نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام
ان ’بُرے دنوں‘ میں ہمیں یہوواہ کی مقبولیت حاصل کرنے اور اسے برقرار رکھنے کیلئے خدائی حکمت درکار ہے۔ (۲-تیم ۳:۱) سن ۲۰۰۵ کے خدمتی سال کا سرکٹ اسمبلی پروگرام عملی مشورت اور حوصلہافزائی فراہم کریگا۔ اسکا عنوان ”عالمِبالا کی حکمت کے ذریعے راہنمائی پانا“ ہوگا۔—یعقو ۳:۱۷۔
پہلے مجلسِمذاکرہ کا عنوان ”اپنی زندگی میں ’عالمِبالا کی حکمت‘ ظاہر کرنا“ یہ سمجھنے میں ہماری مدد کریگا کہ پاک، ملنسار، حلیم اور تربیتپذیر ہونے کا کیا مطلب ہے۔ اسکے بعد سرکٹ اوورسئیر آسمانی حکمت کے تین دیگر پہلوؤں پر توجہ دلائیگا۔ ڈسٹرکٹ اوورسئیر اس بیان کیساتھ پہلے دن کا اختتام کریگا کہ کیسے مسیحی خادم ”اَنپڑھ اور ناواقف“ ہونے کے باوجود خدا کی حکمت بیان کرنے کیلئے لیس ہیں۔—اعما ۴:۱۳۔
دوسرے دن ایک مجلسِمذاکرہ بعنوان ”حوصلہافزا باتوں کی جستجو میں رہیں“ ہمیں روحانی طور پر کمزور بنانے والی باتوں کو پہچاننے اور ان سے بچنے میں مدد دیگا۔ یہ ہم پر ظاہر کریگا کہ ہم کلیسیائی اجلاسوں میں، میدانی خدمتگزاری میں اور خاندانی دائرے میں دوسروں کو کیسے مضبوط کر سکتے ہیں۔ عوامی تقریر ”خدائی حکمت ہمیں کیسے فائدہ بخشتی ہے“ ان فوائد کیلئے ہماری قدردانی کو بڑھائیگی جو ہم اپنی زندگیوں میں الہٰی اصولوں کا اطلاق کرنے سے حاصل کرتے ہیں۔ اختتامی تقریر ”الہٰی حکمت کے مطابق عمل کرنا ہماری حفاظت کرتا ہے“ ان آخری ایّام میں حکمت کیلئے یہوواہ کی طرف رجوع کرنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کریگا۔
ہر اسمبلی کی خاص بات نئے شاگردوں کا بپتسمہ ہوتا ہے۔ مسیحی خدمتی سکول اور اس ہفتے کا مینارِنگہبانی کا مطالعہ پروگرام میں شامل ہوگا۔ یہوواہ چاہتا ہے کہ ہم سب اُس حکمت سے فائدہ اُٹھائیں جو وہ فراہم کرتا ہے۔ ہم اس مشورت اور حوصلہافزائی سے روحانی طور پر استفادہ کرینگے جو ہمارے سرکٹ اسمبلی پروگرام پر ہماری منتظر ہے۔—امثا ۳:۱۳-۱۸۔