہی دینے والے رسالے پیش کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
خدم 3/‏05 ص.‏ 1

بائبل پر زیادہ زور دینا!‏

۱.‏ بنیادی طور پر، مینارِنگہبانی اور دی گولڈن ایج کن کیلئے شائع کِیا گیا تھا؟‏

۱ اکتوبر ۱، ۱۹۱۹ میں، دی گولڈن ایج میگزین کا پہلا شمارہ شائع ہوا تھا۔ یہ منادی کے کام میں ایک زبردست اوزار ثابت ہوا۔ کیوں؟ اسلئے‌کہ اسے خاص طور پر عام لوگوں کیلئے ترتیب دیا گیا تھا۔ مینارِنگہبانی کے سلسلے میں ایسا نہیں تھا۔ کیونکہ کئی سال تک یہ سمجھا جاتا تھا کہ یہ رسالہ صرف ”‏چھوٹے گلّے“‏ کیلئے ہی ہے۔ (‏لو ۱۲:‏۳۲‏)‏ بادشاہتی مُنادوں نے اس نئی اشاعت کا خیرمقدم اتنے جوش‌وخروش سے کِیا کہ کئی سال تک دی گولڈن ایج کی تقسیم مینارِنگہبانی کے مقابلے میں زیادہ رہی تھی۔‏

۲.‏ آجکل گولڈن ایج کا کیا نام ہے اور شروع سے اسکا کیا مقصد رہا ہے؟‏

۲ دی گولڈن ایج میگزین لوگوں پر یہ ظاہر کرنے کیلئے شائع کِیا گیا کہ نوعِ‌انسان کی مشکلات کا واحد حل یسوع مسیح کی ہزارسالہ بادشاہی ہے۔ یہی نوعِ‌انسان کیلئے حقیقی سنہری دَور ہوگا۔ بعدازاں کئی سالوں تک دی گولڈن ایج میگزین میں ضرورت کے مطابق تبدیلیاں کی گئیں۔ سن ۱۹۳۷ میں، اسکا نام بدل کر کونسولیشن رکھ دیا گیا۔ سن ۱۹۴۶ سے یہ رسالہ جاگو!‏ کے نام سے جانا جاتا ہے۔‏

۳.‏ جاگو!‏ پیشینگوئی کی تکمیل کے سلسلے میں ایک زبردست اوزار کیسے ثابت ہوا ہے؟‏

۳ یہ رسالہ ۱۹۱۹ سے دی جانے والی عظیم گواہی کے کام میں بڑا مددگار رہا ہے۔ (‏متی ۲۴:‏۱۴‏)‏ تاہم، وقت کی نزاکت کے پیشِ‌نظر جاگو!‏ میں مزید تبدیلیوں کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔‏

۴.‏ (‏ا)‏ اگر کوئی شخص ”‏خداوند [‏یہوواہ]‏ کے غضب کے دن“‏ سے بچنا چاہتا ہے تو اسے کیا کرنے کی ضرورت ہے؟ (‏ب)‏ مکاشفہ ۱۴:‏۶، ۷ کے مطابق ”‏آسمان کے بیچ میں“‏ اُڑنے والا فرشتہ تمام لوگوں کو کیا کرنے کی دعوت دے رہا ہے؟‏

۴ لاکھوں لوگ جاگو!‏ کو اسلئے پڑھنا پسند کرتے ہیں کیونکہ یہ مختلف غیرمذہبی نوعیت کے موضوعات کو نہایت عمدگی سے پیش کرتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر سال مسیح کی موت کی یادگار پر حاضر ہونے والوں کی اکثریت جاگو!‏ کو باقاعدہ پڑھتی ہے۔ اسکے باوجود، اگر کوئی ”‏خداوند [‏یہوواہ]‏ کے غضب کے دن“‏ سے بچنا چاہتا ہے تو اُسے ہماری مطبوعات کو باقاعدہ پڑھنے کے علاوہ مزید مدد کی ضرورت ہے۔—‏صفن ۲:‏۳؛‏ مکا ۱۴:‏۶، ۷‏۔‏

