برداشت کا اَجر ملتا ہے
۱ ”صبر سے تُم اپنی جانیں بچائے رکھو گے۔“ (لو ۲۱:۱۹) یہ الفاظ جو یسوع کی ”دُنیا کے آخر“ کی بابت پیشینگوئی کا حصہ ہیں جو اِس بات کو واضح کرتے ہیں کہ اپنی راستی پر قائم رہنے کیلئے ہمیں بہت سی آزمائشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ لیکن یہوواہ کی مدد سے ہم سب ”آخر تک برداشت“ کرتے ہوئے ’نجات پا سکتے ہیں۔‘—متی ۲۴:۳، ۱۳؛ فل ۴:۱۳۔
۲ اذیت، صحت کے مسائل، مالی مشکلات اور جذباتی دباؤ ہر دن کو ہمارے لئے مشکل بنا سکتے ہیں۔ تاہم، ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہئے کہ شیطان یہوواہ کیلئے ہماری وفاداری کو توڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہر دن اپنے آسمانی باپ کے وفادار رہنا شیطان کے لگائے گئے الزام کا مُنہتوڑ جواب فراہم کرتا ہے۔ یہ جاننا کسقدر تسلیبخش ہے کہ آزمائش کے تحت ہمارے ”آنسو“ رائیگاں نہیں جاتے! وہ یہوواہ کی نظر میں قیمتی ہیں اور ہماری وفاداری اُسکے دل کو شاد کرتی ہے!—زبور ۵۶:۸؛ امثا ۲۷:۱۱۔
۳ آزمائشوں کے ذریعے بہتری لانا: مصیبت ہمارے ایمان یا شخصیت کے اندر تکبر یا بےصبری جیسے نقائص کی نشاندہی کر سکتی ہے۔ آزمائشوں کو غیرصحیفائی طریقوں سے ختم کرنے کی بجائے ہمیں خدا کے کلام کی اس مشورت پر دھیان دینا چاہئے ”صبر کو اپنا پورا کام کرنے دو۔“ مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیوں ایسا کرنے دیں؟ وفاداری کیساتھ آزمائشوں کی برداشت کرنا ہمیں ”پورے اور کامل ہو“ جانے میں مدد دیگا۔ (یعقو ۱:۲-۴) برداشت ہمیں معقولیت، ہمدردی اور رحم جیسی قابلِقدر خوبیاں پیدا کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔—روم ۱۲:۱۵۔
۴ آزمایا ہوا ایمان: جب ہم آزمائشوں کی برداشت کرتے ہیں تو ہمارا ایمان آزمودہ ہو جاتا ہے اور خدا کی نظروں میں اسکی اہمیت بہت بڑھ جاتی ہے۔ (۱-پطر ۱:۶، ۷) ایسا ایمان ہمیں مستقبل میں آزمائشوں کا مقابلہ کرنے کے قابل بناتا ہے۔ علاوہازیں، ہم خدا کی پسندیدگی کو محسوس کر سکتے ہیں اور اس سے ہماری اُمید کو تقویت ملتی ہے اور ہماری اُمید مزید حقیقی بن جاتی ہے۔—روم ۵:۳-۵۔
۵ برداشت کے بہترین اَجر کا یعقوب ۱:۱۲ میں اسطرح ذکر کِیا گیا ہے: ”مبارک وہ شخص ہے جو آزمایش کی برداشت کرتا ہے کیونکہ جب مقبول ٹھہرا تو زندگی کا وہ تاج حاصل کریگا۔“ پس ہمیں اس اعتماد کیساتھ یہوواہ کیلئے اپنی وفاداری میں ثابتقدم رہنا چاہئے کہ وہ ”اپنے محبت کرنے والوں“ کو بہت زیادہ اَجر دیگا۔