اسمبلی پروگرام کا اعادہ کرنے کا نیا طریقۂکار
شیطان کی دُنیا کے بد سے بدتر ہو جانے کے ساتھ ساتھ یہوواہ ہمیں تربیت دیتا ہے کہ ”بیدینی اور دُنیوی خواہشوں کا انکار کرکے اس موجودہ جہان میں پرہیزگاری اور راستبازی اور دینداری کے ساتھ زندگی گذاریں۔“ (طط ۲:۱۲) ”دیانتدار اور عقلمند نوکر“ کے ذریعے یہوواہ کی فراہمیوں میں سرکٹ اسمبلی اور سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام شامل ہیں۔ (متی ۲۴:۴۵) یہ روحانی اجتماع ہمارے لئے کتنے تقویتبخش ثابت ہو سکتے ہیں!
فراہمکردہ ہدایات کو یاد رکھنے اور عمل میں لانے کے سلسلے میں ہماری مدد کرنے کے لئے ان اسمبلی پروگرام کا اعادہ کرنے کے لئے ۲۰۰۵ کے خدمتی سال کے دوران ایک نیا طریقۂکار استعمال کِیا جائے گا۔ اس ضمیمے کے صفحہ ۵، ۶ پر ایسے مضامین شائع کئے گئے ہیں جو پروگرام میں پیش کئے جانے والے مواد کا قبلازوقت احاطہ کرنے کے ساتھ ساتھ ہر اسمبلی پروگرام کے لئے اعادے کے سوالات پیش کریں گے۔ کلیسیائیں اسمبلیوں پر حاضر ہونے سے تھوڑا عرصہ پہلے اور بعد میں خدمتی اجلاسوں پر اِن معلومات پر غوروفکر کریں گی۔ اس کا بندوبست کیسے کِیا جائے گا؟
کلیسیا کے سرکٹ اسمبلی پر حاضر ہونے سے ایک یا دو ہفتے پہلے پروگرام کے لئے سامعین کے اشتیاق کو بڑھانے کے لئے خدمتی اجلاس پر مضمون ”نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام“ پر مبنی دس منٹ کی تقریر پیش کی جائے گی۔ مقرر اعادے کے سوالات پر بھی توجہ دلائے گا اور سب کی حوصلہافزائی کرے گا کہ اسمبلی کے بعد کے ہفتوں میں ہونے والے اعادے کی تیاری کے لئے نوٹس ضرور لیں۔
اسمبلی کے چند ہفتے بعد، خدمتی اجلاس میں ۱۵ منٹ کے لئے اسمبلی پروگرام کے پہلے دن کا اعادہ کِیا جائے گا۔ اس سے اگلے ہفتے، ۱۵ منٹ کے لئے پروگرام کے اگلے دن کا اعادہ کِیا جائے گا۔ اس ضمیمے میں فراہمکردہ اعادے کے سوال ان مباحثوں کی بنیاد ہوں گے۔ اعادے کو معلومات کی عملی افادیت پر توجہ مرتکز رکھنی چاہئے۔ اعادے کے ان حصوں پر غور کرنے کے لئے بزرگ خدمتی اجلاس کے دیگر حصوں کو مختصر یا بعد کے کسی وقت کے لئے ترتیب دے سکتے ہیں۔
سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام کے سلسلے میں بھی اسی طریقۂکار کو عمل میں لایا جائے گا، اس کے علاوہ پورے پروگرام کا اعادہ کرنے کے لئے ۱۵ منٹ کا ایک حصہ پیش کِیا جائے گا۔ ہم سب کو چاہئے کہ اس ضمیمے کو سنبھال کر رکھیں تاکہ یہوواہ کی طرف سے فراہمکردہ عمدہ ہدایات سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کے لئے اسے استعمال کر سکیں۔—یسع ۴۸:۱۷، ۱۸۔