یہوواہ کی شفقت کیلئے شکرگزار ہوں
یسوع مسیح کی موت کی یادگار مارچ ۲۴ کو منائی جائیگی
۱. یہوواہ نے ہمارے لئے کیسے شفقت دکھائی ہے؟
۱ زبورنویس نے بیان کِیا: ”کاشکہ لوگ خداوند [یہوواہ] کی شفقت کی خاطر اور بنیآدم کیلئے اُسکے عجائب کی خاطر اُسکی ستایش کرتے!“ (زبور ۱۰۷:۸) خدا کی شفقت اپنے لوگوں کیلئے ہمدردی سے بڑھکر ہے۔ یہ بات ستائش کے اس الہامی اظہار سے واضح ہو جاتی ہے: ”اَے خداوند! [یہوواہ] تیری شفقت نے مجھے سنبھال لیا۔“ (زبور ۹۴:۱۸) یہوواہ نے اپنے اکلوتے بیٹے کو ہمارے لئے قربان کرکے اپنی غیرمعمولی شفقت کا اظہار کِیا ہے!—۱-یوح ۴:۹، ۱۰۔
۲. ہم یہوواہ کیلئے اپنی شکرگزاری کا اظہار کیسے کر سکتے ہیں؟
۲ یسوع مسیح کی موت کی یادگار کے دن کے قریب آنے کیساتھ ہم کیسے اپنے ”شفیق خدا“ کے شکرگزار ہو سکتے ہیں؟ (زبور ۵۹:۱۷) ہم سب کو زمین پر یسوع مسیح کی زمینی زندگی کے آخری دنوں پر غوروخوض کرنے کیلئے وقت نکالنا چاہئے۔ (زبور ۱۴۳:۵) اس سلسلے میں روزبروز کتابِمُقدس کی تحقیق کرنا—۲۰۰۵ میں مسیح کی موت کی یادگار کے سلسلے میں خاکہشُدہ خاص بائبل پڑھائی کے شیڈول کی پیروی کرنا مفید ہوگا۔ اگر ممکن ہو تو اضافی پڑھائی اور عظیمترین انسان کتاب کے ۱۱۲-۱۱۶ ابواب کے علاوہ بائبل پر مبنی دیگر مطبوعات سے تحقیق کریں۔ بائبل کے جو حصے آپ پڑھتے ہیں ان پر غوروخوض کریں۔ (۱-تیم ۴:۱۵) خدا کے کلام پر دُعائیہ غوروفکر نہ صرف ہمارے دل کو تقویت بخشتا ہے بلکہ یہوواہ کیلئے ہماری محبت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔—متی ۲۲:۳۷۔
۳، ۴. (ا) ہم لائبیریا کے بھائیوں کے نمونے کی نقل کیسے کر سکتے ہیں؟ (ب) آپ کن کو یسوع مسیح کی موت کی یادگار پر مدعو کرنا چاہتے ہیں؟
۳ دوسروں کو خدا کے شکرگزار ہونے کی تحریک دیں: پچھلے سال پوری دُنیا میں ۱،۶۷،۶۰،۶۰۷ افراد مسیح کی موت کی یادگار منانے کیلئے حاضر ہوئے تھے۔ لائبیریا کے ایک گاؤں میں، بھائیوں نے شہر کے ناظم کو ایک خط لکھا کہ وہ اُسکے شہر میں یسوع مسیح کے آخری کھانے کی یادگار منانا چاہتے ہیں۔ ناظم نے بھائیوں کو اس تقریب کیلئے مقامی فٹبال کا میدان استعمال کرنے کی اجازت دے دی اور اس تقریب کی بابت پورے علاقے میں اعلان کرکے لوگوں کو اس پر حاضر ہونے کی دعوت دی۔ اگرچہ اس گاؤں میں صرف پانچ مبشر تھے، توبھی یسوع مسیح کی موت کی یادگار پر ۶۳۶ لوگ حاضر تھے!
۴ اسی طرح، ہم بھی زیادہ سے زیادہ لوگوں کی ہمارے ساتھ مسیح کی موت کی یادگار منانے کیلئے مدد کرنا چاہتے ہیں۔ سب سے پہلے تو ان لوگوں کی فہرست تیار کریں جنہیں آپ دعوت دینا چاہتے ہیں۔ مارچ ۱۵ کے مینارِنگہبانی کے آخری صفحہ پر دئے جانے والے دعوتنامہ کو استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ اسکے علاوہ، مسیح کی موت کی یادگار پر حاضر ہونے کیلئے دعوتناموں کو بھی استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ ان پر اس یادگار کی تقریب کا وقت اور جگہ واضح طور پر تحریر کریں اور جس شخص کو آپ مدعو کرتے ہیں اُسے ایک دعوتنامہ دیجئے۔ مارچ ۲۴ کے قریب آنے پر ہر ایک کو یاددہانی کرانے کیلئے واپس جائیں اور اُنکے ساتھ بنائے جانے والے بندوبست کو پکا کریں۔
۵. ہم بائبل طالبعلموں کی اس یادگار پر حاضر ہونے کیلئے کیسے حوصلہافزائی کر سکتے ہیں؟
۵ ہم اُن بائبل طالبعلموں کی جو ابھی تک اجلاسوں پر حاضر نہیں ہوتے اس تقریب پر آنے اور اس سے فائدہ اُٹھانے کیلئے کیسے مدد کر سکتے ہیں؟ ہر مطالعے کے دوران اس یادگار کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کیلئے کچھ وقت صرف کریں۔ اس سلسلے میں آپ مارچ ۱۵، ۲۰۰۴ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۳-۷ اور ریزننگ بُک کے صفحہ ۲۶۶-۲۶۹ سے عمدہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
۶. یسوع مسیح کی موت کی یادگار پر حاضر ہونے والوں کا خیرمقدم کرنا کیوں اہم ہے؟
۶ آنے والوں کا پُرجوش استقبال کریں: یسوع مسیح کی موت کی یادگار پر آنے والے نئے اشخاص کے پاس جائیں اور انہیں خوشآمدید کہیں۔ (روم ۱۲:۱۳) جن لوگوں کو آپ نے مدعو کِیا ہے ان کیساتھ بیٹھنے کا بندوبست بنائیں اور اس بات کا یقین کر لیں کہ انکے پاس بائبل اور گیت کی کتاب موجود ہو۔ ہم سُست پڑ جانے والے بہنبھائیوں کا خاص استقبال کرنے کیلئے اُن سے ملیں گے جنہوں نے اس تقریب پر حاضر ہونے کیلئے بہت کوشش کی ہے۔ ہماری پُرمحبت فکرمندی اُنہیں دوبارہ کلیسیا کیساتھ باقاعدہ رفاقت رکھنے میں مدد دے سکتی ہے۔ (لو ۱۵:۳-۷) اس انتہائی مُقدس موقع پر، ہمارے ساتھ ملکر یہوواہ کی ”عجیب شفقت“ کے شکرگزار ہونے کیلئے دوسروں کو تحریک دینے کی پوری کوشش کریں۔—زبور ۳۱:۲۱۔