اپنے کلیسیائی کتابی مطالعہ کے نگہبان کیساتھ کام کریں
۱ ہم میں سے ہر ایک کلیسیائی کتابی مطالعہ سے فائدہ اُٹھاتا ہے۔ پچھلے مہینے ہم نے اُس کردار کے بارے میں بات کی تھی جو کلیسیائی کتابی مطالعہ کا نگہبان انجام دیتا ہے۔ مگر ہم اُس کے ساتھ کیسے کام کر سکتے ہیں؟ ایسا کرنے سے ہم اپنے آپ کو اور اپنے بھائیوں کو کیسے فائدہ پہنچا سکتے ہیں؟
۲ ہر کتابی مطالعہ پر حاضر ہوں: کتابی مطالعے کے گروپ چھوٹے ہوتے ہیں اِس لئے آپ کا حاضر ہونا اہم ہے۔ آپ باقاعدگی سے ہر ہفتے حاضر ہونے کا ارادہ بنائیں۔ وقت سے پہلے آ کر اجلاس کو بغیر کسی خلل کے شروع کِیا جا سکتا ہے جس میں سب کا فائدہ ہے۔—۱-کر ۱۴:۴۰۔
۳ حوصلہافزا تبصرے: اچھی طرح سے تیاری کرنے میں حوصلہافزا تبصرے دینا بھی شامل ہے۔ ایسا کرتے وقت یاد رکھیں کہ آپ کے تبصروں کو صرف ایک خیال پر محدود ہونا چاہئے تاکہ دوسرے بھی تبصرہ دے سکیں۔ اسکے علاوہ پورے پیراگراف کا خلاصہ دینا اچھا نہیں ہے۔ اگر مواد میں کوئی خیال آپکے جذبات کو ہلاتا ہے تو آپ اِسکا ذکر ضرور کیجئے۔ اِسطرح باتچیت سب لوگوں کیلئے دلچسپ بن جائے گی۔—۱-پطر ۴:۱۰۔
۴ شاید آپ کو گروپ میں پیراگراف پڑھنے کا شرف حاصل ہو۔ اِس تفویض کو اچھی طرح سے پورا کرنے کیلئے تیاری بہت ضروری ہے۔ جب مواد اچھی طرح سے پڑھا جاتا ہے تو مطالعہ سب کیلئے زیادہ دلچسپ اور فائدہمند بن جاتا ہے۔—۱-تیم ۴:۱۳۔
۵ گروپ کے طور پر گواہی دینا: جہاں کتابی مطالعہ منعقد ہوتا ہے وہاں اکثر میدانی خدمت کے بندوبست بھی ہوتے ہیں۔ جب آپ اِن انتظامات کی حمایت کرتے ہیں تو آپ اصل میں نگہبان کیساتھ کام کرتے ہیں اور وہ منادی میں اچھا نمونہ قائم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ آپ اِن انتظامات کو اپنے بھائیوں کیساتھ قریبی رشتہ قائم کرنے اور اُنکی حوصلہافزائی کرنے کا بہترین موقع خیال کریں۔
۶ خدمتی رپورٹ: ہم مہینے کے آخر میں وقت پر اپنی خدمتی رپورٹ ڈالنے سے نگہبان کے کام کو آسان بنا سکتے ہیں۔ آپ اپنی رپورٹ اُس کو ذاتی طور پر بھی دے سکتے ہیں یا پھر اُس بکس میں ڈال سکتے ہیں جو کنگڈم ہال میں اِس کیلئے رکھا گیا ہے۔ کتابی مطالعہ کے نگہبان اِس بکس کو رپورٹ ڈالنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں جو اُنہوں نے جمع کی ہوتی ہیں اور سیکرٹری اُنکو وہاں سے لے سکتا ہے۔
۷ جب آپ اپنے کلیسیائی کتابی مطالعہ کے نگہبان کے ساتھ تعاون کرتے ہیں تو اِسکی قدر کی جاتی ہے۔ اِسکے علاوہ آپ یہ یقین کر سکتے ہیں کہ یہوواہ ’آپ کی روح کے ساتھ رہیگا،‘ یعنی آپ کے اچھے روحانی رُجحان کا ساتھ دے گا۔—فل ۴:۲۳۔