یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏05 ص.‏ 7
  • سوالی بکس

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سوالی بکس
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • ملتا جلتا مواد
  • آفت کے بعد مدد کیسے کریں؟‏
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
  • ہم دوسروں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • برانچ کے دفتروں میں کیا کِیا جاتا ہے؟‏
    کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
  • کیا یہوواہ کے گواہ اِمدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہیں؟‏
    اکثر پوچھے جانے والے سوال
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
خدم 1/‏05 ص.‏ 7

سوالی بکس

▪ دوسرے ملکوں میں ضرورتمند بھائیوں کیلئے عطیات دینے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟‏

بعض‌اوقات ہمارے سننے میں آتا ہے کہ دوسرے ملکوں میں ہمارے بہن بھائیوں کو اذیت، قدرتی آفات یا دیگر مشکل حالتوں کی وجہ سے مالی طور پر مدد کی ضرورت ہے۔ کچھ بہن بھائیوں نے ایسے ممالک کے برانچ آفس کو براہِ‌راست فنڈز بھیجنے کی تحریک پاکر درخواست کی ہے کہ یہ رقم کسی شخص، کلیسیا یا تعمیراتی کام کیلئے استعمال کی جائے۔—‏۲-‏کر ۸:‏۱-‏۴‏۔‏

ایسی صورت میں اپنے ہم‌ایمانوں کے لئے پُرمحبت فکرمندی ظاہر کرنا واقعی قابلِ‌تعریف ہے۔ تاہم، اکثر ایسی ضرورت بھی ہوتی ہے جو عطیات دینے والوں کو معلوم نہیں ہوتی۔ بعض معاملات میں، عطیات بھیجنے والا جس کے لئے عطیہ بھیجنا چاہتا ہے اُس شخص کی پہلے ہی سے مدد کر دی گئی ہوتی ہے۔ بیشک، جب ہم اپنے مقامی برانچ آفس کو عالمگیر کام کے لئے، کنگڈم ہال فنڈ کے لئے یا قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے عطیات بھیجتے ہیں تو اس بات کا یقین رکھ سکتے ہیں کہ یہ رقم، عطیات دینے والے کی ہدایت کے مطابق استعمال کی جائیگی۔‏

تمام برانچ آفس کے بھائیوں کو اس بات کی اچھی طرح تربیت دی جاتی ہے کہ غیرمتوقع ضروریات پر فوراً توجہ دیں۔ برانچ آفس گورننگ باڈی کو تمام باتوں سے آگاہ رکھتا ہیں۔ اگر مزید مدد کی ضرورت ہے تو گورننگ باڈی قریبی برانچوں کے ذریعے یا براہِ‌راست ہیڈکوارٹرز سے عطیات بھیجنے کا بندوبست کرتی ہے۔—‏۲-‏کر ۸:‏۱۴، ۱۵‏۔‏

لہٰذا، عالمگیر کام، دوسرے ملکوں میں تعمیراتی کام یا قدرتی آفات سے متاثرین کی امداد کیلئے، تمام عطیات کو کلیسیا کے ذریعے یا براہِ‌راست اپنے ملک کے برانچ آفس کو بھیجے جانے چاہئیں۔ اسطرح، ”‏دیانتدار اور عقلمند نوکر“‏ گورننگ باڈی کے ذریعے قائم‌کردہ تنظیمی بندوبست کے ذریعے عالمی برادری کی ضروریات کو شائستگی اور قرینہ کیساتھ پورا کرتی ہے۔—‏متی ۲۴:‏۴۵-‏۴۷؛‏ ۱-‏کر ۱۴:‏۳۳،‏ ۴۰‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں