یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏05 ص.‏ 3
  • گورننگ باڈی کی طرف سے خط

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • گورننگ باڈی کی طرف سے خط
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
خدم 3/‏05 ص.‏ 3

گورننگ باڈی کی طرف سے خط

نئی دُنیا کے قریب آنے کیساتھ ساتھ ہمارے لئے یہوواہ پر آس لگانا بہت ضروری ہے۔ (‏صفن ۳:‏۸)‏ دانی‌ایل نبی نے بیان کِیا کہ ”‏خدا .‏ .‏ .‏ جو راز کی باتیں آشکارا کرتا ہے اور اُس نے .‏ .‏ .‏ ظاہر کِیا ہے کہ آخری ایّام میں کیا وقوع میں آئیگا۔“‏ (‏دان ۲:‏۲۸‏)‏ پیشینگوئی کے مطابق ان آخری ایّام میں رہنا اور خدائی بھیدوں کی سمجھ حاصل کرنا کتنا بڑا اعزاز ہے!‏

اس ”‏اخیر زمانہ“‏ کے بُرے دنوں میں یہوواہ نے ”‏دیانتدار اور عقلمند نوکر“‏ کے ذریعے اپنے پرستاروں کی ”‏بڑی بِھیڑ“‏ پر اپنے مقصد کو اچانک ظاہر کرنے کی بجائے آہستہ آہستہ آشکارا کِیا ہے۔ (‏متی ۲۴:‏۴۵؛‏ مکا ۷:‏۹؛‏ ۲-‏تیم ۳:‏۱‏)‏ یسعیاہ ۲:‏۲، ۳ میں ”‏آخری دنوں میں“‏ واقع ہونے والی ایک عالمگیر تبدیلی کی وضاحت کی گئی ہے۔ ہر سال جمع کرنے کا یہ کام دُنیا کی خراب حالتوں کے باوجود بڑھ رہا ہے۔‏

سن ۲۰۰۴ کے دوران، ہمیں یسوع کے الفاظ ”‏جاگتے رہو .‏ .‏ .‏ تیار رہو“‏ پر عمل کرنے کی ضرورت سے آگاہ کِیا گیا تھا۔ (‏متی ۲۴:‏۴۲،‏ ۴۴‏)‏ واقعی، دُنیا کی حالتیں مسیحیوں کیلئے بہت گہرا مطلب رکھتی ہیں کیونکہ وہ ”‏زمانوں کی علامتوں“‏ کو سمجھتے اور اسکے مطابق عمل کرتے ہیں۔ (‏متی ۱۶:‏۱-‏۳‏)‏ اپنے وعدے کے مطابق یہوواہ اپنے کام کو پورا کرنے کیلئے اپنے لوگوں کو ہر طرح کی مشکل میں سنبھالتا ہے۔‏

بعض لوگوں کے بادشاہتی منادی کے کام کو بند کرانے کی کوششوں کے باوجود ہمارے بھائی منادی کرنے اور باہم جمع ہونے سے باز نہیں آتے۔ (‏اعما ۵:‏۱۹، ۲۰؛‏ عبر ۱۰:‏۲۴، ۲۵‏)‏ جون ۲۰۰۴ میں، روس میں، ماسکو کی عدالتِ‌عالیہ نے یہوواہ کے گواہوں کے کام پر پابندی لگانے اور اُنکی قانونی حیثیت کو ختم کرنے کے سلسلے میں ایک چھوٹی عدالت کے فیصلے کو قائم رکھا۔ تاہم، بھائیوں نے ہمت نہیں ہاری؛ وہ جانتے ہیں کہ یہوواہ اُن سے کیا چاہتا ہے اور وہ آدمیوں کے حکم کی نسبت خدا کا حکم مانتے ہیں۔ (‏اعما ۵:‏۲۹‏)‏ ہمیں پورا یقین ہے کہ یہوواہ اپنے خادموں کی سخت قانونی ردِعمل کے باوجود بھی راہنمائی کریگا۔‏

