یہوواہ اُنکی مدد کرتا ہے جو اُس پر بھروسا رکھتے ہیں
۱ بہت سے لوگ پیسے، اقتدار اور انسانی مہارتوں کو کامیابی کی کُنجی خیال کرتے ہیں۔ (زبور ۱۲:۴؛ ۳۳:۱۶، ۱۷؛ ۴۹:۶) لیکن یہوواہ کا خوف ماننے والوں اور اُس پر بھروسا رکھنے والوں کو یہ یقیندہانی حاصل ہے کہ ”وہی اُنکی کمک اور اُنکی سپر ہے۔“ (زبور ۱۱۵:۱۱) آئیے دو حلقوں پر غور کریں جن میں ہمیں یہوواہ پر بھروسا رکھنے کی ضرورت ہے۔
۲ مسیحی خادموں کے طور پر: جب کبھی ہمیں کلیسیا میں تعلیم دینے کی ذمہداری دی جاتی ہے یا میدانی خدمت میں تعلیم دینی پڑتی ہے تو ہمیں خدا پر توکل کرنا چاہئے۔ یسوع کے نمونے پر غور کریں۔ اُس نے خدا کا بیٹا ہونے کے باوجود اپنی حکمت اور صلاحیت پر بھروسا نہ کِیا بلکہ مکمل طور پر اپنے آسمانی باپ پر توکل کِیا۔ (یوح ۱۲:۴۹؛ ۱۴:۱۰) ناکامل ہوتے ہوئے ہمیں اَور بھی زیادہ اُس پر توکل کرنے کی ضرورت ہے! (امثا ۳:۵-۷) صرف یہوواہ کی برکت سے ہماری ادنیٰ کوششیں خدا کیلئے عزت اور دوسروں کیلئے فائدے کا باعث بنیں گی۔—زبور ۱۲۷:۱، ۲۔
۳ ہم یہوواہ سے راہنمائی اور رُوحاُلقدس کی مدد کے لئے دُعا کرنے سے اُس پر توکل ظاہر کرتے ہیں۔ (زبور ۱۰۵:۴؛ لو ۱۱:۱۳) اِس کے علاوہ، خدا کے کلام، بائبل سے تعلیم دینے سے ہم خدا پر اپنا بھروسا ظاہر کرتے ہیں۔ خدا کے کلام کا پیغام دِلوں پر اثر کرنے اور زندگیاں بدلنے کی قوت رکھتا ہے۔ (عبر ۴:۱۲) جب ہم ’اُس طاقت کے مطابق خدمت کرتے ہیں جو خدا دیتا ہے،‘ تو اس سے یہوواہ کو جلال ملتا ہے۔—۱-پطر ۴:۱۱۔
۴ مسائل سے نپٹنا: جب ہم دباؤ اور مسائل کا سامنا کرتے ہیں تو اُس وقت بھی ہمیں یہوواہ کی مدد کے طالب ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔ (زبور ۴۶:۱) مثال کے طور پر، کوئی مالک اسمبلی پر حاضر ہونے کیلئے چھٹی دینے کیلئے پسوپیش کر سکتا ہے یا پھر ہمیں اپنی خاندانی زندگی میں مشکل صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے۔ چنانچہ خلوصدلی کیساتھ یہوواہ سے دُعا کرنے اور اُسکے کلام اور تنظیم کے ذریعے فراہم کی جانے والی راہنمائی کو کام میں لانے سے ہم اُس پر اپنا توکل ظاہر کرتے ہیں۔ (زبور ۶۲:۸؛ ۱۱۹:۱۴۳، ۱۷۳) ایسا کرنے سے یہوواہ کے خادم اپنی زندگیوں میں اُسکی مدد کا تجربہ کرتے ہیں۔—زبور ۳۷:۵؛ ۱۱۸:۱۳، ۱۶۔
۵ یہوواہ ہمیں خود یقیندہانی کراتا ہے: ”مبارک ہے وہ آدمی جو [یہوواہ] پر توکل کرتا ہے اور جسکی اُمیدگاہ [یہوواہ] ہے۔“ (یرم ۱۷:۷) ہمیں اپنے سب کاموں میں اُس پر اپنا بھروسا ظاہر کرنا چاہئے!—زبور ۱۴۶:۵۔