یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 9/‏04 ص.‏ 4
  • بائبل کا مؤثر استعمال کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • بائبل کا مؤثر استعمال کریں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏خدا کا کلام .‏ .‏ .‏ مؤثر ہے“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2017ء
  • کیا آپ اپنی خدمت کو پورا کر رہے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • رسالے کی پیشکش تیار کرنے کا طریقہ
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • حصہ ۳:‏ ترقی‌پسند بائبل مطالعے کرانا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
خدم 9/‏04 ص.‏ 4

بائبل کا مؤثر استعمال کریں

۱ اِس سے قطع‌نظر کہ ہم میدانی خدمت میں کونسی کتاب یا رسالہ پیش کرتے ہیں، دلچسپی دکھانے والے اشخاص کو بائبل سے سوچنے کی تحریک دینے والا صحیفہ پڑھ کر سنانا بہت مفید ہوتا ہے۔ (‏عبر ۴:‏۱۲‏)‏ کتاب یا رسالے میں استعمال ہونے والے صحیفے کا انتخاب کرنا اس پیشکش پر توجہ دلانے میں مؤثر ہوگا۔ بعض ممالک میں، پبلشروں نے کسی شخص سے بات کرتے یا گھرباگھر کی منادی کرتے وقت بائبل کو ہاتھ میں رکھنا مفید پایا ہے۔‏

۲ صحیفے سے آغاز کرنا:‏ بعض پبلشر اپنی بات‌چیت کا آغاز صاحبِ‌خانہ سے بائبل آیت کی بابت اُسکا نظریہ معلوم کرنے کیلئے ایک سادہ سا سوال پوچھنے سے کرتے ہیں اور پھر اس آیت کو اُس کیساتھ ملکر پڑھتے ہیں۔ اسطرح اُنکی توجہ فوری طور پر خدا کے کلام کی طرف جاتی ہے۔ کیا درج‌ذیل تعارفات میں سے کوئی آپکے علاقے کیلئے مفید ہو سکتا ہے؟‏

▪ ”‏اگر آپکے پاس ایسا کرنے کا اختیار ہوتا تو کیا آپ ایسی تبدیلیاں لاتے؟“‏ پڑھیں مکاشفہ ۲۱:‏۴‏۔‏

▪ ”‏ہمارا زمانہ اتنا بُرا کیوں ہے؟“‏ پڑھیں ۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱-‏۵‏۔‏

▪ ”‏آپکے خیال میں اگر تمام لوگ اس مشورت پر عمل کریں تو کیا ہمارے معاشرے میں بہتری آ سکتی ہے؟“‏ پڑھیں متی ۷:‏۱۲‏۔‏

▪ آپکے خیال میں کیا آپکے بچے ان حالتوں سے لطف‌اندوز ہونگے جنکا یہاں ذکر کِیا گیا ہے؟“‏ پڑھیں زبور ۳۷:‏۱۰، ۱۱‏۔‏

▪ آپکے خیال میں کیا وہ دن آئیگا جب اِن الفاظ کی تکمیل ہوگی؟“‏ پڑھیں یسعیاہ ۳۳:‏۲۴‏۔‏

▪ ”‏کیا آپ حکومت کی اُس تبدیلی سے واقف ہیں جسکا یہاں ذکر کِیا گیا ہے؟“‏ پڑھیں دانی‌ایل ۲:‏۴۴‏۔‏

▪ ”‏کیا آپ نے کبھی خدا سے یہ سوال پوچھنے کی خواہش کی تھی؟“‏ پڑھیں ایوب ۲۱:‏۷‏۔‏

▪ ”‏کیا اپنے مُردہ عزیزوں سے پھر ملنا ممکن ہے؟“‏ پڑھیں یوحنا ۵:‏۲۸، ۲۹‏۔‏

▪ ”‏کیا مُردے جانتے ہیں کہ زندہ کیا کچھ کر رہے ہیں؟“‏ پڑھیں واعظ ۹:‏۵‏۔‏

۳ واضح کریں، سمجھائیں اور اطلاق کریں:‏ جب ایک شخص آپکی بات سننے کیلئے تیار ہے تو جلدی سے بات کو ختم نہ کریں۔ آپ نے جو صحیفہ پڑھا ہے اسے واضح کرنے، سمجھانے اور اسکا اطلاق کرنے کیلئے وقت لیں تاکہ وہ شخص پڑھی جانے والی آیت کو اچھی طرح سمجھ سکے۔ (‏نحم ۸:‏۸‏)‏ جب لوگ خدا کے کلام کی تعلیمات کو سمجھتے اور قبول کرتے ہیں تو یہ اُنکی زندگیوں میں شاندار تبدیلیاں لانے کا باعث بن سکتا ہے۔—‏۱-‏تھس ۲:‏۱۳‏۔‏

۴ لوگوں کی دلچسپی اُبھارنے کیلئے بائبل کا مؤثر استعمال کرتے رہیں۔ واپسی ملاقات کرتے وقت بھی آپ یہی طریقہ استعمال کر سکتے ہیں:‏ (‏۱)‏ ایک موزوں صحیفے کا انتخاب کریں۔ (‏۲)‏ پڑھے جانے والے صحیفے کی بابت سادہ سا نظریاتی سوال پوچھیں۔ اس کے بعد آیت پڑھیں۔ (‏۳)‏ وضاحت کریں، سمجھائیں اور اسکا اطلاق کریں۔ ہر ملاقات پر خدا کی بابت اس شخص کے علم میں اضافہ کریں۔ جلد ہی آپ ایک بائبل مطالعہ شروع کرنے کے قابل ہونگے!‏

‏[‏مطالعے کے سوالات]‏

۱.‏ میدانی خدمت کی تیاری کے سلسلے میں آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

۲.‏ (‏ا)‏ ہم بات‌چیت کا آغاز ایک صحیفے سے کیسے کر سکتے ہیں؟ (‏ب)‏ کونسے صحیفائی موضوعات آپکے علاقے کے لوگوں کیلئے دلچسپ ہونگے؟‏

۳.‏ جو بائبل آیات ہم پڑھتے ہیں انہیں سمجھنے کیلئے ہم لوگوں کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟‏

۴.‏ ہم واپسی ملاقات پر بائبل کا مؤثر استعمال کیسے کر سکتے ہیں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں