خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از اگست ۹
گیت ۵۷
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات اور ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ اگر صفحہ ۸ کی تجاویز آپکی کلیسیا کے علاقے کیلئے موزوں ہیں تو انہیں اگست ۱۵ کے مینارِنگہبانی اور اگست ۲۲ کے اویک! کو پیش کرنے کیلئے استعمال کریں۔ دیگر پیشکشیں بھی استعمال ہو سکتی ہیں۔ عطیات کے انتظامات کا ذکر کریں۔ اگلے ہفتے تقاضا بروشر لانے کی بابت یاددہانی کرائیں۔
۱۵ منٹ:”برداشت کا اَجر ملتا ہے۔“a دسمبر ۱۵، ۲۰۰۰ کے مینارِنگہبانی صفحہ ۲۲، ۲۳ پیراگراف ۱۵-۱۸ سے مختصر تبصرہجات شامل کریں۔
۲۰ منٹ: بائبل مطالعے شروع کرنے کے لئے اشتہارات کا استعمال کرنا۔ نومبر ۲۰۰۱ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری پر مبنی تقریر اور سامعین سے باتچیت۔ اس بات کو نمایاں کریں کہ ہم ہر طالبعلم کے حالات کے مطابق ردوبدل کرنے کیلئے رضامند ہیں جیساکہ پیراگراف ۵ میں بیان کِیا گیا ہے۔ پیراگراف ۸ تا ۱۰ پر مبنی ایک یا دو مختصر مظاہرے شامل کریں۔ اگر مقامی طور پر کوئی اَور رسائی مؤثر ثابت ہوتی ہے تو اس پیشکش کی وضاحت کریں اور اسکا مظاہرہ کرائیں۔ سامعین کو تجربات بیان کرنے کی دعوت دیں جو انہیں اشتہار کیا آپ بائبل کی بابت مزید جاننا چاہینگے؟ استعمال کرتے وقت حاصل ہوئے تھے۔
گیت ۸۱ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اگست ۱۶
گیت ۱۸۷
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔
۱۵ منٹ: اپنے بچوں کے دلوں میں سچائی کو نقش کریں۔ خاندانی خوشی کی کتاب کے صفحہ ۵۵-۵۹ پر مبنی تقریر۔ مواد کا عملی اطلاق کرتے ہوئے ان چار طریقوں پر باتچیت کریں جن پر عمل کرنے سے والدین یہوواہ کیساتھ ذاتی رشتہ قائم کرنے میں اپنے بچوں کی مدد کر سکتے ہیں۔
۲۰ منٹ: ”ترقیپسند بائبل مطالعے کرانا—حصہ ۲۔“b پانچ منٹ کا مظاہرہ شامل کریں۔ ایک پبلشر ایک بزرگ سے پوچھتا ہے کہ کیسے ایک بائبل مطالعہ کی ترقی کرنے میں مدد کی جا سکتی ہے۔ بزرگ مطالعے کے دوران غیراہم تفصیلات اور ضمنی نکات پر دیر تک باتچیت کرنے کے خطرے کا ذکر کرتا ہے۔ تقاضا بروشر کے سبق نمبر ۹ کو استعمال کرتے ہوئے وہ پبلشر پر ظاہر کرتا ہے کہ کیسے (۱)مواد میں اہم نکات پر توجہ دی جائے، (۲)مؤثر طور پر حوالہشُدہ صحائف کو استعمال کِیا جائے اور (۳)طالبعلم کی ضرورت کے مطابق بنایا جائے۔ وہ ہر مرتبہ مطالعہ کرانے کیلئے اچھی تیاری کی ضرورت کو بالخصوص نمایاں کرتا ہے۔
گیت ۸۸ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اگست ۲۳
گیت ۳۳
۱۵ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔ مظاہرہ پیش کریں کہ کیسے ستمبر ۱ کا مینارِنگہبانی اور ستمبر ۸ کا اویک! پیش کِیا جا سکتا ہے۔ ایک پیشکش میں سکول ٹیچر کو گواہی دینے کا مظاہرہ پیش کریں۔