۵.‏ (‏ا)‏ جنوری ۲۰۰۶ سے جاگو!‏ بالخصوص کس بات پر زیادہ زور دیگا؟ (‏ب)‏ بائبل کی کونسی پیشینگوئی کے مطابق بہتیرے لوگوں کو کیا کرنے کی تحریک ملیگی؟‏

۵ لہٰذا، جنوری ۲۰۰۶ سے، جاگو!‏ خدا کی بادشاہت پر زیادہ زور دیگا۔ یہ ہمارے قارئین کی براہِ‌راست حوصلہ‌افزائی کریگا کہ اپنی مشکلات کے حل کیلئے بائبل کی طرف رجوع کریں۔ اسکے علاوہ، یہ اس بات پر زیادہ زور دیگا کہ بائبل حالیہ واقعات کی بابت کیا بیان کرتی ہے۔ اسطرح قارئین کو نہ صرف حالیہ واقعات کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملیگی بلکہ پڑھی جانے والی باتوں کے ذریعے یہوواہ کی بابت مزید جاننے کی تحریک ملیگی۔—‏زک ۸:‏۲۳۔‏

۶، ۷.‏ (‏ا)‏ جاگو!‏ بہتیرے لوگوں کو ۱-‏تھسلنیکیوں ۲:‏۱۳ کا اطلاق کرنے میں کیسے مدد دیگا؟ (‏ب)‏ جاگو!‏ کتنی مرتبہ شائع ہوگا اور اس تبدیلی کا اثر کتنی زبانوں پر ہوگا؟‏

۶ جاگو!‏ عام لوگوں کی دلچسپی کے موضوعات پر بھی بات کرتا رہیگا۔ تاہم، زیادہ زور بائبل موضوعات پر دیا جائیگا۔ (‏۱-‏تھس ۲:‏۱۳‏)‏ چونکہ مینارِنگہبانی میں بائبل کی گہری باتوں کی تعلیم دی جاتی ہے اسلئے اب جاگو!‏ میں بھی زیادہ‌تر صحیفائی مواد ہی شائع ہوا کریگا۔ اسلئے اسے مہینے میں دو مرتبہ شائع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ لہٰذا جنوری ۲۰۰۶ سے، جاگو!‏ رسالہ ماہانہ شائع ہوگا۔ اس سے ہماری مطبوعات کی تیاری، ترجمے اور ترسیل کا کام آسان ہو جائیگا۔‏

۷ اس تبدیلی کا اثر صرف ۴۰ فیصد زبانوں پر ہوگا۔ کیونکہ زیادہ‌تر زبانوں میں جاگو!‏ پہلے ہی ماہانہ یا ہر تین ماہ بعد شائع ہوتا ہے۔ مینارِنگہبانی کی اشاعت میں کوئی تبدیلی نہیں آئیگی۔‏

۸.‏ مبشر مینارِنگہبانی کیساتھ جاگو!‏ کو کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟‏

۸ مبشر ہر ماہ کا جاگو!‏ اس مہینے کے مینارِنگہبانی کے کسی بھی شمارے کیساتھ پیش کر سکتے ہیں۔ جاگو!‏ کے ایک ہی شمارے کو پورا مہینہ استعمال کِیا جائیگا۔ اسطرح مبشروں کو اپنی پیشکش میں زیادہ تبدیلی نہیں کرنی پڑیگی۔‏

۹.‏ جاگو!‏ کیا کردار ادا کرتا رہیگا؟‏

۹ سن ۱۹۱۹ میں، اپنی پہلی اشاعت کے وقت سے لیکر اس رسالے نے جو گولڈن ایج‏، کونسولیشن اور اب جاگو!‏ کے نام سے مشہور ہے منادی کے کام میں اہم کردار ادا کِیا ہے۔ ہماری دُعا ہے کہ اس رسالے میں تبدیلی کے باوجود یہوواہ اسکی اشاعت اور تقسیم کے کام پر برکت دے۔ علاوہ‌ازیں، یہ ”‏ہر ایک قوم اور قبیلہ اور اُمت اور اہلِ‌زبان“‏ کے لوگ کی مدد کریگا کہ وہ واحد اُمید کے طور پر خدا کی بادشاہت کی طرف رجوع کریں۔—‏مکا ۷:‏۹‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں