فرشتے ہماری مدد کرتے ہیں
۱ ”دیکھو مَیں دُنیا کے آخر تک ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوں۔“ اُن سب لوگوں کیلئے یسوع کے یہ الفاظ کتنے حوصلہافزا ہیں جو اُسکے اِس حکم پر عمل کرنا چاہتے ہیں: ”پس تم جاکر سب قوموں کو شاگرد بناؤ“! (متی ۲۸:۱۸-۲۰) یسوع اپنے فرشتوں کے ذریعے سچے مسیحیوں کیساتھ رہتا ہے۔ (متی ۱۳:۳۶-۴۳) اِن وفادار روحانی مخلوقات کیساتھ ملکر ”ابدی خوشخبری“ کا اعلان کرنا کتنی خوشی کی بات ہے!—مکا ۱۴:۶، ۷۔
۲ ہماری خدمتگزاری میں: بائبل آشکارا کرتی ہے کہ فرشتوں کو ”نجات کی میراث پانے والوں کی خاطر خدمت“ کیلئے بھیجا جاتا ہے۔ (عبر ۱:۱۴) پہلی صدی میں، فرشتوں نے مستحق اشخاص کی تلاش کرنے میں یسوع کے شاگردوں کی راہنمائی کی تھی۔ (اعما ۸:۲۶) آجکل بھی خدا کے خادم مسلسل فرشتوں کی راہنمائی کے ثبوت دیکھتے ہیں۔ کئی مواقع پر، لوگوں نے کہا ہے کہ جب وہ مدد کیلئے دُعا کر رہے تھے تو ایک گواہ نے اُنکے دروازے پر دستک دی۔ جب ایسے لوگ بادشاہتی پیغام کیلئے مثبت جوابیعمل دکھاتے ہیں تو ہم فرشتوں کیساتھ ملکر کتنے خوش ہوتے ہیں!—لو ۱۵:۱۰۔
۳ مخالفت کا سامنا کرتے وقت: دانیایل، اُسکے تین عبرانی ساتھیوں، پطرس رسول اور کئی دوسروں نے سخت آزمائشوں کا سامنا کرتے وقت فرشتوں کے ذریعے یہوواہ کے تحفظ کا تجربہ کِیا تھا جو ”زور میں بڑھکر“ ہیں۔ (زبور ۱۰۳:۲۰؛ دان ۳:۲۸؛ ۶:۲۱، ۲۲؛ اعما ۱۲:۱۱) اگرچہ ہم بعضاوقات مخالفت کا سامنا کرتے وقت تنہا محسوس کرتے ہیں توبھی ہم الیشع کے خادم کے تجربہ سے حوصلہافزائی پا سکتے ہیں جسے یہ بتایا گیا تھا کہ ”ہمارے ساتھ والے اُنکے ساتھ والوں سے زیادہ ہیں۔“ (۲-سلا ۶:۱۵-۱۷) اگر ہمیں زبردستی ہمارے مسیحی بھائیوں سے الگ کر دیا جاتا ہے توبھی ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ خدا کا کلام ہمیں یقیندہانی کراتا ہے: ”[یہوواہ] سے ڈرنے والوں کی چاروں طرف اُسکا فرشتہ خیمہزن ہوتا ہے۔“—زبور ۳۴:۷۔
۴ بہت جلد فرشتوں کے لشکر مسیح کی بادشاہت کے تمام مخالفین کو صفحۂہستی سے مٹانے کیلئے اُٹھینگے۔ (مکا ۱۹:۱۱، ۱۴، ۱۵) جب ہم اُس دن کے منتظر ہیں تو ہمیں دلیری کیساتھ مسیح کی زیرِکمان آسمانی فوجوں کی پُرزور حمایت پر پورا یقین رکھتے ہوئے یہوواہ کی حمدوتمجید کرتے رہنا چاہئے۔—۱-پطر ۳:۲۲۔