۱۰ منٹ: ”اسمبلی پروگرام کا اعادہ کرنے کا نیا طریقۂکار۔“ صفحہ ۴ کے مضمون پر مبنی تقریر اور سامعین سے باتچیت۔ اگر سرکٹ اسمبلی اور سپیشل اسمبلی ڈے کی تاریخیں ٹھہرائی جا چکی ہیں تو انکی بابت بتائیں۔ جو بپتسمہ لینا چاہتے ہیں انہیں صدارتی نگہبان کو پہلے سے بتا دینا چاہئے۔
۲۰ منٹ: ستمبر کے دوران خاندانی خوشی کی کتاب پیش کرنا۔ تقریر اور مظاہرہ۔ کتاب کے مضامین کا ایک جائزہ پیش کریں اور خاص نکات کو نمایاں کریں جو مقامی علاقے میں لوگوں کی توجہ حاصل کر سکتے ہیں۔ ایک سادہ پیشکش کا ذکر کریں جو بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ کتابچے یا ہماری بادشاہتی خدمتگزاری، خاندانی خوشی کتاب سے ایک صحیفے اور ایک نکتے یا باب پر مشتمل ہو۔ ایک لائق پبلشر سے پیشکش کا مظاہرہ کرائیں۔
گیت ۱۲۰ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اگست ۳۰
گیت ۲۸
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ پبلشروں کو اگست کے مہینے کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔
۱۵ منٹ:”منسٹریل ٹریننگ سکول—کارگزاری کا ایک وسیع دروازہ۔“ تقریر اور سامعین کیساتھ باتچیت۔ سن ۲۰۰۴ ائیربُک صفحہ ۲۳۹ تا ۲۴۰ کے تبصرہجات شامل کریں۔ سرکٹ اسمبلی پر منسٹریل ٹریننگ سکول سے تربیت حاصل کرنے میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے منعقد کئے جانے والے اجلاس کے بارے میں بتائیں۔ اس اجلاس پر حاضر ہونے کے اہل اشخاص کی حوصلہافزائی کریں۔
۲۰ منٹ: کیا آپ نے فائدہ اُٹھایا ہے؟ سامعین سے باتچیت۔ گزشتہ خدمتی سال کے دوران ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں پیش کی جانے والی تجاویز پر غور کریں: میدانی خدمت کیلئے اپنے تعارف کو ترتیبوار لکھ لیں۔ (کےایم ۰۳/۱۰ ص. ۱۲) ذاتی طور پر واضح اور دل سے تعریف کریں۔ (کےایم ۰۳/۱۱ ص. ۱) اس وقت گواہی دیں جب لوگوں کے گھر پر ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ (کےایم ۰۳/۱۲ ص. ۱) بائبل پڑھائی، اجلاس کی تیاری اور میدانی خدمتگزاری کیلئے تیاری کی خاطر وقت ٹھہرائیں۔ (کےایم ۰۴/۱ ص. ۱) ذاتی مطالعہ اور بائبل پڑھائی کرتے وقت ”گُڈ لینڈ“ بروشر کا استعمال کریں۔ (کےایم ۰۴/۳ ص. ۲) پوری بائبل پڑھنے کا نشانہ قائم کریں۔ (کےایم ۰۴/۴ ص. ۱) کاروباری علاقے میں گواہی دیں۔ (کےایم ۰۴/۷ ص. ۴) بائبل مطالعے شروع کرنے کیلئے اشتہارات کا استعمال کریں۔ (کےایم ۰۴/۸ ص. ۲) سامعین کو ان تجاویز کو استعمال کرنے سے حاصل ہونے والے فوائد بیان کرنے کی دعوت دیں۔
گیت ۱۳۵ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از ستمبر ۶
گیت ۱۹۵
۵ منٹ: مقامی اعلانات۔
۱۵ منٹ: مقامی ضروریات۔
۲۵ منٹ:”پائنیر جذبہ ظاہر کریں۔“c ایک یا دو پائنیروں کا انٹرویو لیں۔ ان سے تبصرہ کرائیں کہ کیسے والدین، بزرگوں یا دیگر اشخاص کے تجربے نے کُلوقتی خدمت کو اختیار کرنے کیلئے انکی حوصلہافزائی کی۔
گیت ۱۴۳ اور اختتامی دُعا۔
[فٹنوٹ]
a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
c تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