یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏04 ص.‏ 1
  • حصہ ۲:‏ ترقی‌پسند بائبل مطالعے کرانا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • حصہ ۲:‏ ترقی‌پسند بائبل مطالعے کرانا
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
  • ملتا جلتا مواد
  • حصہ ۴:‏ ترقی‌پسند بائبل مطالعے کرانا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
  • ترقی‌پسند بائبل مطالعے کرانا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • دوسروں کو تعلیم دینے کے لئے اچھی تیاری کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • جس طرح علم کی کتاب کے ذریعے شاگرد بنائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
خدم 8/‏04 ص.‏ 1

حصہ ۲:‏ ترقی‌پسند بائبل مطالعے کرانا

مطالعہ کرانے کیلئے تیاری کرنا

۱ بائبل مطالعے کو مؤثر انداز میں تعلیم دینے کے لئے محض مواد پر گفتگو کرنا اور حوالہ‌شُدہ صحائف کو دیکھنا کافی نہیں ہے۔ ہمیں معلومات کو ایسے طریقے سے پیش کرنے کی ضرورت ہے جو طالبعلم کے دل پر اثر کرے۔ اس کے لئے طالبعلم کو ذہن میں رکھ کر تیاری کریں۔—‏امثا ۱۵:‏۲۸‏۔‏

۲ کیسے تیاری کریں:‏ سب سے پہلے اُس شخص اور اُسکی ضروریات کی بابت یہوواہ سے دُعا کریں۔ یہوواہ سے درخواست کریں کہ وہ آپکو طالبعلم کے دل تک پہنچنے میں مدد دے۔ (‏کل ۱:‏۹، ۱۰‏)‏ موضوع کو واضح طور پر سمجھنے کیلئے باب یا سبق کے عنوان، ذیلی عنوان اور دیگر بصری اشیا پر غور کریں۔ خود سے پوچھیں، ’‏اس مواد کا خاص مقصد کیا ہے؟‘‏ یہ آپکو مطالعے کے دوران خاص نکات کو نمایاں کرنے میں مدد دیگا۔‏

۳ ایک ایک پیراگراف کرکے سارے مواد کا اعادہ کریں۔ شائع‌شُدہ سوالات کے جواب تلاش کریں اور خاص الفاظ اور جزوِجملہ کو خط‌کشیدہ کر لیں۔ غور کریں کہ پیش‌کردہ صحائف پیراگراف کے خاص نکات سے کیسے جڑے ہوئے ہیں اور پھر اس بات کا تعیّن کریں کہ آپ مطالعے کے دوران کونسے صحائف کو پڑھیں گے۔ کتاب کے حاشیہ میں مختصر نوٹس لکھ لینا مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ طالبعلم کو یہ بات واضح طور پر نظر آنی چاہئے کہ جوکچھ وہ سیکھ رہا ہے وہ خدا کے کلام سے ہے۔—‏۱-‏تھس ۲:‏۱۳‏۔‏

۴ سبق کو طالبعلم کی ضرورت کے مطابق ترتیب دیں:‏ اس کے بعد سبق کو طالبعلم کو ذہن میں رکھ کر پڑھیں۔ یہ تصور کرنے کی کوشش کریں کہ اُسے کونسے سوال اور نکات سمجھنا یا قبول کرنا مشکل لگے گا۔ خود سے پوچھیں:‏ ’‏روحانی ترقی کرنے کیلئے اُسے کیا سمجھنے یا کس نکتے پر کام کرنے کی ضرورت ہے؟ مَیں اُسکے دل تک کیسے پہنچ سکتا ہوں؟‘‏ پھر اپنی تعلیم کو اسکی مطابقت میں پیش کریں۔ بعض‌اوقات ہو سکتا ہے کہ طالبعلم کو مختلف سوالات کے جواب دینے یا کسی خاص نکتے یا صحیفے کی وضاحت کرنے کیلئے آپکو ایک تمثیل یا وضاحت تیار کرنے کی ضرورت پڑے۔ (‏نحم ۸:‏۸‏)‏ لیکن ایسی اضافی معلومات پیش کرنے سے گریز کریں جو موضوع سے تعلق نہیں رکھتی۔ مطالعے کے اختتام پر مختصر اعادہ خاص نکات کو یاد رکھنے میں مدد دیگا۔‏

۵ جب نئے لوگ یہوواہ کی ستایش میں راستبازی کے پھل پیدا کرتے ہیں تو ہم کتنے خوش ہوتے ہیں!‏ (‏فل ۱:‏۱۱‏)‏ اُنہیں اس نشانے تک پہنچنے میں مدد دینے کیلئے جب آپ مطالعہ کراتے ہیں تو اچھی تیاری کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں