خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از فروری ۱۴
گیت ۲۸
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ فروری ۱۵ مینارِنگہبانی اور جنوری-مارچ جاگو! پیش کرنے کیلئے آخری صفحہ کی تجاویز (اگر آپکے علاقے کیلئے موزوں ہیں) استعمال کریں۔ مختصراً بیان کریں کہ ان پیشکشوں کو مقامی علاقے کے مطابق کیسے ترتیب دیا جا سکتا ہے۔—جنوری ۲۰۰۵ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کو دیکھیں۔
۳۵ منٹ:”یسوع مسیح کی موت کی یادگار—اضافی کارگزاریوں کا وقت۔“a یہ حصہ خدمتی نگہبان پیش کریگا۔ اس ماہ امدادی پائنیر خدمت کرنے والوں کے ناموں کا اعلان کریں۔ میدانی خدمت کیلئے اضافی اجلاسوں کے بندوبست کی بابت بتائیں۔ سب کی حوصلہافزائی کریں کہ یسوع کی موت کی یادگار کے دنوں میں اپنی روحانی کارگزاریوں میں کسی نہ کسی طرح اضافہ کریں۔
گیت ۱۴ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از فروری ۲۱
گیت ۳
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔
۲۰ منٹ:”یہوواہ کی شفقت کے لئے شکرگزار ہوں۔“b یسوع مسیح کی موت کی یادگار منانے کی جگہ اور وقت کے علاوہ مقرر کے نام اور دیگر اہم تفصیلات کا اعلان کریں۔ پیراگراف ۴ پر گفتگو کرتے وقت، مظاہرہ پیش کریں کہ کیسے ایک مبشر اُس شخص کو یادگار پر آنے کی دعوت دیتا ہے جسے وہ باقاعدگی سے رسالے دیتا ہے۔ اگر ابھی تک یادگار کے سلسلے میں دعوتنامے مبشروں کو نہیں دئے گئے تو اجلاس کے بعد سب کیلئے دستیاب ہونے چاہئیں۔
۱۵ منٹ:”ترقیپسند بائبل مطالعے کرانا—حصہ ۶۔“c چار منٹ کا ایک مظاہرہ کرائیں جس میں ایک بائبل طالبعلم پوچھتا ہے کہ مسیح کی موت کی یادگار پر حاضر ہونے والے لوگوں میں سے کون علامتوں میں سے لیکر کھا پی سکتے ہیں۔ مطالعہ کرانے والا اُسے یہ سوال پوچھنے کیلئے شاباش دیتا ہے، سوال کو اپنے پاس لکھ لیتا ہے اور مطالعے کے بعد اس پر بات کرنے کا مشورہ دیتا ہے۔ مطالعہ کرانے والا مطالعے کے بعد طالبعلم کی توجہ ریزننگ بُک کے صفحہ ۲۶۷، ۲۶۸ پر اس سوال کے تحت پیش کئے جانے والے مواد پر دلاتا ہے، ”کون روٹی اور مے میں سے لیکر کھا پی سکتے ہیں؟“ وہ دونوں ملکر اسے پڑھتے ہیں اور پھر طالبعلم اپنے سوال کے واضح جواب کیلئے قدردانی کا اظہار کرتا ہے۔
گیت ۲۹ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از فروری ۲۸
گیت ۴۲
۱۵ منٹ: مقامی اعلانات اور حسابی رپورٹ۔ مبشروں کو فروری کی رپورٹ ڈالنے کے لئے یاددہانی کرائیں۔ آخری صفحہ کی تجاویز (اگر آپکے علاقے کے لئے موزوں ہیں) استعمال کرتے ہوئے مارچ ۱ کے مینارِنگہبانی یا پھر جنوری-مارچ کے جاگو! کی پیشکش کا مظاہرہ کرائیں۔ دیگر عملی پیشکشیں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔ پیشکشوں کے اختتام پر یہ دکھائیں کہ مبشر مارچ ۱۵ کے مینارِنگہبانی کے آخری صفحہ کو استعمال کرتے ہوئے صاحبِخانہ کو یسوع مسیح کی موت کی یادگار پر آنے کی دعوت دیتا ہے۔
۲۰ منٹ: کمزوروں کیلئے فکرمندی ظاہر کریں۔ (اعمال ۲۰:۳۵) ایک منٹ سے بھی کم کی تمہید کے بعد، جولائی ۱، ۲۰۰۴ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۱۷، ۱۸ پر پیراگراف ۱۲-۱۶ پر سوالاًجواباً مینارِنگہبانی کے مطالعہ کی طرح باتچیت کریں۔ ایک اچھے قاری سے پیراگراف کی پڑھائی کرائیں۔ اس بات پر توجہ دلائیں کہ ان معلومات کو یسوع مسیح کی موت کی یادگار اور خاص تقریر کے حوالے سے کیسے استعمال کِیا جا سکتا ہے۔
۱۰ منٹ:جاگتے رہو! بروشر پیش کریں۔ ایسی پیشکشوں کی بابت بیان کریں اور مظاہرے دکھائیں جنہیں ہم مارچ کے دوران اس بروشر کو پیش کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔ جنوری ۲۰۰۵ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمے میں دی گئی پیشکشوں یا مقامی علاقے کیلئے زیادہ مؤثر پیشکشیں استعمال کی جا سکتی ہیں۔
گیت ۵۱ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از مارچ ۷
گیت ۱۵
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ”یادگار کیلئے یاددہانیاں“ کے اہم نکات پر نظرثانی کریں۔
۱۵ منٹ: مقامی ضروریات۔
۲۰ منٹ:”خدمتگزاری میں رسالوں کا بھرپور استعمال کریں۔“d پیراگراف ۳ اور ۴ پر گفتگو کرتے وقت مواد کا مقامی اطلاق کریں۔ ایک یا دو ایسے مبشروں کا انٹرویو کریں جو کاروباری علاقوں، گلیکوچوں، عوامی مقامات یا غیررسمی گواہی دیتے وقت رسالے پیش کرنے میں کافی مہارت رکھتے ہیں۔ ان سے یہ بیان کرنے کی درخواست کریں کہ وہ ایسی صورتحال میں کیسے رسالے پیش کرتے ہیں۔ کسی ایک تجربے یا پیشکش کا مظاہرہ کرائیں۔
گیت ۱۹۵ اور اختتامی دُعا۔
[فٹنوٹ]
a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
c تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
d تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