سرکٹ اسمبلی کا اعادہ
یہ مواد ۲۰۰۵ کے خدمتی سال کے سرکٹ اسمبلی پروگرام کا قبلازوقت احاطہ اور اعادہ کرنے کیلئے استعمال کِیا جائیگا۔ اس ضمیمے کے صفحہ ۴ کا مضمون ”اسمبلی پروگرام کا اعادہ کرنے کا نیا طریقۂکار“ بیان کرتا ہے کہ یہ اعادہ کیسے کِیا جائیگا۔ اعادہ کرنے کیلئے وقت کو اسطرح تقسیم کر لیں کہ تمام سوالات پر غور کِیا جا سکے۔ اعادے کو اس بات پر توجہ دلانی چاہئے کہ ہم پیش کی جانے والی معلومات کا اطلاق کیسے کر سکتے ہیں۔
پہلے دن کا صبح [یا بعدازدوپہر] کا سیشن
۱. کیا چیز ہمیں خدائی حکمت حاصل کرنے میں مدد دیگی؟
۲. سرکٹ کے بہن بھائیوں نے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک خوشخبری پہنچانے کیلئے کیا کوشش کی ہے؟
پہلے دن کا بعدازدوپہر [یا شام] کا سیشن
۳. مسیحیوں کیلئے باطنی پاکیزگی کیوں ضروری ہے؟ یہ ہم سے کیا کرنے کا تقاضا کرتی ہے؟
۴. ہم اپنے بھائیوں کیساتھ صلح سے کیسے رہ سکتے ہیں؟
۵. معقولیت کیا ہے اور ہم اپنے وقت کے استعمال میں اسکا مظاہرہ کیسے کر سکتے ہیں؟
۶. ساؤل اور نوح کی مثال سے ہم کیا سیکھتے ہیں؟ نیز ہم کن طریقوں سے یہ ظاہر کر سکتے ہیں کہ ہم ”تربیتپذیر“ ہیں؟ (یعقو ۳:۱۷)
۷. مسیحی دوہری زندگی گزارنے سے کیسے بچ سکتے ہیں؟
۸. ہم خدائی حکمت کی بابت بیان کرتے ہوئے پولس کے نمونے کی نقل کیسے کر سکتے ہیں؟
دوسرے دن کا صبح کا سیشن
۹. ہم اپنی کارگزاریوں کا انتخاب کرتے وقت کیسے محتاط رہ سکتے ہیں اور کیا چیز ہمیں ایسا کرنے میں مدد دیگی؟
۱۰. سرکٹ کے بہن بھائی باقاعدہ اجلاسوں پر حاضر ہونے کیلئے کیا کر رہے ہیں اور ایسا کرنے سے اُنہوں نے کیسے فائدہ اُٹھایا ہے؟
۱۱. خاندان کے سردار کیسے اپنے گھرانوں کی تعمیر کر سکتے ہیں؟
۱۲. ہماری توجہ سرکٹ کی کن ضروریات پر دلائی گئی تھی؟
دوسرے دن کا بعدازدوپہر کا سیشن
۱۳. جیسےکہ عوامی تقریر میں بیان کِیا گیا، عالمِبالا کی حکمت نے راستی کے کونسے کاموں کو فروغ دیا ہے؟
۱۴. اپنی ذات پر یا ایسے لوگوں پر بھروسا کرنا کیوں حماقت ہے جو الہٰی حکمت سے راہنمائی حاصل نہیں کرتے؟ ہمیں کن حلقوں میں احتیاط برتنے کی ضرورت ہے؟
۱۵. الہٰی حکمت ہمیں کن غلطیوں سے بچاتی ہے؟
۱۶. ہمیں سرکٹ اسمبلی پروگرام میں فراہمکردہ مشورت کا اطلاق کیوں کرنا چاہئے؟