جمہوریہ جارجیا میں پچھلے چند سالوں کے دوران، بھائیوں کی جائیدادوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے، اُنہیں مارپیٹا گیا اور اُنکی مذہبی کتابیں جلا دی گئیں۔ لیکن اُنکے خلاف استعمال ہونے والا کوئی ہتھیار کامیاب نہیں ہوا۔ (‏یسع ۵۴:‏۱۷‏)‏ سن ۲۰۰۴ کے خدمتی سال کے دوران جارحیا میں یہوواہ کے گواہوں کو دوبارہ قانونی حیثیت حاصل ہوگئی۔ لہٰذا مسیحی اجلاس کرائے جانے لگے ہیں اور پورے ملک میں آزادی کیساتھ لٹریچر داخل ہو رہا ہے۔ مبشروں کی نئی انتہائی تعداد اور میموریل کی حاضری کا بھی نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے

ارمینیا، ایریٹریا، ترکمانستان، روانڈا اور جمہوریہ کوریا میں بھائیوں کو اُنکے ایمان کی وجہ سے قیدخانوں میں ڈالا گیا ہے۔ وہ اپنی آزمائشوں کی صحیفائی وجہ جانتے ہیں اور اس بات نے راستی پر قائم رہنے اور نجات کیلئے یہوواہ پر بھروسا رکھنے میں اُنکی مدد کی ہے۔—‏۱-‏پطر ۱:‏۶؛‏ ۲-‏پطر ۲:‏۹‏۔‏

جب آپ پچھلے سال کے اہم واقعات اور سن ۲۰۰۴ کی عالمی رپورٹ کا جائزہ لینگے تو آپ یہوواہ کی بھلائی سے بہت خوش ہونگے۔ (‏زبور ۳۱:‏۱۹؛‏ ۶۵:‏۱۱‏)‏ ہمیں اُمید ہے کہ اس سال کی سالانہ‌کتاب بھی یہوواہ کو خوش کرنے والی روش پر چلتے رہنے میں آپکی حوصلہ‌افزائی کرینگی۔—‏۱-‏تھس ۴:‏۱‏۔‏

تمام طرح کے لوگوں تک سچائی پہنچانے کی بہت زیادہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔ مثال کے طور پر، بہرے اور نابینا لوگوں کی روحانی طور پر مدد کرنے کیلئے ویڈیوز، ڈی‌وی‌ڈی اور اشاروں کی زبان اور بریل میں مطبوعات تیار کی گئی ہیں۔ بہتیرے بادشاہتی مبشروں نے اپنی کلیسیا کے علاقے میں رہنے والے غیرملکیوں کی زبانیں سیکھ لی ہیں تاکہ اُنہیں بادشاہتی پیغام سنا سکیں۔‏

اسکے علاوہ، جن علاقوں میں پہنچنا مشکل ہے وہاں سینکڑوں چھوٹے چھوٹے گروپ قائم گئے ہیں۔ ایک برانچ کے تحت کوئی ۳۰۰ سے زیادہ چھوٹے گروپ ہیں اور اُن میں ۷،۰۰۰ سے زیادہ مبشر ہیں۔ واقعی اِس سے آئندہ نئی کلیسیاؤں کے قائم ہونے کی نشاندہی ہوتی ہے!‏ مزیدبرآں اس خدمتی سال میں میموریل پر حاضر ہونے والے ۱،۶۷،۶۰،۶۰۷ لوگوں میں سے ایک کروڑ لوگ گواہ نہیں تھے۔ یہ اس بات کی ٹھوس شہادت ہے کہ فصل کٹائی کیلئے تیار ہے۔‏

ہمیں یہوواہ خدا کے شکرگزار ہونا چاہئے کہ وہ ہمیں برکت بخشتا اور ہر روز پُرمحبت طریقے سے سنبھالتا ہے۔ (‏امثا ۱۰:‏۲۲؛‏ ملا ۳:‏۱۰؛‏ ۱-‏پطر ۵:‏۷‏)‏ جب ہم ملکر ان ”‏آخری ایّام“‏ میں آگے بڑھتے ہیں تو ہمیں یہوواہ پر بھروسا اور اعتماد حاصل ہوتا ہے۔ اِس سے قطعِ‌نظر کہ ہمیں کیسی مشکلات کا سامنا ہے ہمیں ۲۰۰۵ کیلئے اپنی سالانہ آیت کو یاد رکھنا چاہئے:‏ ”‏میری کمک [‏یہوواہ]‏ سے ہے۔“‏ (‏زبور ۱۲۱:‏۲‏)‏ براہِ‌مہربانی ہماری محبت اور نیک تمناؤں کا یقین رکھیں۔‏

آپکے بھائی،‏

یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں