یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏05 ص.‏ 8
  • مجوزہ پیشکشیں استعمال کرنے کا طریقہ

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مجوزہ پیشکشیں استعمال کرنے کا طریقہ
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • ملتا جلتا مواد
  • رسالے کی پیشکش تیار کرنے کا طریقہ
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • حق پر گواہی دینے والے رسالے پیش کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • اگر یہ نتیجہ‌خیز ثابت ہوتی ہے تو اُسے استعمال کریں!‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏اپنی پیشکش خود بنائیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2016ء)‏
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
خدم 1/‏05 ص.‏ 8

مجوزہ پیشکشیں استعمال کرنے کا طریقہ

۱.‏ ہمیں مجوزہ پیشکشوں کو کیسا خیال کرنا چاہئے؟‏

۱ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں باقاعدگی کیساتھ ہمارے رسالوں، کتابوں اور کتابچوں کو پیش کرنے کیلئے پیشکشیں تجویز کی جاتی ہیں۔ منادی کرتے وقت ہمیں مجوزہ پیشکشوں کو لفظ بہ لفظ دُہرانے کی ضرورت نہیں۔ یہ صرف ایک خاکہ ہوتا ہے کہ ہم کسطرح بات کر سکتے ہیں۔ اگر ہم اپنے الفاظ میں پیشکش کو ڈھالتے ہیں تو ہم زیادہ کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ سادہ انداز میں گفتگو کرنا صاحبِ‌خانہ کیلئے اطمینان‌بخش ہونے کیساتھ ساتھ خلوص اور یقین کو ظاہر کریگا۔—‏۲-‏کر ۲:‏۱۷؛‏ ۱-‏تھس ۱:‏۵‏۔‏

۲.‏ اپنی پیشکشوں کو تیار کرتے ہوئے ہمیں مقامی رسم‌ورواج کا خیال کیوں رکھنا چاہئے؟‏

۲ اپنی پیشکشوں میں مطابقت پیدا کریں:‏ ہمارے مقامی رسم‌ورواج بڑی حد تک خوشخبری کی ہماری پیشکشوں پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ کیا آپ صاحبِ‌خانہ کو سلام کہنے اور انکا حال دریافت کرنے کے بعد اپنی پیشکش کے ذریعے بات شروع کرتے ہیں یا آپکے علاقے کے لوگ آپ سے فوراً مطلب کی بات کہنے کی توقع کرتے ہیں؟ ہر جگہ ایک جیسی صورتحال نہیں ہوتی اور بعض‌اوقات ہر بات ہر شخص کیلئے موزوں نہیں ہوتی۔ سوالات کے استعمال میں بھی سمجھ‌داری کی ضرورت ہوتی ہے۔ جو سوالات آپ بعض علاقوں میں پوچھ سکتے ہیں وہی دوسروں علاقوں میں پوچھنے سے لوگ بُرا منا سکتے ہیں۔ لہٰذا سمجھ‌داری سے کام لیتے ہوئے اپنی پیشکشیں مقامی لوگوں کے مطابق ڈھالیں۔‏

۳.‏ جن لوگوں کیساتھ ہم بات کرتے ہیں ہمیں اُنکے پس‌منظر اور نظریات کا خیال کیوں رکھنا چاہئے؟‏

۳ علاوہ‌ازیں، میدانی خدمت کی تیاری کرتے وقت ہمیں اپنے علاقے کے لوگوں کے پس‌منظر اور نظریات کا بھی خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ مثال کے طور پر، ایک کٹر کیتھولک کیساتھ متی ۶:‏۹، ۱۰ پر بات کرنے کا طریقہ اُس شخص سے مختلف ہوگا جو ”‏اَے ہمارے باپ“‏ کی دُعا سے ناواقف ہے۔ تھوڑی سی دُوراندیشی کیساتھ ہم اپنی پیشکشوں کو خدمتگزاری میں ملنے والے لوگوں کے مطابق ڈھالتے ہوئے دلکش بنا سکتے ہیں۔—‏۱-‏کر ۹:‏۲۰-‏۲۳‏۔‏

۴.‏ اچھی تیاری کیوں ضروری ہے؟‏

۴ اگر ہم مجوزہ پیشکش کو بالکل اُسی طرح استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں توبھی اچھی تیاری ضروری ہے۔ ہمیں اُس مضمون یا باب کو بغور پڑھنا چاہئے جسے ہم خدمتگزاری میں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور پھر اُن نکات کو نوٹ کرنا چاہئے جو دلچسپی پیدا کر سکتے ہیں۔ پھر انہیں اپنی پیشکش میں شامل کریں۔ اپنی کتابوں کی شاندار معلومات سے واقف ہونے کے بعد ہی ہم انہیں جوش کیساتھ پیش کر سکتے ہیں۔‏

۵.‏ ہمیں مختلف پیشکش کیوں تیار کرنی چاہئے اور ہم یہ کیسے کر سکتے ہیں؟‏

۵ دیگر طریقے:‏ کیا ہم صرف نمونے کی پیشکشوں میں دئے گئے طریقوں کو ہی استعمال کرنے کے پابند ہیں؟ ایسا نہیں ہے۔ اگر ہمیں دیگر طریقوں اور صحائف کو استعمال کرنا آسان لگتا ہے تو ہم ایسا کر سکتے ہیں۔ خاصکر رسالے پیش کرتے وقت اسکے پہلے صفحے کے مضمون کے علاوہ دیگر مضامین بھی دکھائیں جو آپکے علاقے کیلئے مفید ہیں۔ جب خدمتی اجلاس پر میدانی خدمت کی پیشکشوں کے مظاہرے پیش کئے جائیں تو اپنے مقامی علاقے کے لحاظ سے اچھے نتائج فراہم کرنے والی پیشکش کا مظاہرہ کرائیں۔ اسطرح خوشخبری کو مؤثر طریقے سے پیش کرنے میں تمام مبشروں کی مدد ہوگی۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں